17 C
Islamabad
جمعرات, اکتوبر 29, 2020

6 سے 15 فروری تک مسلم لیگ ن کے لوگ نوازشریف کو چھوڑجائیں گے: شیخ رشید

تازہ ترین

سلیکون ویلی میں بھارتی انجینئرز کا راج، اپنے ساتھ ذات پات کا نظام بھی لے آئے

جب بینجمن کائیلا 1999ء میں بھارت سے ہجرت کرکے امریکا پہنچے تو انہوں نے ایک امریکی ٹیک کمپنی میں ملازمت کے لیے درخواست جمع...

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں 25 ہزار تماشائی ہوں گے

ہر سال 26 دسمبر کو آسٹریلیا میں باکسنگ ڈے کے موقع پر ٹیسٹ میچ کھیلا جاتا ہے اور رواں سال یہ مقابلہ آسٹریلیا اور...

دھات سے بنا سیارچہ دریافت، مالیت ہماری دنیا کی کُل معیشت سے ہزاروں گُنا زیادہ

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے 'ناسا' نے غیر معمولی دھاتوں کا حامل ایک سیارچہ (asteroid) دریافت کر لیا ہے، جس کی مالیت کا اندازہ دنیا...

غیر ملکیوں کے لیے خوشخبری، سعودی عرب "کفالۃ” نظام کا خاتمہ کرنے لگا

سعودی عرب غیر ملکی کارکنوں کے لیے "کفالۃ" کے نظام کو منسوخ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جس کی جگہ آجرین اور ملازمین...

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف نے کل کی تقریر کے بعد اپنا سیاسی گلا خود گھونٹ لیا ہے۔ ن لیگ کی یہی پالیسی رہی تو اگلے پانچ سال بھی عمران خان وزیراعظم رہیں گے۔ بھارت میں نوازشریف کو وہ کوریج ملی جو الطاف حسین کو بھی نہیں ملی تھی۔ نوازشریف کی سیاست نہیں آئے گی، اب اس کا جنازہ ہی واپس آئے گا۔ شہبازشریف میری پارٹی کا آدمی ہے، اس کے معاملات چل رہے ہیں۔ ن لیگ میں سے ش لیگ نکل کر رہے گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ نوازشریف کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف جی ایچ کیو کی گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہیں۔ پاکستان کا کوئی آرمی چیف ایسا نہیں رہا جس کے ساتھ ان کا ٹکرائو نہ رہا ہو۔ نوازشریف غلط فہمی کا شکار ہیں، اب وہ کھل کر سامنے آگئی ہے۔ اب کھل کر بات ہوگی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مسلم لیگ ن پاکستان دشمنوں کے ایجنڈے پر کام کرے گی تو پابندی لگ سکتی ہے۔ نوازشریف کے ساتھ وہی ہوگا جو الطاف حسین کے ساتھ ہوا ہے۔

شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ ٹوٹ کر رہے گی، اس سے ش لیگ نکل کر رہے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 6 سے 15 فروری تک مسلم لیگ ن کے لوگ نوازشریف کو چھوڑجائیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف اداروں میں تصادم چاہتے ہیں۔ نوازشریف کو واپس لانا چاہیے۔ اگر نوازشریف میں ذرا بھی بہادری ہے تو وہ خود پاکستان واپس آئیں۔

مہنگائی سے متعلق انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک سے دو ماہ میں مہنگائی کے اندر کمی آئے گی۔ آٹا اور چینی کی قیمتیں کم ہوجائیں گی۔

مزید تحاریر

سلیکون ویلی میں بھارتی انجینئرز کا راج، اپنے ساتھ ذات پات کا نظام بھی لے آئے

جب بینجمن کائیلا 1999ء میں بھارت سے ہجرت کرکے امریکا پہنچے تو انہوں نے ایک امریکی ٹیک کمپنی میں ملازمت کے لیے درخواست جمع...

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں 25 ہزار تماشائی ہوں گے

ہر سال 26 دسمبر کو آسٹریلیا میں باکسنگ ڈے کے موقع پر ٹیسٹ میچ کھیلا جاتا ہے اور رواں سال یہ مقابلہ آسٹریلیا اور...

دھات سے بنا سیارچہ دریافت، مالیت ہماری دنیا کی کُل معیشت سے ہزاروں گُنا زیادہ

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے 'ناسا' نے غیر معمولی دھاتوں کا حامل ایک سیارچہ (asteroid) دریافت کر لیا ہے، جس کی مالیت کا اندازہ دنیا...

غیر ملکیوں کے لیے خوشخبری، سعودی عرب "کفالۃ” نظام کا خاتمہ کرنے لگا

سعودی عرب غیر ملکی کارکنوں کے لیے "کفالۃ" کے نظام کو منسوخ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جس کی جگہ آجرین اور ملازمین...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے