36 C
Islamabad
جمعہ, جون 18, 2021

بشر اللہ! چھ فٹ کا فاصلہ

تازہ ترین

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...

”ہم کیا ہماری ہجرت کیا“ – سلمان احمد صوفی

وہ لوگ بہت خوش قسمت تھے جو عشق کو کام سمجھتے تھے یا کام سے عاشقی کرتے ہم جیتے جی مصروف رہے کچھ عشق کیا ، کچھ کام...

بجٹ پاس نہیں ہوا تو وزیراعظم عمران خان کی حکومت زمین بوس ہوجائے گی، اعتزاز احسن

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیئر قانون دان چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ 1985 کی اسمبلی اس ملک کی بربادی کی...
- Advertisement -

کرونا وائرس کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) ، حکومتِ خیبر پختونخوا اور یو ایس ایڈ کی مشترکہ وڈیو اس وقت خوب گردش کر رہی ہے۔

قدیم پشاور کی گلیوں ، چائے والوں، قالین بافی سے وابستہ افراد اور کرکٹ کھیلنے نوجوانوں کو ظاہر کرتی یہ وڈیو اپنے دلچسپ انداز کی وجہ سے خاصی وائرل ہو گئی ہے، بالخصوص اس کا جملہ "بشر اللہ! چھ فٹ کا فاصلہ” اب زبان زدِ عام ہے۔ اب تو کسی کی آواز بشر اللہ سے ہی عوام سمجھ جاتے ہیں کہ اس کا مطلب کیا ہے اور اس کا مقصد بھی یہی تھا۔

دنیا کے دیگر کئی ملکوں کے مقابلے میں پاکستان میں کووِڈ-19 کی وباء بڑی حد تک قابو میں ہے لیکن اب سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی دوسری لہر آنے کا خدشہ ہے، جس کی جھلک گزشتہ چند دنوں سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کی صورت میں نظر آ رہی ہے۔

بہرحال، اس وڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے بلکہ کئی معروف شخصیات تک نے اسے پھیلایا ہے۔ ان میں پاکستان کی آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے بھی شامل ہیں۔

بھارت، ایران اور بنگلہ دیش کے مقابلے میں پاکستان میں کووِڈ-19 کے اثرات کم ہیں اور حیران کن طور پر ماہرین اب تک اس کی درست وجہ معلوم نہیں کر پائے کہ آخر پاکستانیوں میں کووِڈ-19 کی علامت اور اموات کی شرح آخر دیگر ممالک سے کم کیوں ہے۔ لیکن ابھی وباء کا خطرہ ٹلا نہیں ہے اس لیے حکومتِ پاکستان عوام میں سماجی دُوری کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔

یہ وڈیو اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس وڈیو کی خاص بات یہی ہے کہ اس میں عام سرکاری پیغامات اور ان کی روایتی زبان کے بجائے ایک بالکل ہی الگ انداز اپنایا گیا ہے۔ گانا ذرا منفرد قسم کا ہے، اس میں موجود کردار عام زندگی کی مشغولیات ہی میں مصروف دکھائی دیتے ہیں جیسا کہ پھل خریدنا یا کرکٹ کھیلنا وغیرہ۔ اس لیے اس پیغام کی پہنچ دُور تک جا رہی ہے۔

مزید تحاریر

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...

”ہم کیا ہماری ہجرت کیا“ – سلمان احمد صوفی

وہ لوگ بہت خوش قسمت تھے جو عشق کو کام سمجھتے تھے یا کام سے عاشقی کرتے ہم جیتے جی مصروف رہے کچھ عشق کیا ، کچھ کام...

بجٹ پاس نہیں ہوا تو وزیراعظم عمران خان کی حکومت زمین بوس ہوجائے گی، اعتزاز احسن

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیئر قانون دان چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ 1985 کی اسمبلی اس ملک کی بربادی کی...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے