26 C
Islamabad
ہفتہ, ستمبر 18, 2021

کرونا وائرس، برازیل-ارجنٹینا اہم مقابلے کا عجیب و غریب انداز میں خاتمہ

تازہ ترین

بھارت میں موجود افغان مہاجرین مظاہروں پر مجبور ہو گئے

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں موجود افغان مہاجرین ہفتہ بھر سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) کے دفتر کے باہر احتجاج...

دنیا کا سب سے بڑا ‘ٹائروں کا قبرستان’ ختم کر دیا گیا

کویت کے صحرا میں 4.2 کروڑ سے زیادہ پرانے ٹائرز ری سائیکل ہونے کے انتظار میں پڑے ہوئے تھے کہ جسے دنیا کا سب...

پاکستان 2023ء میں 5جی لانچ کرے گا

پاکستان وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام 2023ء تک ملک میں جدید ترین 5جی ٹیکنالوجی لانے کا ہدف رکھتی ہے۔ ملک میں گزشتہ تین سال...

بٹ کوائن کو بطور کرنسی قبول کرنے والا دنیا کا پہلا ملک

ایل سیلواڈور لاطینی امریکا میں واقع ایک ملک ہے، جس نے مشہور ڈجیٹل کرنسی 'بٹ کوائن' کو قانونی حیثیت دے دی ہے اور یہ...
- Advertisement -

فٹ بال میں برازیل اور ارجنٹینا کے میچ پر تو سب کی نظر ہوتی ہے اور جب یہ مقابلہ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں ہو تو اس کی اہمیت دو چند ہو جاتی ہے، لیکن ایسے نمایاں مقابلے کا اختتام اس طرح ہوگا؟ کسی نے سوچا بھی نہ تھا۔

ارجنٹینا کے تین کھلاڑیوں کی قرنطینہ احکامات کی مبینہ خلاف ورزی کو بنیاد بناتے ہوئے میں صحت کے شعبے سے وابستہ اہلکاروں اُس وقت مقابلے کا خاتمہ کر دیا جب اسے جاری ہوئے چند منٹ ہو چکے تھے۔

ساؤ پاؤلو میں ہونے والے اس مقابلے کو شروع ہوئے کچھ منٹ ہی گزرے تھے کہ محکمے کے کئی اہلکار اچانک میدان میں داخل ہو گئے۔ جس کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی حکام کے ساتھ بحث کرتے بھی نظر آئے اور بالآخر مایوس چہروں کے ساتھ میدان سے باہر نکل گئے۔

ارجنٹینا کے سپر اسٹار لیونل میسی نے کہا کہ مقابلہ شروع ہی کیوں کیا جب اسے پانچ منٹ بعد روکنا ہی پڑا؟ ہم ایک گھنٹے سے اسٹیڈیم میں موجود تھے، یہ سب کچھ پہلے بھی بتایا جا سکتا تھا۔

دنیا میں سب سے زیادہ فٹ بال پاکستان ہی میں کیوں بنتی ہیں؟

دراصل برازیل کے کووِڈ-19 قوانین کے مطابق جو شخص ملک میں داخل ہونے سے پہلے گزشتہ 14 دنوں میں برطانیہ میں رہا ہو، اسے آمد کے بعد لازماً دو ہفتے کا قرنطینہ کرنا ہوگا۔

حکام کے مطابق ارجنٹینا کے چار کھلاڑی ایسے تھے جنہوں نے گزشتہ ہفتے انگلش پریمیئر لیگ میں شرکت کی تھی، اور ان میں سے تین اس میچ میں شریک تھے۔ خود برازیل قرنطینہ کے ان قوانین کی وجہ سے اپنے 9 اہم ترین کھلاڑیوں کے بغیر کھیل رہا تھا۔

فی الحال اس مقابلے کے دوبارہ انعقاد کے لیے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا اور ارجنٹینا کو اپنا اگلا ورلڈ کپ کوالیفائر 10 ستمبر کو اپنے ملک میں کھیلنا ہے۔

فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی ‘فیفا’ نے کہا ہے کہ وہ شواہد اکٹھے کر رہی ہے تاکہ اس میچ کے اچانک خاتمے کی وجوہات پتہ چل سکیں اور ضرورت پڑنے پر کوئی کار روائی کر سکے۔

ارجنٹینا کے کوچ لیونیل اسکالونی نے کہا ہے کہ انہیں مقابلے کے اس طرح خاتمے پر بہت افسوس ہوا ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ ایسے مقابلے تو دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کو ایک مقام پر کھیلتا دیکھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ ہمیں برازیل آمد کے بعد ایک مرتبہ بھی نہیں کہا گیا کہ ہمارے چند کھلاڑی ایسے ہیں جو نہیں کھیل سکتے۔

برازیل اور ارجنٹینا عالمی فٹ بال میں روایتی حریف سمجھے جاتے ہیں اور ان کے مقابلے کا اس طرح ختم ہونا کئی سازشی نظریات کو جنم دے رہا ہے۔

مزید تحاریر

بھارت میں موجود افغان مہاجرین مظاہروں پر مجبور ہو گئے

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں موجود افغان مہاجرین ہفتہ بھر سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) کے دفتر کے باہر احتجاج...

دنیا کا سب سے بڑا ‘ٹائروں کا قبرستان’ ختم کر دیا گیا

کویت کے صحرا میں 4.2 کروڑ سے زیادہ پرانے ٹائرز ری سائیکل ہونے کے انتظار میں پڑے ہوئے تھے کہ جسے دنیا کا سب...

پاکستان 2023ء میں 5جی لانچ کرے گا

پاکستان وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام 2023ء تک ملک میں جدید ترین 5جی ٹیکنالوجی لانے کا ہدف رکھتی ہے۔ ملک میں گزشتہ تین سال...

بٹ کوائن کو بطور کرنسی قبول کرنے والا دنیا کا پہلا ملک

ایل سیلواڈور لاطینی امریکا میں واقع ایک ملک ہے، جس نے مشہور ڈجیٹل کرنسی 'بٹ کوائن' کو قانونی حیثیت دے دی ہے اور یہ...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے