8.2 C
Islamabad
منگل, جنوری 25, 2022

پنجاب کی جیل کا سپرنٹنڈنٹ بھی جیالا ہی ہوگا، فیاض چوہان کا بلاول کے بیان پر ردِ عمل

تازہ ترین

ورلڈکپ کون جیتے گا؟ – احمدحماد

کرکٹ کانواں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ ۲۰۰۷ء کے موسم بہار میں ویسٹ انڈیز میں کھیلا گیا۔ یہ ورلڈ کپ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پہ مشتمل...

بُزدار کا لاہور – احمدحماد

لاہورہزاروں سال پرانا شہر ہے۔یہاں کے باسی اس سے بہت پیار کرتے ہیں۔جس طرح عربی زبان بولنے والے دیگر زبانیں بولنے والوں کو گونگا...

مزاحمت لیکس – احمدحماد

بارہ اکتوبر ۱۹۹۹؁ء کے فوجی انقلاب کی دو کہانیاں ہیں۔ اور دونوں ہی عوام نے سن رکھی ہیں۔ ایک کہانی وہ ہے جو ہم...

شہبازشریف کے خلاف لندن میں کوئی مقدمہ نہیں بنایا گیا، شہزاد اکبر

مشیر داخلہ واحتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن غلط بیانی کررہی ہے۔ شہبازشریف کے خلاف لندن میں کوئی مقدمہ بنایا گیا...
- Advertisement -

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بلاول پنجاب کے جتنے بھی دورے کر لے، نتیجہ صفر ہی رہے گا، پی ڈی ایم والے نہ ادھر کے رہے اور نہ ہی اُدھر کے رہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ حزبِ اختلاف کی جماعتیں ایک دوسرے کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ مسلم لیگ نے کے صدر شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری کو اور بلاول شہباز شریف کو استعمال کر رہے ہیں۔

فیاض چوہان نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن صرف دیہاڑی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن نے پچھلی مرتبہ ایک ارب کی دیہاڑ لگائی جبکہ اس مرتبہ 4 ارب کی دیہاڑی لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

آئی جی پنجاب کی تبدیلی سے متعلق سوال پر وزیر جیل خانہ جات پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا حق ہے جسے چاہیں ہٹائیں اور جسے چاہیں تعینات کریں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سمجھتے ہیں کہ اچھا آئی جی آئے تو ان کا حق ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب میں یونیورسٹیز کو سولر پر منتقل کیا گیا جبکہ پنجاب میں ہسپتالوں کو بھی سولر پر منتقل کریں گے۔ اسی طرح  توانائی کے محکمے میں بھی انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کی جیل کا سپرنٹنڈنٹ بھی جیالا ہی ہوگا۔ بلاول بھٹو بچے اور من کے کچے ہیں، بلاول نے کرپشن کے عالمی ریکارڈ چھوٹی سی عمر میں ہی بنالیے ہیں۔

خیال رہے کہ بلاول بھٹو نے اپنے حالیہ بیان میں اس بات کی طرف اشارہ کیا تھا کہ نہ صرف پاکستان کا اگلا وزیراعظم جیالا ہوگا بلکہ اگلا وزیراعلیٰ پنجاب بھی جیالا ہی ہوگا۔ اس کے لیے پنجاب کے جیالوں کو جاگنا ہوگا۔

بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ ہم نے حکومت کے خلاف خلوصِ نیت سے تیاری کی تھی لیکن وزیرِ اعظم اور وزیرِاعلیٰ کے استعفیٰ کے بجائے ہمارے استعفے کی بات شروع ہو گئی۔ اگر پی ڈی ایم مل کر چلتی تو لانگ مارچ ہوتا، لانگ مارچ لاہور پہنچنے سے پہلے عثمان بزدار کا استعفیٰ اور اسلام آباد پہنچنے سے پہلے وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ آجاتا۔

مزید تحاریر

ورلڈکپ کون جیتے گا؟ – احمدحماد

کرکٹ کانواں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ ۲۰۰۷ء کے موسم بہار میں ویسٹ انڈیز میں کھیلا گیا۔ یہ ورلڈ کپ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پہ مشتمل...

بُزدار کا لاہور – احمدحماد

لاہورہزاروں سال پرانا شہر ہے۔یہاں کے باسی اس سے بہت پیار کرتے ہیں۔جس طرح عربی زبان بولنے والے دیگر زبانیں بولنے والوں کو گونگا...

مزاحمت لیکس – احمدحماد

بارہ اکتوبر ۱۹۹۹؁ء کے فوجی انقلاب کی دو کہانیاں ہیں۔ اور دونوں ہی عوام نے سن رکھی ہیں۔ ایک کہانی وہ ہے جو ہم...

شہبازشریف کے خلاف لندن میں کوئی مقدمہ نہیں بنایا گیا، شہزاد اکبر

مشیر داخلہ واحتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن غلط بیانی کررہی ہے۔ شہبازشریف کے خلاف لندن میں کوئی مقدمہ بنایا گیا...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے