26 C
Islamabad
ہفتہ, ستمبر 18, 2021

پرویز مشرف کی سب سے بڑی غلطی کیا تھی؟ وزیراعظم عمران خان کا انکشاف

تازہ ترین

بھارت میں موجود افغان مہاجرین مظاہروں پر مجبور ہو گئے

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں موجود افغان مہاجرین ہفتہ بھر سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) کے دفتر کے باہر احتجاج...

دنیا کا سب سے بڑا ‘ٹائروں کا قبرستان’ ختم کر دیا گیا

کویت کے صحرا میں 4.2 کروڑ سے زیادہ پرانے ٹائرز ری سائیکل ہونے کے انتظار میں پڑے ہوئے تھے کہ جسے دنیا کا سب...

پاکستان 2023ء میں 5جی لانچ کرے گا

پاکستان وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام 2023ء تک ملک میں جدید ترین 5جی ٹیکنالوجی لانے کا ہدف رکھتی ہے۔ ملک میں گزشتہ تین سال...

بٹ کوائن کو بطور کرنسی قبول کرنے والا دنیا کا پہلا ملک

ایل سیلواڈور لاطینی امریکا میں واقع ایک ملک ہے، جس نے مشہور ڈجیٹل کرنسی 'بٹ کوائن' کو قانونی حیثیت دے دی ہے اور یہ...
- Advertisement -

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی کی بنیاد پر قومیں ترقی کرتی ہیں، ہماری اس سے زیادہ بدقسمتی اور کیا ہوگی کہ ماضی کے حکمرانوں کو ملک میں انصاف فراہم کرنے کی فکر ہی نہیں تھی، پرویز مشرف نے این آر او دے کر اس ملک پر سب سے بڑا ظلم کیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ کورٹس کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 2 قانون فعال ہیں۔ ایک قانون طاقتور اور حکمران طبقے جبکہ دوسرا عام شہریوں کے لیے ہے۔ یہ مایوس کن صورتحال ہے جہاں انصاف کا نظام دو حصوں میں تقسیم ہے۔ پاکستان میں اس وقت قانون کی بالادستی اور حکمرانی کا فقدان ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں قانون کی بالادستی نہ ہونے کی وجہ سے ہمارا ملک ایشیاء کے دیگر ممالک کے مقابلے میں ترقی کے میدان میں پیچھے رہ گیا ہے۔ 60 کی دہائی میں پاکستان کو دیکھ کر کئی ممالک نے اپنا نظام بہتر کیا لیکن پھر 80 کی دہائی کے بعد پاکستان ہر میدان میں تنزلی کا شکار ہونا شروع ہوگیا۔

بنانا ری پبلک کی مثال دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایسے ملک میں قانون نہیں ہوتا لیکن وہاں طاقت کی حکمرانی ہوتی ہے۔ ہمارا ملک گزشتہ 30 برس میں تیزی سے نیچے گیا اور صورتحال یہاں تک پہنچ گئی کہ بنگلہ دیش ہم سے آگے نکل گیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا انٹرنیشنل کورٹ کو اہمیت نہیں دیتا کیونکہ طاقتور ہمیشہ قانون سے اوپر رہنا چاہتا ہے لیکن مہذب معاشرہ انہیں قانون کے نیچے لے کر آتا ہے۔

سابق صدر پرویز مشرف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے ملک پر جو سب سے بڑا ظلم کیا وہ یہ کہ انہوں نے پہلے آئین توڑا اور پھر طاقتور طبقے کو این آر او دے دیا۔ پرویز مشرف نے جس حکمران طبقوں کو این آر او دیا انہوں نے عوام کے پیسے پر ڈاکا ڈالا تھا، اس لیے وہ کیسے کسی کو این آر او دے سکتے تھے؟

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ ایف ایٹ کچہری کی تمام عدالتیں کورٹس کمپلیکس میں منتقل ہوں گی۔ 93 عدالتیں کام کریں گی، بخشی خانہ تعمیر ہوگا اور پارکنگ کے لیے بھی جگہ مختص ہو گی۔ یہ منصوبہ 6 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کرنے کی ڈیڈلائن دی گئی ہے۔

مزید تحاریر

بھارت میں موجود افغان مہاجرین مظاہروں پر مجبور ہو گئے

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں موجود افغان مہاجرین ہفتہ بھر سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) کے دفتر کے باہر احتجاج...

دنیا کا سب سے بڑا ‘ٹائروں کا قبرستان’ ختم کر دیا گیا

کویت کے صحرا میں 4.2 کروڑ سے زیادہ پرانے ٹائرز ری سائیکل ہونے کے انتظار میں پڑے ہوئے تھے کہ جسے دنیا کا سب...

پاکستان 2023ء میں 5جی لانچ کرے گا

پاکستان وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام 2023ء تک ملک میں جدید ترین 5جی ٹیکنالوجی لانے کا ہدف رکھتی ہے۔ ملک میں گزشتہ تین سال...

بٹ کوائن کو بطور کرنسی قبول کرنے والا دنیا کا پہلا ملک

ایل سیلواڈور لاطینی امریکا میں واقع ایک ملک ہے، جس نے مشہور ڈجیٹل کرنسی 'بٹ کوائن' کو قانونی حیثیت دے دی ہے اور یہ...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے