20.7 C
Islamabad
ہفتہ, دسمبر 4, 2021

راجہ ریاض استعفی دے کر الیکشن لڑیں تو انہیں اپنی حیثیت کا اندازہ ہوجائے گا، فیاض الحسن چوہان

تازہ ترین

ورلڈکپ کون جیتے گا؟ – احمدحماد

کرکٹ کانواں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ ۲۰۰۷ء کے موسم بہار میں ویسٹ انڈیز میں کھیلا گیا۔ یہ ورلڈ کپ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پہ مشتمل...

بُزدار کا لاہور – احمدحماد

لاہورہزاروں سال پرانا شہر ہے۔یہاں کے باسی اس سے بہت پیار کرتے ہیں۔جس طرح عربی زبان بولنے والے دیگر زبانیں بولنے والوں کو گونگا...

مزاحمت لیکس – احمدحماد

بارہ اکتوبر ۱۹۹۹؁ء کے فوجی انقلاب کی دو کہانیاں ہیں۔ اور دونوں ہی عوام نے سن رکھی ہیں۔ ایک کہانی وہ ہے جو ہم...

شہبازشریف کے خلاف لندن میں کوئی مقدمہ نہیں بنایا گیا، شہزاد اکبر

مشیر داخلہ واحتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن غلط بیانی کررہی ہے۔ شہبازشریف کے خلاف لندن میں کوئی مقدمہ بنایا گیا...
- Advertisement -

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ صرف ایک راجہ ریاض ہی ہیں جو اٹھتے بیٹھتے یہی باتیں کر رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی میں لانے والے جہانگیر ترین صاحب ہیں۔

نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس آج جو کچھ ہے اس کے پیچھے ان کی جدوجہد ہے۔ اگر تحریک انصاف حکومت کا کریڈٹ جہانگیر ترین کو دیا جائے گا تو پھر ہمیں جواب بھی دینا پڑے گا۔ جہانگیر ترین گروپ کے اندر 2 سے 3 افراد ہیں جو جہانگیر ترین کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں جبکہ باقی لوگوں کا رویہ مناسب ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ترین گروپ کے اکثریتی ارکان تحریک انصاف کے بیانیے اور وزیراعظم عمران خان کے وژن سے اتفاق کرتے ہیں۔ راجہ ریاض کو چاہیے کہ ایم این اے کی نشست سے استعفیٰ دے کر آزاد حیثیت سے انتخابات لڑیں تو انہیں اپنی سیاسی حیثیت کا اندازہ ہوجائے گا۔

گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی عون چوہدری کی جانب سے استعفیٰ دیے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ ان کی سیاسی جدوجہد کو دیکھ کر انہیں موجودہ منصب دینا وزیراعظم عمران خان کا ان پر احسان عظیم ہے۔ ہم تو 45 سال سیاسی جدوجہد کے بعد ابھی تک صرف یہاں پہنچے ہیں۔

اس دوران پروگرام میں موجود وزیراعلیٰ پنجاب کی سابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مجھے پنجاب میں ن لیگ کی خواتین ترجمانوں اور خاص طور پر مریم نواز کے بیانیے کو ناکام بنانے کا ٹاسک پارٹی لیڈرشپ کی طرف سے دیا گیا تھا جسے میں نے بخوبی نبھایا۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ میں اس بات کے حق میں نہیں ہوں کہ حکومت کے لیے کوئی مشکلات کھڑی ہوں۔ جب سے ترین گروپ بنا ہے میری کوشش ہے کہ میں مفاہمت کی بات کروں۔

مزید تحاریر

ورلڈکپ کون جیتے گا؟ – احمدحماد

کرکٹ کانواں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ ۲۰۰۷ء کے موسم بہار میں ویسٹ انڈیز میں کھیلا گیا۔ یہ ورلڈ کپ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پہ مشتمل...

بُزدار کا لاہور – احمدحماد

لاہورہزاروں سال پرانا شہر ہے۔یہاں کے باسی اس سے بہت پیار کرتے ہیں۔جس طرح عربی زبان بولنے والے دیگر زبانیں بولنے والوں کو گونگا...

مزاحمت لیکس – احمدحماد

بارہ اکتوبر ۱۹۹۹؁ء کے فوجی انقلاب کی دو کہانیاں ہیں۔ اور دونوں ہی عوام نے سن رکھی ہیں۔ ایک کہانی وہ ہے جو ہم...

شہبازشریف کے خلاف لندن میں کوئی مقدمہ نہیں بنایا گیا، شہزاد اکبر

مشیر داخلہ واحتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن غلط بیانی کررہی ہے۔ شہبازشریف کے خلاف لندن میں کوئی مقدمہ بنایا گیا...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے