17 C
Islamabad
جمعرات, اکتوبر 29, 2020

اپنی آمدنی کیسے بڑھائیں؟ 15 منفرد طریقے

تازہ ترین

سلیکون ویلی میں بھارتی انجینئرز کا راج، اپنے ساتھ ذات پات کا نظام بھی لے آئے

جب بینجمن کائیلا 1999ء میں بھارت سے ہجرت کرکے امریکا پہنچے تو انہوں نے ایک امریکی ٹیک کمپنی میں ملازمت کے لیے درخواست جمع...

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں 25 ہزار تماشائی ہوں گے

ہر سال 26 دسمبر کو آسٹریلیا میں باکسنگ ڈے کے موقع پر ٹیسٹ میچ کھیلا جاتا ہے اور رواں سال یہ مقابلہ آسٹریلیا اور...

دھات سے بنا سیارچہ دریافت، مالیت ہماری دنیا کی کُل معیشت سے ہزاروں گُنا زیادہ

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے 'ناسا' نے غیر معمولی دھاتوں کا حامل ایک سیارچہ (asteroid) دریافت کر لیا ہے، جس کی مالیت کا اندازہ دنیا...

غیر ملکیوں کے لیے خوشخبری، سعودی عرب "کفالۃ” نظام کا خاتمہ کرنے لگا

سعودی عرب غیر ملکی کارکنوں کے لیے "کفالۃ" کے نظام کو منسوخ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جس کی جگہ آجرین اور ملازمین...

کرونا وائرس کی وباء کے ساتھ ہی صحت کے حوالے سے جو خطرات لاحق ہوئے، وہ اپنی جگہ لیکن مالی و معاشی طور پر یہ بھی یہ وباء کسی عذاب سے کم نہیں۔ کئی لوگ اپنے روزگار سے محروم ہوئے، ملازمتیں چلی گئیں، کاروبار بند ہو گئے اور جن کی نوکریاں اور دکانیں اب بھی باقی ہیں، وہ گھٹتی ہوئی آمدنی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان ہیں۔ اس صورت حال میں سبھی کی ایک نظر اس ہدف پر ہے کہ کسی طرح اپنی آمدنی میں اضافہ کریں۔

اس جدید دور میں آمدنی بڑھانے کے کئی نئے طریقے بھی آ گئے ہیں، جن میں سے کچھ آسان ہیں اور کچھ مشکل، ہر شخص اپنی صلاحیت کے مطابق ذیل میں سے کسی طریقے کا انتخاب کرکے اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکتا ہے۔

1۔ تنخواہ بڑھانے کا مطالبہ

یہ سب سے آسان، اور کئی لوگوں کے لیے سب سے مشکل، طریقہ ہے کہ جس ادارے میں آپ نوکری کرتے ہیں وہاں درخواست دیں کہ آپ کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے۔ ہمارے ہاں ایسے اداروں کی تعداد بہت کم ہے جو جہاں تنخواہ ضابطے اور اصولوں کے مطابق دی جاتی ہے اور اس میں اضافہ بھی کسی اصول کے تحت ہوتا ہے۔ زیادہ تر اداروں کا اصول ہے "جو بولے گا، اس کی تنخواہ بڑھا دیں گے۔” اس لیے ضروری ہے کہ پہلی فرصت میں تنخواہ بڑھانے کا مطالبہ کریں، کیونکہ شرافت کا زمانہ نہیں صاحب!


2۔ اضافی سامان کی فروخت

ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے گھر میں اب بھی زندگی گزارنے کا سامان کم ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ کئی ایسی چیزیں ہمارے گھروں میں موجود ہیں، جو ہمارے زیرِ استعمال نہیں اور ہمیں اس کا اندازہ ہی نہیں۔ اس لیے گھر میں موجود تمام چیزوں کی فہرست تیار کریں اور جن کی آپ کو ضرورت نہیں وہ OLX یا ایسی ہی دیگر ویب سائٹس پر فروخت کردیں۔


3۔ پرانی کتابوں کی فروخت

ہو سکتا ہے ایسی کتابیں جو آپ پڑھ چکے ہوں، آپ کے لیے غیر ضروری ہوں لیکن کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو ان کی تلاش میں ہیں۔ اس لیے اگر آپ اپنا بوجھ کم کرنا چاہتے ہیں تو پرانی کتابوں کو بھی فروخت کر دیں۔


4۔ برقی مصنوعات بیچ دیں


اگر آپ کے بچے پرانے پی ایس 2 یا ایکس باکس پر اب نہیں کھیلتے، یا پھر کوئی اضافی موبائل فون یا ٹیبلٹ دراز میں پڑا رہتا ہے یا پھر کمپیوٹر اب اتنا زیادہ استعمال نہیں ہوتا تو ان سب چیزوں کو بیچ کر آپ نقد کما سکتے ہیں۔


<h25۔ چیزیں ٹھیک کریں اور کمائیں


اگر آپ کو کسی بھی چیز کی مرمت کرنا آتی ہے؟ تو آپ اپنے اضافی وقت میں انہیں ٹھیک کرکے کافی پیسے کما سکتے ہیں۔ جیسا کہ کمپیوٹر، لیپ ٹاپس اور موبائل کی مرمت، یا پھر بجلی کا کام۔ اگر آپ زیادہ ہنر مند ہیں تو کباڑیے کا رخ کریں۔ وہاں سے آپ کو کافی ایسا سامان مل سکتا ہے جسے معمولی مرمت کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ اسے ٹھیک کرکے اچھی قیمت پر آن لائن اور مارکیٹ میں فروخت کر سکتے ہیں۔


<h26۔ آن لائن مواد تخلیق کریں

اگر آپ کو لکھنا آتا ہے اور کسی خاص موضوع، یا موضوعات، پر مہارت لکھتے ہیں تو آن لائن لکھنا شروع کریں۔ یہ آپ کا کُل وقتی کام بھی بن سکتا ہے۔ اس وقت ویب سائٹس، بلاگز اور یوٹیوب چینلز کی بڑی تعداد ایسی ہے جو فری لانس بلاگرز کی تلاش میں ہوتی ہے۔ آپ کو فی تحریر بھی ادائیگی ہو سکتی ہے جو آپ کی مہارت کے مطابق فروخت ہو سکتی ہے۔


<h27۔ خود بلاگ یا چینل بنائیں

اگر آپ کسی دوسرے کے لیے لکھنے کے بجائے خود یہ کام کرنا چاہتے ہیں تو آپ بلاگ لکھ کر کما سکتے ہیں یا پھر تھوڑی سی اضافی محنت سے، یا کسی کے ساتھ شراکت کے ذریعے، یوٹیوب چینل بھی بنا سکتے ہیں۔ گوگل سمیت مختلف ادارے ایسے بلاگز یا چینلز پر اشتہارات کے لیے جگہ دیتے ہیں اور آپ کو اس کے بدلے میں ادائیگی ملتی ہے۔


<h28۔ فوٹوشاپ مہارت

اگر آپ فوٹو ایڈیٹنگ کے سافٹویئر میں مہارت رکھتے ہیں اور کچھ پس منظر ڈیزائننگ کا بھی ہے تو آپ اپنے اضافی وقت میں فوٹوشاپ ماہر کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔ آجکل جہاں شادی بیاہ کے موقع پر تصاویر بنوانے اور پھر انہیں فوٹوشاپ کے ذریعے بہتر بنانے کا رحجان کافی زیادہ ہے، یہ کام آپ کو اچھی آمدنی دے سکتا ہے۔


<h29۔ ٹیوشن پڑھائیں

ہو سکتا ہے آپ نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز اسکول یا کالج کے بعد اسی کام سے کیا ہو۔ حقیقت یہ ہے کہ ٹیوشن پڑھانا آج بھی ایک منافع بخش کاروبار ہے اور اگر آپ کے پاس کسی خاص موضوع کی مہارت ہے تو یہ بہت اچھا ذریعہ آمدنی بن سکتا ہے۔ جیسا کہ ریاضی، کیمسٹری، فزکس یا بایولوجی جیسے موضوعات جن میں ہمارے ہاں طالب علموں کی اکثریت بہت مشکل کا شکار ہو جاتی ہے۔ آجکل ایک رحجان آن لائن ٹیوٹنگ کا بھی ہے جس کے ذریعے آپ طلبہ کو آن لائن ٹیوشن پڑھا سکتے ہیں۔


<h210۔ کارپولنگ

ہو سکتا ہے آپ اس اصطلاح سے واقف نہ ہوں، لیکن اس کا آسان مطلب یہ ہے کہ آپ کہیں سفر کر رہے ہوں تو اپنی خالی گاڑی میں سواریاں بٹھا کر ان سے کما لیں۔ چاہے آپ روزانہ اپنے دفتر جانے کے لیے کسی راستے کا انتخاب کریں یا کسی دوسرے شہر جانے کا، دونوں صورتوں میں یہ طریقہ باآسانی آپ کے سفری اخراجات نکال سکتا ہے بلکہ اضافی آمدنی بھی دے سکتا ہے۔ ذرا اپنے محلے کے ان افراد سے بات کرکے دیکھیں جو روزانہ اسی علاقے کو جاتے ہیں جہاں آپ نوکری کرتے ہیں۔ ان سے ایک مخصوص ماہانہ رقم لیں اور روزانہ انہیں دفتر جاتے ہوئے ساتھ لے جائیں اور واپسی پر ساتھ لے آئیں۔


<h211۔ اوبر یا کریم چلائیں

اگر آپ کار پولنگ کا کام کر سکتے ہیں تو آپ کے لیے اوبر یا کریم چلانا بھی مشکل نہیں ہوگا۔ اپنے اضافی وقت میں کافی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں، خاص طور پر چھٹیوں کے دنوں میں تو بہت کما سکتے ہیں۔ یہ دونوں رائیڈ شیئرنگ ادارے ہیں جو مخصوص شرائط پر پورا اترنے والے ڈرائیوروں کو کام دیتے ہیں۔ آپ اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے سواریاں حاصل کرتے ہیں اور انہیں منزل پر پہنچا کر خاصی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔


<h212۔ گھر یا کمرہ کرائے پر دیں

اگر آپ کے گھر کی بالائی منزل خالی ہے، یا اس کا بہت کم حصہ استعمال ہوتا ہے تو اسے کارآمد بنایا جا سکتا ہے یا پھر کوئی کمرے استعمال میں نہیں آتا تو اسے بھی کرائے پر دیا جا سکتا ہے۔ اس کے ذریعے آپ اپنی آمدنی کو بڑھا سکتے ہیں۔ آپ عارضی طور پر بھی یا 11 مہینے کے معاہدے پر کسی کو بھی کرائے پر دے سکتے ہیں۔


<h213۔ اپنی ہنرمندی کا فائدہ اٹھائیں

اگر آپ دستکاری میں کوئی ہنر رکھتے ہیں تو اسے ضرور آزمائیں۔ آپ خود اپنی چیزیں بنا کر بھی فروخت کر سکتے ہیں اور ایک اور طریقہ یہ ہے کہ انہیں بنانے کے عمل کی وڈیوز بنا کر یوٹیوب پر ڈال سکتے ہیں جو اضافی آمدنی کا ذریعہ بن سکتی ہیں۔


<h214۔ ہر کام پانچ ڈالر

آپ نے فائیور (Fiverr) کا نام سنا ہے؟ یہ ایک ویب سائٹ ہے جہاں ہر کام پانچ ڈالر ہے۔ چاہے چھوٹا موٹا سا لوگو بنانا ہو یا کسی یا سی وی۔ آپ یہ چھوٹی موٹی خدمات دے کر اچھی اضافی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔


<h215۔ ٹور گائیڈ بن جائیں

اگر آپ کے پاس اپنے شہر کی اچھی معلومات ہے، گھومنے پھرنے کے مقامات کے بارے میں جانتے ہیں اور اس معلومات کو دوسروں تک پہنچانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں تو آپ خود کو ٹور گائیڈ کے طور پر آن لائن متعارف کروا سکتے ہیں۔ چھٹی کے دنوں میں سیاحوں کو گھمانے کے ذریعے اور ان کے دورے کو یادگار بناکر آپ خاصی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید تحاریر

سلیکون ویلی میں بھارتی انجینئرز کا راج، اپنے ساتھ ذات پات کا نظام بھی لے آئے

جب بینجمن کائیلا 1999ء میں بھارت سے ہجرت کرکے امریکا پہنچے تو انہوں نے ایک امریکی ٹیک کمپنی میں ملازمت کے لیے درخواست جمع...

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں 25 ہزار تماشائی ہوں گے

ہر سال 26 دسمبر کو آسٹریلیا میں باکسنگ ڈے کے موقع پر ٹیسٹ میچ کھیلا جاتا ہے اور رواں سال یہ مقابلہ آسٹریلیا اور...

دھات سے بنا سیارچہ دریافت، مالیت ہماری دنیا کی کُل معیشت سے ہزاروں گُنا زیادہ

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے 'ناسا' نے غیر معمولی دھاتوں کا حامل ایک سیارچہ (asteroid) دریافت کر لیا ہے، جس کی مالیت کا اندازہ دنیا...

غیر ملکیوں کے لیے خوشخبری، سعودی عرب "کفالۃ” نظام کا خاتمہ کرنے لگا

سعودی عرب غیر ملکی کارکنوں کے لیے "کفالۃ" کے نظام کو منسوخ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جس کی جگہ آجرین اور ملازمین...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے