26 C
Islamabad
ہفتہ, ستمبر 18, 2021

پی ٹی آئی کے 3 سالوں میں ساتویں بار آئی جی پنجاب کی تبدیلی

تازہ ترین

بھارت میں موجود افغان مہاجرین مظاہروں پر مجبور ہو گئے

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں موجود افغان مہاجرین ہفتہ بھر سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) کے دفتر کے باہر احتجاج...

دنیا کا سب سے بڑا ‘ٹائروں کا قبرستان’ ختم کر دیا گیا

کویت کے صحرا میں 4.2 کروڑ سے زیادہ پرانے ٹائرز ری سائیکل ہونے کے انتظار میں پڑے ہوئے تھے کہ جسے دنیا کا سب...

پاکستان 2023ء میں 5جی لانچ کرے گا

پاکستان وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام 2023ء تک ملک میں جدید ترین 5جی ٹیکنالوجی لانے کا ہدف رکھتی ہے۔ ملک میں گزشتہ تین سال...

بٹ کوائن کو بطور کرنسی قبول کرنے والا دنیا کا پہلا ملک

ایل سیلواڈور لاطینی امریکا میں واقع ایک ملک ہے، جس نے مشہور ڈجیٹل کرنسی 'بٹ کوائن' کو قانونی حیثیت دے دی ہے اور یہ...
- Advertisement -

پنجاب میں ایک مرتبہ پھر بڑی تبدیلی، انعام بٹ کو آئی جی پنجاب کے عہدے سے ہٹا کر راؤ سردار کو ذمہ داری سونپ دی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے 3 سالہ دورِ حکومت میں پنجاب کے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب ایک مرتبہ پھر تبدیل کردیے گئے۔ جواد رفیق کی جگہ کامران افضل پانچویں چیف سیکرٹری پنجاب جبکہ راؤ سردار ساتویں آئی جی پنجاب تعینات ہوئے ہیں۔ وفاقی کابینہ کی طرف سے فیصلے کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق سابق آئی جی پنجاب انعام غنی کو آئی جی ریلوے پولیس تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے 3 سالہ دورِ حکومت میں چیف سیکرٹری کی اوسط مدت ملازمت 9 ماہ جبکہ آئی جی کی اوسط مدت ملازمت 6 ماہ رہی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے اپنے حالیہ بیان میں آئی جی پنجاب کی تبدیلی سے متعلق کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا حق ہے جسے چاہیں ہٹائیں اور جسے چاہیں تعینات کریں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سمجھتے ہیں کہ اچھا آئی جی آئے تو یہ ان کا حق ہے۔

خیال رہے کہ آئی جی پنجاب کے عہدے پر اب تک جن شخصیات کو تعینات کیا گیا ان میں کلیم امام، طاہر خان، امجد سلیمی، عارف نواز، شعیب دستگیر اور انعام غنی کے نام شامل ہیں۔ دوسری طرف چیف سیکریٹری کے عہدے پر اکبر حسین درانی، یوسف نسیم کھوکھر، اعظم سلیمان اور جواد رفیق ملک تعینات ہوچکے ہیں۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 3 سالوں میں وزارت اطلاعات، وزارت صنعت و پیداوار، وزارت داخلہ اور وزارت خوراک کا قلمدان 3،3 دفعہ جبکہ وزارت خزانہ کا چارج 4 مرتبہ تبدیل کیا جاچکا ہے۔ دوسری طرف فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا عہدہ 6 مرتبہ جبکہ آئی جی پنجاب کا عہدہ 7 مرتبہ تبدیل کیا جاچکا ہے۔

انتظامی عہدوں میں تجارتی شعبے کے 4، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے 9 اور پنجاب میں نظام آبپاشی کے شعبے میں 11 مرتبہ عہدے تبدیل کیے گئے۔ اسی طرح اے سی بکھر کا عہدہ 14 مرتبہ، ایس ای سی پی چیئرمین اور سی ایس پنجاب کا چارج 3،3 مرتبہ بدلا گیا۔

مزید تحاریر

بھارت میں موجود افغان مہاجرین مظاہروں پر مجبور ہو گئے

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں موجود افغان مہاجرین ہفتہ بھر سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) کے دفتر کے باہر احتجاج...

دنیا کا سب سے بڑا ‘ٹائروں کا قبرستان’ ختم کر دیا گیا

کویت کے صحرا میں 4.2 کروڑ سے زیادہ پرانے ٹائرز ری سائیکل ہونے کے انتظار میں پڑے ہوئے تھے کہ جسے دنیا کا سب...

پاکستان 2023ء میں 5جی لانچ کرے گا

پاکستان وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام 2023ء تک ملک میں جدید ترین 5جی ٹیکنالوجی لانے کا ہدف رکھتی ہے۔ ملک میں گزشتہ تین سال...

بٹ کوائن کو بطور کرنسی قبول کرنے والا دنیا کا پہلا ملک

ایل سیلواڈور لاطینی امریکا میں واقع ایک ملک ہے، جس نے مشہور ڈجیٹل کرنسی 'بٹ کوائن' کو قانونی حیثیت دے دی ہے اور یہ...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے