26.6 C
Islamabad
ہفتہ, ستمبر 18, 2021

پی ایم ڈی اے بنانے کا مقصد فیک نیوز سے نمٹنا ہے، فواد چودھری

تازہ ترین

بھارت میں موجود افغان مہاجرین مظاہروں پر مجبور ہو گئے

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں موجود افغان مہاجرین ہفتہ بھر سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) کے دفتر کے باہر احتجاج...

دنیا کا سب سے بڑا ‘ٹائروں کا قبرستان’ ختم کر دیا گیا

کویت کے صحرا میں 4.2 کروڑ سے زیادہ پرانے ٹائرز ری سائیکل ہونے کے انتظار میں پڑے ہوئے تھے کہ جسے دنیا کا سب...

پاکستان 2023ء میں 5جی لانچ کرے گا

پاکستان وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام 2023ء تک ملک میں جدید ترین 5جی ٹیکنالوجی لانے کا ہدف رکھتی ہے۔ ملک میں گزشتہ تین سال...

بٹ کوائن کو بطور کرنسی قبول کرنے والا دنیا کا پہلا ملک

ایل سیلواڈور لاطینی امریکا میں واقع ایک ملک ہے، جس نے مشہور ڈجیٹل کرنسی 'بٹ کوائن' کو قانونی حیثیت دے دی ہے اور یہ...
- Advertisement -

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے فیک نیوز کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے، پاکستان میڈیا ڈیولیپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے) بنانے کا مقصد ان خطرات سے نمٹنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی گزشتہ روز کی تقریر کا حوالہ دیا۔  وفاقی وزیر نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا تجزیہ صائب اور حقیقت پر مبنی ہے۔ اسی لیے پی ایم ڈی اے لا رہے ہیں تاکہ ان خطرات سے نمٹا جاسکے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پاکستان میں آزادیِ صحافت کو اس وقت سب سے بڑا خطرہ زرد صحافت سے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمارے دشمن بھی غیر روایتی ہتھکنڈوں بشمول پروپیگنڈا اور ڈس انفارمیشن کے ذریعے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس تدبیر کو ہائبرڈ یا ففتھ جنریشن وار کہا جاتا ہے۔ اس کا مقصد پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کرنا اور ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانا ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم ان منفی عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ایسی مشکل اور پیچیدہ صورتحال افواج پاکستان اور قوم کی باہمی اعتماد، اخوت اور محبت کے رشتے کو اور بھی مضبوط کرنے کی متقاضی ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فیک نیوز انڈسٹری کے تمام تر انتظامات بھارتی حکومت کی سرپرستی میں ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھارتی میڈیا کی طرف سے پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرایا جارہا ہے۔

معید یوسف نے کہا کہ فیک نیوز پروپیگینڈا ان تمام چیزوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے چلایا جارہا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کی ذمہ داری اس کی اپنی ناکامیاں ہیں یا پھر بھارت کا پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے میں کافی حد تک کردار ہے۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ فواد چودھری کی جانب سے انڈیپنڈنٹ اردو کو دیے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کے حالیہ دورہ افغانستان کی وضاحت کی تھی۔ انہوں نے بتایا تھا کہ جنرل فیض حمید کے دورے کا مقصد فقط غیر رسمی فریم ورک بنانا تھا۔ جن ممالک کے ساتھ باضابطہ تعلقات نہیں ہوتے، وہاں انٹیلی جنس ایجنسیاں غیر رسمی فریم ورک بناتی ہیں تاکہ وہاں کے مسائل کو سمجھا جاسکے۔

مزید تحاریر

بھارت میں موجود افغان مہاجرین مظاہروں پر مجبور ہو گئے

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں موجود افغان مہاجرین ہفتہ بھر سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) کے دفتر کے باہر احتجاج...

دنیا کا سب سے بڑا ‘ٹائروں کا قبرستان’ ختم کر دیا گیا

کویت کے صحرا میں 4.2 کروڑ سے زیادہ پرانے ٹائرز ری سائیکل ہونے کے انتظار میں پڑے ہوئے تھے کہ جسے دنیا کا سب...

پاکستان 2023ء میں 5جی لانچ کرے گا

پاکستان وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام 2023ء تک ملک میں جدید ترین 5جی ٹیکنالوجی لانے کا ہدف رکھتی ہے۔ ملک میں گزشتہ تین سال...

بٹ کوائن کو بطور کرنسی قبول کرنے والا دنیا کا پہلا ملک

ایل سیلواڈور لاطینی امریکا میں واقع ایک ملک ہے، جس نے مشہور ڈجیٹل کرنسی 'بٹ کوائن' کو قانونی حیثیت دے دی ہے اور یہ...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے