20.7 C
Islamabad
ہفتہ, دسمبر 4, 2021

یہ پہلا جہاز ہے جو بحفاظت نکالا گیا، اس سے پہلے جہازوں کو کاٹ کر نکالا گیا، وزارت بحری امور

تازہ ترین

ورلڈکپ کون جیتے گا؟ – احمدحماد

کرکٹ کانواں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ ۲۰۰۷ء کے موسم بہار میں ویسٹ انڈیز میں کھیلا گیا۔ یہ ورلڈ کپ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پہ مشتمل...

بُزدار کا لاہور – احمدحماد

لاہورہزاروں سال پرانا شہر ہے۔یہاں کے باسی اس سے بہت پیار کرتے ہیں۔جس طرح عربی زبان بولنے والے دیگر زبانیں بولنے والوں کو گونگا...

مزاحمت لیکس – احمدحماد

بارہ اکتوبر ۱۹۹۹؁ء کے فوجی انقلاب کی دو کہانیاں ہیں۔ اور دونوں ہی عوام نے سن رکھی ہیں۔ ایک کہانی وہ ہے جو ہم...

شہبازشریف کے خلاف لندن میں کوئی مقدمہ نہیں بنایا گیا، شہزاد اکبر

مشیر داخلہ واحتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن غلط بیانی کررہی ہے۔ شہبازشریف کے خلاف لندن میں کوئی مقدمہ بنایا گیا...
- Advertisement -

کراچی کے ساحل پر پھنسا بحری جہاز ‘ہونگ ٹونگ 77’ 49 دن بعد طویل آپریشن کے بعد نکال لیا گیا، جہاز کو کل چینل تک منتقل کیا جائے گا، انتظامیہ کے مطابق اگر یہی کام باہر کی کوئی کمپنی کرتی تو 2 ملین ڈالر خرچ ہوتے۔

وزارت بحری امور کے مطابق 2 ٹگ بوٹس اور کرین شپ کی مدد سے بحری جہاز کو گھسیٹا گیا۔ بحری جہاز کے ہیڈ پر 3 مضبوط رسے باندھے گئے تھے جس کے بعد انتظامیہ کو کامیابی حاصل ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ ساحل پر پھنسا بحری جہاز اب 2 ہزار میٹر سے زائد سمندر کے اندر چلا گیا ہے۔

اس حوالے سے بحری جہاز نکالنے والی سی میکس کمپنی کے نمائندے عارف شیخ کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ لو واٹر کے باعث مشکلات رہیں۔ ہمارے عملے اور ٹگ بوٹس سمیت پوری ٹیم نے شاندار کام کیا۔

عارف شیخ نے بتایا کہ اس جہاز کو اب کے پی ٹی کی برتھ پر لے جایا جائے گا۔ کے پی ٹی کی برتھ پر جہاز کا معائنہ کیا جائے گا۔ اگر کوئی باہر کی کمپنی یہ کام کرتی تو ساحل پر گہری کھدائی کی جاتی۔ پاکستانی کمپنی ہونے کی حیثیت سے غیر ملکی کمپنی کے مقابلے میں ایک چوتھائی لاگت میں آپریشن مکمل کیا گیا۔

دوسری طرف وزارت ساحلی امور کے مشیر محمود مولوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جہاز گہرے سمندر میں آچکا ہے۔ جہاز کو تحویل میں لیا جائے گا اور کراچی کی بندرگاہ پر رکھا جائے گا۔ ایم ایم ڈی جہاز کو تکنیکی لحاظ سے موزوں ہونے کے بعد روانگی کی اجازت دی جائے گی۔

مشیر محمود نے یہ بھی بتایا کہ اس سے قبل کراچی کے ساحل پر پھنسنے والے جہاز کاٹ کر نکالے گئے۔ یہ پہلا جہاز ہے جسے باحفاظت نکالا گیا۔ اس آپریشن کے تمام اخراجات جہاز کا مالک برداشت کرے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال ہونگ ٹونگ نامی بحری جہاز بیجنگ سے استنبول کی طرف رواں دواں تھا۔ بحری جہاز 21 جولائی کو عملہ تبدیل کرنے کراچی پہنچا جہاں انجن میں خرابی کے باعث وہ ساحل سمندر پر پھنس گیا تھا۔

مزید تحاریر

ورلڈکپ کون جیتے گا؟ – احمدحماد

کرکٹ کانواں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ ۲۰۰۷ء کے موسم بہار میں ویسٹ انڈیز میں کھیلا گیا۔ یہ ورلڈ کپ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پہ مشتمل...

بُزدار کا لاہور – احمدحماد

لاہورہزاروں سال پرانا شہر ہے۔یہاں کے باسی اس سے بہت پیار کرتے ہیں۔جس طرح عربی زبان بولنے والے دیگر زبانیں بولنے والوں کو گونگا...

مزاحمت لیکس – احمدحماد

بارہ اکتوبر ۱۹۹۹؁ء کے فوجی انقلاب کی دو کہانیاں ہیں۔ اور دونوں ہی عوام نے سن رکھی ہیں۔ ایک کہانی وہ ہے جو ہم...

شہبازشریف کے خلاف لندن میں کوئی مقدمہ نہیں بنایا گیا، شہزاد اکبر

مشیر داخلہ واحتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن غلط بیانی کررہی ہے۔ شہبازشریف کے خلاف لندن میں کوئی مقدمہ بنایا گیا...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے