23.3 C
Islamabad
بدھ, دسمبر 2, 2020

کبوتر کے ذریعے بھیجا گیا پیغام 100 سال بعد مل گیا

تازہ ترین

شہباز، حمزہ نے پیرول پر رہائی میں توسیع کی درخواست دی، پھر بھی نہیں لی، وزیر قانون پنجاب

وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کی درخواست پر پیرول کی...

برطانیہ: کورونا ویکسین کی منظوری دے دی گئی، پاکستان میں جنوری تک دستیاب ہوگی

برطانیہ نے فائزر بائیوٹک کورونا ویکسین کی منظوری دے دی، برطانوی وزارت صحت کے مطابق کورونا ویکسین کی دستیابی 7 سے 9 دسمبر کے...

کرونا وائرس اور معاشی بحران، پاکستان میں ناکافی غذائیت کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہو گیا

اگست 2018ء میں عمران خان نے برسرِ اقتدار آتے ہی جن مسائل سے نمٹنے کا عزم ظاہر کیا تھا، ان میں ناکافی غذائیت (malnutrition)...

ہم اسلام آباد کے راستے میں ہوں گے اور حکومت چلی جائے گی، رانا ثناء اللہ

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے میں...
- Advertisement -

مشرقی فرانس میں ایک جوڑے کو چہل قدمی کے دوران ایک چھوٹا سا کیپسول ملا کہ جس کے اندر ایک صدی سے زیادہ پرانا پیغام موجود تھا، جو ایک فوجی نے پیغام رساں کبوتر کے ذریعے بھیجا تھا۔

جرمن زبان میں لکھا گیا یہ پیغام انگرسائم میں تعینات پرشیا کے ایک پیادہ فوجی تھا، جس میں پہلی جنگِ عظیم کے دوران فوجی نقل و حرکت کی تفصیلات درج ہیں۔ یہ پیغام ایک اعلیٰ افسر کے نام تھا جو کبھی اپنی منزل تک نہیں پہنچا۔

پرشیا تقریباً 400 سال تک قائم رہنے والی ایک ریاست تھی، جس میں موجودہ جرمنی، پولینڈ، ڈنمارک، بیلجیئم، نیدرلینڈز، چیک جمہوریہ ، سوئٹزرلینڈ اور لتھووینیا کے علاقے شامل تھے۔ یہ ریاست پہلی جنگِ عظیم کے بعد 1918ء میں ختم ہو گئی۔

بہرحال، اس خط پر 16 جولائی کی تاریخ لکھی ہوئی ہے لیکن سال واضح نہیں ہے، یا تو یہ 1916ء ہے یا 1910ء۔ کیونکہ پہلی جنگِ عظیم 1914ء سے 1918ءکے درمیان لڑی گئی، اس لیے غالب امکان یہی ہے کہ یہ 1916ء کا ہوگا یعنی 104 سال پرانا۔

اُس وقت انگرسائم جرمنی کا حصہ تھا، جبکہ آجکل وہ فرانس کے گرانڈ ایسٹ حصے میں واقع ہے۔

اس جوڑے کو یہ کیپسول ستمبر کے مہینے میں ملا تھا، جسے انہوں نے قریب واقع اوربے عجائب گھر تک پہنچایا۔ پہلی جنگِ عظیم کے دوران بدترین معرکوں میں سے ایک یہیں لڑا گیا تھا، جس کی یاد میں یہ عجائب گھر بنایا گیا۔ اس عجائب گھر کے کیوریٹر دومینک ژاردی نے ایک جرمن دوست سے رابطہ کیا اور اب جا کر اس نادر و نایاب خط کے مندرجات کی تصدیق ہوئی ہے۔

خط میں فوجی نے اپنی پلاٹوں کو درپیش مزاحمت اور نتیجتاً پسپائی کے بارے میں بتایا ہے۔ اب اس خط کو اوربے عجائب گھر کے نوادرات کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

مزید تحاریر

شہباز، حمزہ نے پیرول پر رہائی میں توسیع کی درخواست دی، پھر بھی نہیں لی، وزیر قانون پنجاب

وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کی درخواست پر پیرول کی...

برطانیہ: کورونا ویکسین کی منظوری دے دی گئی، پاکستان میں جنوری تک دستیاب ہوگی

برطانیہ نے فائزر بائیوٹک کورونا ویکسین کی منظوری دے دی، برطانوی وزارت صحت کے مطابق کورونا ویکسین کی دستیابی 7 سے 9 دسمبر کے...

کرونا وائرس اور معاشی بحران، پاکستان میں ناکافی غذائیت کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہو گیا

اگست 2018ء میں عمران خان نے برسرِ اقتدار آتے ہی جن مسائل سے نمٹنے کا عزم ظاہر کیا تھا، ان میں ناکافی غذائیت (malnutrition)...

ہم اسلام آباد کے راستے میں ہوں گے اور حکومت چلی جائے گی، رانا ثناء اللہ

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے میں...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے