23.3 C
Islamabad
بدھ, دسمبر 2, 2020

دھات سے بنا سیارچہ دریافت، مالیت ہماری دنیا کی کُل معیشت سے ہزاروں گُنا زیادہ

تازہ ترین

شہباز، حمزہ نے پیرول پر رہائی میں توسیع کی درخواست دی، پھر بھی نہیں لی، وزیر قانون پنجاب

وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کی درخواست پر پیرول کی...

برطانیہ: کورونا ویکسین کی منظوری دے دی گئی، پاکستان میں جنوری تک دستیاب ہوگی

برطانیہ نے فائزر بائیوٹک کورونا ویکسین کی منظوری دے دی، برطانوی وزارت صحت کے مطابق کورونا ویکسین کی دستیابی 7 سے 9 دسمبر کے...

کرونا وائرس اور معاشی بحران، پاکستان میں ناکافی غذائیت کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہو گیا

اگست 2018ء میں عمران خان نے برسرِ اقتدار آتے ہی جن مسائل سے نمٹنے کا عزم ظاہر کیا تھا، ان میں ناکافی غذائیت (malnutrition)...

ہم اسلام آباد کے راستے میں ہوں گے اور حکومت چلی جائے گی، رانا ثناء اللہ

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے میں...
- Advertisement -

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ‘ناسا’ نے غیر معمولی دھاتوں کا حامل ایک سیارچہ (asteroid) دریافت کر لیا ہے، جس کی مالیت کا اندازہ دنیا کی کُل معیشت سے ہزاروں گُنا زیادہ لگایا گیا ہے۔

یہ نایاب، بھاری اور بہت ہی قیمتی سیارچہ ‘ناسا’ کی مشہور خلائی دُوربین ‘ہبل’ نے دریافت کیا ہے اور اسے "16 سائیکی” کا نام دیا گیا ہے۔ یہ سیارچہ نظامِ شمسی میں مریخ اور مشتری کے درمیان واقع سیارچوں کی پٹی (asteroid belt) میں موجود ہے۔ تقریباً 226 کلومیٹرز لمبا ’16 سائیکی’ زمین سے تقریباً 370 ملین کلومیٹرز کے فاصلے پر ہے۔

پلانیٹری سائنس جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق اس سیارچے کو جو بات خاص بناتی ہے وہ اس کا مکمل طور پر دھاتی ہونا ہے۔ عموماً سیارچے پتھریلے ہوتے ہیں یا پھر برف کے بنے ہوتے ہیں، لیکن یہ زمین کے مرکزی حصے (core) کی طرح مکمل طور پر دھات کا ہے۔

تحقیق کرنے والی سائنس دان ٹریسی بیکر نے کہا ہے کہ ہم نے ایسے شہابِ ثاقب (meteorites) تو دیکھے ہیں کہ جو زیادہ تر دھاتی ہوتے ہیں لیکن ‘سائیکی’ اس لیے انوکھا ہے کیونکہ یہ ایک سیارچہ ہے، جو مکمل طور پر لوہے اور نکل (nickel) کا بنا ہوا ہے۔

اس کے حجم کو دیکھیں تو کہا جا سکتا ہے کہ اس پر موجود دھاتی مواد کی مالیت 10 کواڈریلین ڈالرز ہے یعنی 10,000,000,000,000,000,000 ڈالرز۔ یہ 2019ء میں پوری دنیا کی معیشت سے 10 ہزار گُنا زیادہ ہے۔ پچھلے سال پوری دنیا کی معیشت 142 ٹریلین ڈالرز کی تھی۔

2017ء میں خلائی دُوربین سے کیے گئے مشاہدے کے الٹرا وائلٹ اسپیکٹرم ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے محققین نے نتیجہ نکالا ہے کہ ‘سائیکی’ کی سطح زیادہ تر خالص لوہے کی ہے۔

یہ سیارچہ ناسا کے ڈسکوری مشن سائیکی کا ہدف بھی ہے، جو 2022ء میں لانچ ہوگا اور 2026ء کے اوائل میں اس سیارچے پر پہنچے گا۔ تقریباً 21 ماہ تک اس سیارچے کے گرد چکر لگاتے ہوئے یہ مشن اس کی نقشہ کشی کرے گا، خصوصیات کا جائزہ لے گا اور مزید حقائق جانے گا۔

ناسا مشن کی اہم سائنس دان اور ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے اسکول آف ارتھ اینڈ اسپیس ایکسپلوریشن کی ڈائریکٹر لِنڈی ایلکنز-ٹینٹن کا کہنا ہے کہ "16 سائیکی ہمارے نظامِ شمسی کا انوکھا حصہ ہے اور انسان کے لیے core کے بارے میں جاننے کا واحد ذریعہ بھی۔ یعنی ہمیں اپنے اندرونی حصے کے بارے میں سیکھنے کا موقع بیرونی خلاء میں نکل کر ہی ملے گا۔

یہ سمجھا جاتا ہے کہ سائیکی کسی سیارے کا مردہ core ہے، جو نظام شمسی کی زندگی کے اوائل میں اپنی تخلیق کے دوران ہی کسی حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔ سائنس دانوں کے مطابق ہو سکتا ہے کہ سیارہ بننے کے عمل کے دوران اس کا ہماری نظام شمسی کے کسی حصے سے ٹکراؤ ہو گیا ہو، جس کی وجہ سے یہ اپنی بیرونی تہہ اور اس سے نچلا حصہ کھو بیٹھا ہو۔

مزید تحاریر

شہباز، حمزہ نے پیرول پر رہائی میں توسیع کی درخواست دی، پھر بھی نہیں لی، وزیر قانون پنجاب

وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کی درخواست پر پیرول کی...

برطانیہ: کورونا ویکسین کی منظوری دے دی گئی، پاکستان میں جنوری تک دستیاب ہوگی

برطانیہ نے فائزر بائیوٹک کورونا ویکسین کی منظوری دے دی، برطانوی وزارت صحت کے مطابق کورونا ویکسین کی دستیابی 7 سے 9 دسمبر کے...

کرونا وائرس اور معاشی بحران، پاکستان میں ناکافی غذائیت کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہو گیا

اگست 2018ء میں عمران خان نے برسرِ اقتدار آتے ہی جن مسائل سے نمٹنے کا عزم ظاہر کیا تھا، ان میں ناکافی غذائیت (malnutrition)...

ہم اسلام آباد کے راستے میں ہوں گے اور حکومت چلی جائے گی، رانا ثناء اللہ

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے میں...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے