17 C
Islamabad
جمعرات, اکتوبر 29, 2020

کراچی کا جلسہ گوجرانوالہ سے کئی گنا بڑا ہوگا، سعید غنی

تازہ ترین

سلیکون ویلی میں بھارتی انجینئرز کا راج، اپنے ساتھ ذات پات کا نظام بھی لے آئے

جب بینجمن کائیلا 1999ء میں بھارت سے ہجرت کرکے امریکا پہنچے تو انہوں نے ایک امریکی ٹیک کمپنی میں ملازمت کے لیے درخواست جمع...

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں 25 ہزار تماشائی ہوں گے

ہر سال 26 دسمبر کو آسٹریلیا میں باکسنگ ڈے کے موقع پر ٹیسٹ میچ کھیلا جاتا ہے اور رواں سال یہ مقابلہ آسٹریلیا اور...

دھات سے بنا سیارچہ دریافت، مالیت ہماری دنیا کی کُل معیشت سے ہزاروں گُنا زیادہ

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے 'ناسا' نے غیر معمولی دھاتوں کا حامل ایک سیارچہ (asteroid) دریافت کر لیا ہے، جس کی مالیت کا اندازہ دنیا...

غیر ملکیوں کے لیے خوشخبری، سعودی عرب "کفالۃ” نظام کا خاتمہ کرنے لگا

سعودی عرب غیر ملکی کارکنوں کے لیے "کفالۃ" کے نظام کو منسوخ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جس کی جگہ آجرین اور ملازمین...

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ 18 اکتوبر کو پی ڈی ایم کا کراچی جلسہ گوجرانوالہ سے کئی گنا بڑا اور شاندار ہوگا۔

آج کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے 18 اکتوبر کو ہونے والے پی ڈی ایم کے کراچی جلسے کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کل سانحہ کارساز میں تمام شہداء کی یاد کو تازہ کیا جائے گا۔ جلسے میں موجود عوام کی حفاظت کے حوالے سے کہا کہ کل جلسے میں داخل ہونے والے ہر فرد کو ماسک فراہم کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں کورونا اسپرے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز ہونے والے گوجرانوالہ جلسے کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی میزبانی میں ایک شاندار اور کامیاب جلسہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کل کراچی کے جلسے کی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے بھی تاریخی حیثیت دی جائے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے خوشخبری سناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ جوق در جوق ہماری پارٹی سے منسلک ہورہے ہیں۔ آج متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے منور لعل پیپلز پارٹی کا حصہ بن چکے ہیں۔ واضح رہے کہ منور لعل متحدہ قومی موومنٹ میں اقلیتی ونگ کے سربراہ تھے۔

اس سلسلے میں وہاں موجود وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کراچی جلسے کے حوالے سے کہا کہ کل لاکھوں کا جلسہ ہوگا جس میں سر ہی سر نظر آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے تمام رہنماؤں کو اپنے صوبے میں خوش آمدید کہیں گے۔

مزید تحاریر

سلیکون ویلی میں بھارتی انجینئرز کا راج، اپنے ساتھ ذات پات کا نظام بھی لے آئے

جب بینجمن کائیلا 1999ء میں بھارت سے ہجرت کرکے امریکا پہنچے تو انہوں نے ایک امریکی ٹیک کمپنی میں ملازمت کے لیے درخواست جمع...

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں 25 ہزار تماشائی ہوں گے

ہر سال 26 دسمبر کو آسٹریلیا میں باکسنگ ڈے کے موقع پر ٹیسٹ میچ کھیلا جاتا ہے اور رواں سال یہ مقابلہ آسٹریلیا اور...

دھات سے بنا سیارچہ دریافت، مالیت ہماری دنیا کی کُل معیشت سے ہزاروں گُنا زیادہ

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے 'ناسا' نے غیر معمولی دھاتوں کا حامل ایک سیارچہ (asteroid) دریافت کر لیا ہے، جس کی مالیت کا اندازہ دنیا...

غیر ملکیوں کے لیے خوشخبری، سعودی عرب "کفالۃ” نظام کا خاتمہ کرنے لگا

سعودی عرب غیر ملکی کارکنوں کے لیے "کفالۃ" کے نظام کو منسوخ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جس کی جگہ آجرین اور ملازمین...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے