15 C
Islamabad
جمعرات, اکتوبر 29, 2020

وزیراعظم نے اعتراف کرلیا کہ دو سال تک ملک میں نقلی وزیراعظم رہا، وزیراعلیٰ سندھ

تازہ ترین

سلیکون ویلی میں بھارتی انجینئرز کا راج، اپنے ساتھ ذات پات کا نظام بھی لے آئے

جب بینجمن کائیلا 1999ء میں بھارت سے ہجرت کرکے امریکا پہنچے تو انہوں نے ایک امریکی ٹیک کمپنی میں ملازمت کے لیے درخواست جمع...

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں 25 ہزار تماشائی ہوں گے

ہر سال 26 دسمبر کو آسٹریلیا میں باکسنگ ڈے کے موقع پر ٹیسٹ میچ کھیلا جاتا ہے اور رواں سال یہ مقابلہ آسٹریلیا اور...

دھات سے بنا سیارچہ دریافت، مالیت ہماری دنیا کی کُل معیشت سے ہزاروں گُنا زیادہ

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے 'ناسا' نے غیر معمولی دھاتوں کا حامل ایک سیارچہ (asteroid) دریافت کر لیا ہے، جس کی مالیت کا اندازہ دنیا...

غیر ملکیوں کے لیے خوشخبری، سعودی عرب "کفالۃ” نظام کا خاتمہ کرنے لگا

سعودی عرب غیر ملکی کارکنوں کے لیے "کفالۃ" کے نظام کو منسوخ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جس کی جگہ آجرین اور ملازمین...

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کہا جارہا ہے اب اصلی وزیراعظم بن کر دکھائے گا، پکا یقین ہوگیا کہ دو سال سے ایک نقلی شخص وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر فائز تھا۔ وزیراعظم مان رہے ہیں کہ وہ دو سال تک اصلی وزیراعظم نہیں تھے۔ آصف زرداری ہسپتال میں ہیں، ان کے وارنٹ جاری کرنا بدنیتی ہے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز اسلام آباد کی سڑکوں پر راتیں گزار رہی ہیں، کسی کو ان کا احساس نہیں۔ جو کہتا ہے کہ گھبرانا نہیں، وہ اندر سے اتنا ہی گھبرایا ہوا ہوتا ہے۔ بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کھل کر سامنے آگئی ہے۔

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے عدلیہ سے کہا ہے کہ کیس تیزی سے چلائے، کیا وہ عدلیہ پر تنقید کررہے ہیں کہ وہ سست روی کا شکار ہے؟ وزیراعظم کو سوچنا چاہیے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں؟ عدلیہ کو اس کا نوٹس لینا چاہیے کہ ملک کا وزیراعظم اس سے متعلق کیا کہہ رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنا وزیراعظم کا کام نہیں۔ یہ اسپیکر قومی اسمبلی کی ذمہ داری ہوتی ہے اور اراکین اسمبلی کا استحقاق ہوتا ہے، لیکن وزیراعظم اپنی تقریر میں کہتے ہیں کہ اب میں کسی کو پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی اجازت نہیں دوں گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک پر مہنگائی کے بم گرائے ہیں، اس مہنگائی کو کم کریں۔ پی ٹی آئی کا مسئلہ یہ ہے کہ اپنا کام کرتے نہیں، دوسروں کو کام کرنے نہیں دیتے۔

مزید تحاریر

سلیکون ویلی میں بھارتی انجینئرز کا راج، اپنے ساتھ ذات پات کا نظام بھی لے آئے

جب بینجمن کائیلا 1999ء میں بھارت سے ہجرت کرکے امریکا پہنچے تو انہوں نے ایک امریکی ٹیک کمپنی میں ملازمت کے لیے درخواست جمع...

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں 25 ہزار تماشائی ہوں گے

ہر سال 26 دسمبر کو آسٹریلیا میں باکسنگ ڈے کے موقع پر ٹیسٹ میچ کھیلا جاتا ہے اور رواں سال یہ مقابلہ آسٹریلیا اور...

دھات سے بنا سیارچہ دریافت، مالیت ہماری دنیا کی کُل معیشت سے ہزاروں گُنا زیادہ

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے 'ناسا' نے غیر معمولی دھاتوں کا حامل ایک سیارچہ (asteroid) دریافت کر لیا ہے، جس کی مالیت کا اندازہ دنیا...

غیر ملکیوں کے لیے خوشخبری، سعودی عرب "کفالۃ” نظام کا خاتمہ کرنے لگا

سعودی عرب غیر ملکی کارکنوں کے لیے "کفالۃ" کے نظام کو منسوخ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جس کی جگہ آجرین اور ملازمین...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے