23.3 C
Islamabad
بدھ, دسمبر 2, 2020

صدیوں پرانا انجیر کا درخت بچانے کے لیے صدر کو مداخلت کرنا پڑ گئی

تازہ ترین

شہباز، حمزہ نے پیرول پر رہائی میں توسیع کی درخواست دی، پھر بھی نہیں لی، وزیر قانون پنجاب

وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کی درخواست پر پیرول کی...

برطانیہ: کورونا ویکسین کی منظوری دے دی گئی، پاکستان میں جنوری تک دستیاب ہوگی

برطانیہ نے فائزر بائیوٹک کورونا ویکسین کی منظوری دے دی، برطانوی وزارت صحت کے مطابق کورونا ویکسین کی دستیابی 7 سے 9 دسمبر کے...

کرونا وائرس اور معاشی بحران، پاکستان میں ناکافی غذائیت کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہو گیا

اگست 2018ء میں عمران خان نے برسرِ اقتدار آتے ہی جن مسائل سے نمٹنے کا عزم ظاہر کیا تھا، ان میں ناکافی غذائیت (malnutrition)...

ہم اسلام آباد کے راستے میں ہوں گے اور حکومت چلی جائے گی، رانا ثناء اللہ

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے میں...
- Advertisement -

کینیا کے صدر نے زیرِ تعمیر شاہراہ کی زد میں آنے والے زد میں آنے والے انجیر کے صدیوں پرانے درخت کو بچا لیا۔

دارالحکومت نیروبی میں چین کی مدد سے زیرِ تعمیر شاہراہ کی زد میں آنے والے قدیم درخت کو بچانے کے لیے کافی مطالبات کیے جا رہے تھے، بالآخر اس کے لیے کینیا کے صدر اوہورو کینیاتا کو ایک صدارتی فرمان جاری کرنا پڑا۔

صدارتی فرمان میں چار منزلہ عمارت جتنے بلند اس درخت کو کینیا کے "ثقافتی و ماحولیاتی ورثے کی علامت” قرار دیا گیا ہے۔

انجیر کا یہ درخت کینیا کے سب سے بڑے نسلی گروہ کیکویو (Kikuyu) کے لیے مقدس حیثیت رکھتا ہے۔

ماحولیات دان بھی اس درخت کو کاٹنے کے خلاف مہم چلا رہے تھے، جو شہر کے مغربی حصے میں اس جگہ واقع ہے جہاں انجینیئرز سڑک کے اوپر سے ایک ایکسپریس وے بنا رہے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل نیروبی میٹروپولیٹن سروسز محمد بادی نے درخت کے قریب نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ صدارتی فرمان ہے کہ اس درخت کو محفوظ رکھا جائے گا۔

اکتوبر میں کہا گیا تھا کہ ایکسپریس وے کی تعمیر کے لیے اس درخت کو نکال کر کہیں اور منتقل کیا جائے گا لیکن اب چائنا روڈ اینڈ برج کارپوریشن (CRBS) اور کینیا نیشنل ہائی ویز اتھارٹی دونوں نے سڑک کا راستہ تبدیل کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

کینیا کی معروف ماحول دوست کارکن ایلزبتھ واتوتی نے کہا ہے کہ اب یہ درخت شہر میں امید کی علامت کے طور پر کھڑا رہے گا۔ انجیر کا یہ خاص درخت ایک بڑے مطالبے کی علامت ہے۔ ہم چاہتے ہیں ایک سرسبز و شاداب شہر اور ایک صاف کینیا!

مزید تحاریر

شہباز، حمزہ نے پیرول پر رہائی میں توسیع کی درخواست دی، پھر بھی نہیں لی، وزیر قانون پنجاب

وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کی درخواست پر پیرول کی...

برطانیہ: کورونا ویکسین کی منظوری دے دی گئی، پاکستان میں جنوری تک دستیاب ہوگی

برطانیہ نے فائزر بائیوٹک کورونا ویکسین کی منظوری دے دی، برطانوی وزارت صحت کے مطابق کورونا ویکسین کی دستیابی 7 سے 9 دسمبر کے...

کرونا وائرس اور معاشی بحران، پاکستان میں ناکافی غذائیت کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہو گیا

اگست 2018ء میں عمران خان نے برسرِ اقتدار آتے ہی جن مسائل سے نمٹنے کا عزم ظاہر کیا تھا، ان میں ناکافی غذائیت (malnutrition)...

ہم اسلام آباد کے راستے میں ہوں گے اور حکومت چلی جائے گی، رانا ثناء اللہ

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے میں...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے