15 C
Islamabad
جمعرات, اکتوبر 29, 2020

بھارتی انتہاپسند نوازشریف کو ہیرو بناکر پیش کررہے ہیں: اسد عمر

تازہ ترین

سلیکون ویلی میں بھارتی انجینئرز کا راج، اپنے ساتھ ذات پات کا نظام بھی لے آئے

جب بینجمن کائیلا 1999ء میں بھارت سے ہجرت کرکے امریکا پہنچے تو انہوں نے ایک امریکی ٹیک کمپنی میں ملازمت کے لیے درخواست جمع...

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں 25 ہزار تماشائی ہوں گے

ہر سال 26 دسمبر کو آسٹریلیا میں باکسنگ ڈے کے موقع پر ٹیسٹ میچ کھیلا جاتا ہے اور رواں سال یہ مقابلہ آسٹریلیا اور...

دھات سے بنا سیارچہ دریافت، مالیت ہماری دنیا کی کُل معیشت سے ہزاروں گُنا زیادہ

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے 'ناسا' نے غیر معمولی دھاتوں کا حامل ایک سیارچہ (asteroid) دریافت کر لیا ہے، جس کی مالیت کا اندازہ دنیا...

غیر ملکیوں کے لیے خوشخبری، سعودی عرب "کفالۃ” نظام کا خاتمہ کرنے لگا

سعودی عرب غیر ملکی کارکنوں کے لیے "کفالۃ" کے نظام کو منسوخ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جس کی جگہ آجرین اور ملازمین...

وفاقی وزیر برائے منصوبہ اسدعمر کا کہنا ہے کہ جو بیانیہ نواز شریف بیچ رہے ہیں، بھارت اس کو پسند کرتا ہے۔ بھارتی انتہا پسند نوازشریف کو ہیرو بناکر پیش کررہے ہیں۔ نوازشریف کی تحریک منافقت پر مبنی ہے۔ ان کی تحریک صرف اپنا لوٹا ہوا پیسہ بچانے کے لیے ہے۔

کراچی میں وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کے ہمراہ پریس پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ نوازشریف نے ہمیشہ اداروں کے ٹکرائو کی سیاست کی۔ ان کی تنقید ان اداروں پر ہوتی ہے جو ان کی بات نہ مانیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اپنے لگائے ہوئے نیب چیئرمین کو بھی نہیں چھوڑتے۔ نوازشریف سزا یافتہ ہیں جو لندن میں چھپے بیٹھے ہیں۔ کہتے ہیں کہ پاناما کا فیصلہ فوجی افسروں نے لکھا۔ وفاقی وزیر نے مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 2 ماہ پہلے ن لیگ والے این آر او مانگ رہے تھے۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے اس موقع پر کہا کہ سب سے زیادہ غربت سندھ میں ہے۔ سندھ کے عوام آج گندا پانی پینے پر مجبور ہیں۔ بلاول بھٹو بتائیں سندھ نے کتنی ترقی کرلی ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جو مرضی کرلے، نیا عمران خان آچکا ہے۔ عمران خان انڈیا میں کھیلتا تھا اور دباؤ نہیں لیتا تھا۔ جو بانی ایم کیو ایم نے کیا وہی آصف علی زرداری نے کیا۔

اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کرپشن بچاؤ موومنٹ چلارہی ہے۔ نوازشریف کو ضرور واپس لائیں گے، ان سے حساب لیں گے۔ جس آرمی چیف کو لگایا، اس کے ساتھ جھگڑا ہوگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آج بھی شہیدوں کے نام پر سیاست کررہی ہے۔ ان سے کرپشن کا سوال پوچھیں تو جمہوریت خطرے میں پڑجاتی ہے۔

مزید تحاریر

سلیکون ویلی میں بھارتی انجینئرز کا راج، اپنے ساتھ ذات پات کا نظام بھی لے آئے

جب بینجمن کائیلا 1999ء میں بھارت سے ہجرت کرکے امریکا پہنچے تو انہوں نے ایک امریکی ٹیک کمپنی میں ملازمت کے لیے درخواست جمع...

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں 25 ہزار تماشائی ہوں گے

ہر سال 26 دسمبر کو آسٹریلیا میں باکسنگ ڈے کے موقع پر ٹیسٹ میچ کھیلا جاتا ہے اور رواں سال یہ مقابلہ آسٹریلیا اور...

دھات سے بنا سیارچہ دریافت، مالیت ہماری دنیا کی کُل معیشت سے ہزاروں گُنا زیادہ

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے 'ناسا' نے غیر معمولی دھاتوں کا حامل ایک سیارچہ (asteroid) دریافت کر لیا ہے، جس کی مالیت کا اندازہ دنیا...

غیر ملکیوں کے لیے خوشخبری، سعودی عرب "کفالۃ” نظام کا خاتمہ کرنے لگا

سعودی عرب غیر ملکی کارکنوں کے لیے "کفالۃ" کے نظام کو منسوخ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جس کی جگہ آجرین اور ملازمین...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے