17 C
Islamabad
جمعرات, اکتوبر 29, 2020

نیوزی لینڈ انتخابات، جیسنڈا آرڈرن نے تاریخی کامیابی حاصل کر لی

تازہ ترین

سلیکون ویلی میں بھارتی انجینئرز کا راج، اپنے ساتھ ذات پات کا نظام بھی لے آئے

جب بینجمن کائیلا 1999ء میں بھارت سے ہجرت کرکے امریکا پہنچے تو انہوں نے ایک امریکی ٹیک کمپنی میں ملازمت کے لیے درخواست جمع...

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں 25 ہزار تماشائی ہوں گے

ہر سال 26 دسمبر کو آسٹریلیا میں باکسنگ ڈے کے موقع پر ٹیسٹ میچ کھیلا جاتا ہے اور رواں سال یہ مقابلہ آسٹریلیا اور...

دھات سے بنا سیارچہ دریافت، مالیت ہماری دنیا کی کُل معیشت سے ہزاروں گُنا زیادہ

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے 'ناسا' نے غیر معمولی دھاتوں کا حامل ایک سیارچہ (asteroid) دریافت کر لیا ہے، جس کی مالیت کا اندازہ دنیا...

غیر ملکیوں کے لیے خوشخبری، سعودی عرب "کفالۃ” نظام کا خاتمہ کرنے لگا

سعودی عرب غیر ملکی کارکنوں کے لیے "کفالۃ" کے نظام کو منسوخ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جس کی جگہ آجرین اور ملازمین...

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی لیبر پارٹی عام انتخابات میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتی نظر آ رہی ہے۔

نیوزی لینڈ کے الیکٹورل کمیشن کے نتائج کے مطابق اب تک 95.4 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے، جس میں سے 48.9 فیصد ووٹ یا 64 نشستیں لیبر پارٹی نے حاصل کی ہے۔ آرڈرن نے اپنی فاتحانہ تقریر میں عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی نظریں اب مستقبل پر ہیں۔ "یہ عام انتخابات نہیں ہیں اور نہ ہی یہ دور عام ہے۔ یہ غیر یقینی کیفیت اور پریشانی کا دورہ ہے اور ہمیں اس میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنا ہے۔ ہمیں آج اپنی کوششوں کو اور بحالی کا عمل تیز تر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کل روشن ہو۔”

نیوزی لینڈ میں پارلیمانی نشستوں کی تعداد 120 ہے اور کسی بھی جماعت کے لیے تنہا حکومت بنانے کے لیے 61 نشستیں کافی ہوتی ہیں۔ 1996ء میں نیا نظام متعارف ہونے کے بعد کبھی ایسا نہیں ہوا کہ نیوزی لینڈ میں کسی جماعت نے سادہ اکثریت حاصل کی ہو۔

آرڈرن نے ان انتخابات کو "کووِڈ الیکشن” قرار دیا تھا کیونکہ کرونا وائرس کی وباء سے نمٹنے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر انہیں بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا گیا تھا۔

7 اکتوبر کے بعد سے اب تک ملک میں کرونا وائرس کا کوئی مریض موجود نہیں ہے، یعنی ملک نے کووِڈ-19 کی دوسری لہر کو بھی کامیابی سے روک لیا ہے۔

گو کہ لیبر پارٹی تنہا بھی حکومت بنا سکتی ہے البتہ یہ بھی ممکن ہے کہ وہ گرین پارٹی کو بھی اقتدار میں شریک کرے کہ جو 7.6 فیصد ووٹ یا 10 نشستیں رکھتی ہے۔

نیوزی لینڈ کے انتخابات میں تقریباً 20 لاکھ افراد نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا، جو ملکی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔

یہ انتخابات کرونا وائرس کی وجہ سے چار ہفتوں کے لیے مؤخر کیے گئے تھے۔

مزید تحاریر

سلیکون ویلی میں بھارتی انجینئرز کا راج، اپنے ساتھ ذات پات کا نظام بھی لے آئے

جب بینجمن کائیلا 1999ء میں بھارت سے ہجرت کرکے امریکا پہنچے تو انہوں نے ایک امریکی ٹیک کمپنی میں ملازمت کے لیے درخواست جمع...

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں 25 ہزار تماشائی ہوں گے

ہر سال 26 دسمبر کو آسٹریلیا میں باکسنگ ڈے کے موقع پر ٹیسٹ میچ کھیلا جاتا ہے اور رواں سال یہ مقابلہ آسٹریلیا اور...

دھات سے بنا سیارچہ دریافت، مالیت ہماری دنیا کی کُل معیشت سے ہزاروں گُنا زیادہ

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے 'ناسا' نے غیر معمولی دھاتوں کا حامل ایک سیارچہ (asteroid) دریافت کر لیا ہے، جس کی مالیت کا اندازہ دنیا...

غیر ملکیوں کے لیے خوشخبری، سعودی عرب "کفالۃ” نظام کا خاتمہ کرنے لگا

سعودی عرب غیر ملکی کارکنوں کے لیے "کفالۃ" کے نظام کو منسوخ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جس کی جگہ آجرین اور ملازمین...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے