17 C
Islamabad
جمعرات, اکتوبر 29, 2020

صحت مند دماغ کے لیے یہ 5 چیزیں کھائیں

تازہ ترین

سلیکون ویلی میں بھارتی انجینئرز کا راج، اپنے ساتھ ذات پات کا نظام بھی لے آئے

جب بینجمن کائیلا 1999ء میں بھارت سے ہجرت کرکے امریکا پہنچے تو انہوں نے ایک امریکی ٹیک کمپنی میں ملازمت کے لیے درخواست جمع...

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں 25 ہزار تماشائی ہوں گے

ہر سال 26 دسمبر کو آسٹریلیا میں باکسنگ ڈے کے موقع پر ٹیسٹ میچ کھیلا جاتا ہے اور رواں سال یہ مقابلہ آسٹریلیا اور...

دھات سے بنا سیارچہ دریافت، مالیت ہماری دنیا کی کُل معیشت سے ہزاروں گُنا زیادہ

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے 'ناسا' نے غیر معمولی دھاتوں کا حامل ایک سیارچہ (asteroid) دریافت کر لیا ہے، جس کی مالیت کا اندازہ دنیا...

غیر ملکیوں کے لیے خوشخبری، سعودی عرب "کفالۃ” نظام کا خاتمہ کرنے لگا

سعودی عرب غیر ملکی کارکنوں کے لیے "کفالۃ" کے نظام کو منسوخ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جس کی جگہ آجرین اور ملازمین...

دماغ کو صحت مند اور دن بھر توانا رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کی خوراک میں ایسی چیزیں شامل ہوں جو دماغی صحت کے لیے مفید ہوں۔ ساتھ ہی ان کا درست وقت پر استعمال بھی اہمیت رکھتا ہے تاکہ ان غذاؤں کا بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔ آئیے آپ کو 5 ایسی چیزوں کے بارے میں بتاتے ہیں جن کا استعمال آپ کے دماغ کے لیے بہت اچھا ہے۔

صبح صبح دارچینی


تحقیق بتاتی ہے کہ دارچینی کا ذائقہ اور خوشبو دونوں یادداشت کو بہتر بنانے میں بہت کارآمد ہے۔ دارچینی میں موجود دو اجزاء proanthocyanidins اور cinnamaldehyde دماغ کو جانے والے خون کے بہاؤ میں زبردست اضافہ کرتے ہیں، یوں دماغ بہتر اور مؤثر انداز میں کام کرتا ہے۔

آپ نے کرنا صرف اتنا ہے کہ اپنی صبح کی چائے یا کافی میں دارچینی کی ایک چٹکی ڈال ڈالنی ہے بس۔ یا پھر اٹھنے کے بعد سب سے پہلے دارچینی کا قہوہ استعمال کریں۔ یہ قہوہ بنانا بالکل آسان ہے، گرم پانی میں آدھا لیموں اور ایک چٹکی دارچینی ڈالیں اور قہوہ تیار!

صبح سویرے دارچینی کے استعمال سے خون میں شوگر کی مقدار بھی دن بھر بہتر رہتی ہے، یوں ذیابیطس کا خطرہ کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔


ناشتے میں انڈے


جی ہاں! ناشتے میں آملیٹ آپ کے دماغ کے لیے بہترین غذا ہے۔ کیونکہ انڈے ہمیں choline دیتے ہیں جو ایک ضروری وٹامن B ہے اور acetylcholine پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے جو ذہن کو روشن رکھنے اور یادداشت کو تیز کرنے والا ایک نیوروٹرانسمٹر ہے۔ درحقیقت acetylcholine کی سطح کم ہونے کا الزائمر جیسے مرض سے تعلق بھی پایا گیا ہے۔

دن میں ایک انڈے کا استعمال ہی کافی ہے۔ انڈے کی ایک زردی میں 125 ملی گرام choline ہوتا ہے جو ہماری روزمرہ ضروریات کا ایک تہائی ہے۔

ناشتے میں انڈے کے استعمال سے وزن کو بڑھنے سے روکنے میں بھی مدد ملتی ہے کیونکہ انڈوں میں لحمیات (پروٹینز) ہوتے ہیں، جن سے پیٹ بھرا رہنے کا احساس ہوتا ہے اور بار بار کھانے کی طلب نہیں ہوتی۔


دوپہر میں دہی


دوپہر کے کھانے میں دہی کا استعمال ضرور کریں جو امینو ایسڈ tyrosine رکھتی ہے۔ یہ توانائی کو بڑھاتا ہے اور نیوروٹرانسمیٹر dopamine اور noradrenalin پیدا کرنے کے لیے بھی ضروری ہے۔ یہ نیوروٹرانسمٹرز آپ کے دماغ کو روشن، خوش اور صحت مند رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

دہی پر سورج مکھی کے بیج، مغزیات یا گندم کی بھوسی ڈالنے سے اس کا ذائقہ بھی خوب ہو جائے گا۔ روزانہ دوپہر میں کم از کم ایک کپ دہی ضرور استعمال کریں۔

دہی آپ کے پیٹ کے لیے بھی بہترین چیز ہے، اس میں probiotics ہوتے ہیں جو آپ کے پیٹ کو خراب ہونے سے بچاتے ہیں۔


شام میں اخروٹ


اخروٹ ایک زبردست دماغی خوراک ہے! اینٹی آکسیڈنٹس اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈز سے بھرپور اخروٹ یادداشت کو بہتر بنانے کا کام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں موجود وٹامن ای دماغ کی آگہی و ادراک کی طاقت میں کمی کو روکنے میں بھی مددگار ہوتا ہے۔

چند کشمشوں یا انجیر کے دانوں کے ساتھ ایک، دو اخروٹوں کا روزانہ شام میں استعمال کریں۔


رات کو ہلدی والا دودھ


سونے سے پہلے ہلدی کا دودھ آپ کو حیران کُن نتائج دے گا۔ ہلدی میں دو درجن سے زیادہ ایسے اجزاء شامل ہوتے ہیں جو دماغ کو تیز کرنے، یادداشت کو بڑھانے اور الزائمر کو دُور رکھنے کا کام کرتے ہیں۔ یہ کینسر سے محفوظ رکھنے میں بھی مددگار ہوتا ہے۔ گرم دودھ میں صرف آدھا چمچہ ہلدی ملائیں اور یہ آپ کی نیند کے دوران اپنا کام دکھائے گی۔

مزید تحاریر

سلیکون ویلی میں بھارتی انجینئرز کا راج، اپنے ساتھ ذات پات کا نظام بھی لے آئے

جب بینجمن کائیلا 1999ء میں بھارت سے ہجرت کرکے امریکا پہنچے تو انہوں نے ایک امریکی ٹیک کمپنی میں ملازمت کے لیے درخواست جمع...

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں 25 ہزار تماشائی ہوں گے

ہر سال 26 دسمبر کو آسٹریلیا میں باکسنگ ڈے کے موقع پر ٹیسٹ میچ کھیلا جاتا ہے اور رواں سال یہ مقابلہ آسٹریلیا اور...

دھات سے بنا سیارچہ دریافت، مالیت ہماری دنیا کی کُل معیشت سے ہزاروں گُنا زیادہ

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے 'ناسا' نے غیر معمولی دھاتوں کا حامل ایک سیارچہ (asteroid) دریافت کر لیا ہے، جس کی مالیت کا اندازہ دنیا...

غیر ملکیوں کے لیے خوشخبری، سعودی عرب "کفالۃ” نظام کا خاتمہ کرنے لگا

سعودی عرب غیر ملکی کارکنوں کے لیے "کفالۃ" کے نظام کو منسوخ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جس کی جگہ آجرین اور ملازمین...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے