18.4 C
Islamabad
بدھ, دسمبر 2, 2020

کھانے پینے کی چیزیں جنہیں فریج میں کبھی نہیں رکھنا چاہیے

تازہ ترین

شہباز، حمزہ نے پیرول پر رہائی میں توسیع کی درخواست دی، پھر بھی نہیں لی، وزیر قانون پنجاب

وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کی درخواست پر پیرول کی...

برطانیہ: کورونا ویکسین کی منظوری دے دی گئی، پاکستان میں جنوری تک دستیاب ہوگی

برطانیہ نے فائزر بائیوٹک کورونا ویکسین کی منظوری دے دی، برطانوی وزارت صحت کے مطابق کورونا ویکسین کی دستیابی 7 سے 9 دسمبر کے...

کرونا وائرس اور معاشی بحران، پاکستان میں ناکافی غذائیت کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہو گیا

اگست 2018ء میں عمران خان نے برسرِ اقتدار آتے ہی جن مسائل سے نمٹنے کا عزم ظاہر کیا تھا، ان میں ناکافی غذائیت (malnutrition)...

ہم اسلام آباد کے راستے میں ہوں گے اور حکومت چلی جائے گی، رانا ثناء اللہ

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے میں...
- Advertisement -

کیا آپ اب بھی یہی سمجھتے ہیں کہ فریج میں رکھنے سے کھانے پینے کی چیزیں محفوظ ہو جاتی ہیں؟ کسی حد تک تو یہ بات درست ہے کیونکہ کھانے پینے کی چیزیں فریج میں رکھنے سے اُن میں جراثیم تیزی سے نہیں بڑھ پاتے اور یوں فوڈ پوائزننگ یعنی زہر خورانی سے بچا جا سکتا ہے۔ لیکن روزمرہ استعمال کی ایسی کئی چیزیں ہیں جنہیں عام درجہ حرارت پر رکھنا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔

یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ دودھ، گوشت اور انڈوں کے لیے فریج اور فریزر ہی بہتر ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ٹماٹر، انڈوں اور کئی چیزوں کے لیے نہیں؟ غذائی ماہرین ہمیں ان چیزوں کے بارے میں بتاتے ہیں کہ جنہیں فریج میں نہیں رکھنا چاہیے، آئیے جانتے ہیں:

ٹماٹر


وٹامن سی، پوٹاشیم اور دوسرے اہم غذائی اجزاء رکھنے والے ٹماٹر عام درجہ حرارت پر ہی ٹھیک رہتے ہیں، خاص طور پر اگر آپ کا ارادہ انہیں ایک، دو دن میں استعمال کرنے کا ہے۔ کم درجہ حرارت پر ٹماٹروں کی ساخت اور ذائقے میں فرق آ جاتا ہے۔


آلو


آلو کو کبھی فریج میں نہ رکھیں۔ اس سے ان کا نشاستہ تیزی سے شکر میں تبدیل ہونے لگتا ہے اور جب انہیں فرائی کیا جاتا ہے تو ان سے ایک کیمیائی مادّہ acrylamide نکلتا ہے جو کینسر یعنی سرطان کا سبب بنتا ہے۔


کافی


عموماً کافی کے ڈبے فریج میں پڑے نظر آتے ہیں، لیکن یہ کافی کو محفوظ کرنے کی درست جگہ نہیں ہے۔ ایسا کرنے سے فریج میں موجود دیگر چیزوں کی بُو کافی میں آ جاتی ہے۔ بہتر یہی ہے کہ اسے ڈبے میں بند کرکے کسی اندھیری جگہ پر محفوظ کریں۔


کیلے


آپ نے کبھی کیلے فریج میں رکھے ہوں تو آپ کو پتہ ہوگا کہ ٹھنڈ میں ان کا رنگ تبدیل ہو جاتا ہے۔ کیلے عام درجہ حرارت پر ہی پکتے ہیں۔ لیکن فریج میں رکھنے سے ان کا پکنے کا عمل سست ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کیلوں سے ایسی گیس نکلتی ہے جو دوسرے پھلوں کو بھی پکا دیتی ہے، اس لیے کیلوں کو دوسرے پھلوں سے بھی دُور رکھیں۔


مکھن

Butter

مکھن، مارجرین اور اسپریڈز کے لیے بہتر ہے کہ انہیں عام درجہ حرارت پر ہی رکھا جائے۔ لیکن زیادہ دن باہر رکھنے سے یہ خراب بھی ہو سکتے ہیں۔ مکھن سڑ سکتا ہے، اور مارجرین بھی خراب ہو سکتا ہے۔ اس لیے باہر رکھنے کا آپشن تبھی استعمال کریں جب آپ کو ایک، دو دن میں استعمال کرنا ہو۔


ڈبل روٹی


ڈبل روٹی فریج میں رکھنے سے اسے پھپھوند تو نہیں لگے گی، لیکن ذائقہ چلا جائے گا۔ کیونکہ فریج میں رکھی ڈبل روٹی خشک ہو جاتی ہے اور اس کا ذائقہ ختم ہو جاتا ہے۔ عموماً ڈبل روٹی دو دن تک عام درجہ حرارت پر رکھی جا سکتی ہے البتہ فریج میں اس کی لائف ایک ہفتے سے بھی زیادہ ہو جاتی ہے۔


تربوز


تربوز اور خربوزوں کو عام درجہ حرارت پر رکھنا ہی بہتر ہوتا ہے۔ ایک تجربے میں پایا گیا کہ تربوز عام درجہ حرارت پر مزید فائدہ مند ہو جاتا ہے۔ لیکن اگر ان پھلوں کو کاٹ لیا جائے تو پھر ان کے لیے باہر رکھنا ممکن نہیں رہتا کیونکہ ان کی حفاظتی تہہ ختم ہو جاتی ہے۔


پیاز

Top view of regular red onions

چھیلنے یا کاٹنے سے پہلے پیاز کو ہمیشہ کسی خشک اور جگہ پر روشنی سے دُور رکھنا چاہیے۔ اگر جگہ ہوادار نہ ہوگی تو اس سے وہ جلد خراب ہو سکتی ہیں۔ البتہ چھلی ہوئی یا کٹی ہوئی پیاز کو فریج میں ہی رکھنا چاہیے اور تب بھی اسے جلد از جلد استعمال کرنا چاہیے۔ تازہ لہسن کو بھی عام درجہ حرارت پر ہی رکھنا چاہیے۔


نارنجی


نارنجی اور اس سے ملتے جلتے تمام پھلوں کو فریج میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی، لیکن اگر آپ جلد نہیں کھانا چاہتے تو انہیں فریج میں رکھ سکتے ہیں۔ آم اور انناس کے لیے بھی یہی ہدایات ہیں۔ لیکن اگر انہیں فریج میں نہیں رکھا جا رہا تو دو سے تین دن کے اندر استعمال کر لیں۔ کاٹنے یا چھیلنے کے بعد بھی ان پھلوں کو لازماً فریج میں ڈھانپ کر رکھیں۔


شہد


شہد کو کسی بوتل میں بند کرکے دھوپ سے دُور اندھیری جگہ پر رکھیں۔ اگر آپ اسے فریج میں رکھیں گے تو یہ جم جائے گا اور استعمال کرنا مشکل ہو جائے گا۔


کیچپ


کیچپ کو اگر کھولا نہ جائے تو یہ ایک سال تک چل سکتا ہے۔ لیکن ایک مرتبہ کھل جانے کے بعد اسے عام درجہ حرارت پر رکھنے کی صورت میں ایک مہینے کے اندر استعمال کر لینا چاہیے۔ اگر آپ اسے فریج میں رکھتے ہیں تو اس کی لائف چھ مہینے ہو جائے گی۔

مزید تحاریر

شہباز، حمزہ نے پیرول پر رہائی میں توسیع کی درخواست دی، پھر بھی نہیں لی، وزیر قانون پنجاب

وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کی درخواست پر پیرول کی...

برطانیہ: کورونا ویکسین کی منظوری دے دی گئی، پاکستان میں جنوری تک دستیاب ہوگی

برطانیہ نے فائزر بائیوٹک کورونا ویکسین کی منظوری دے دی، برطانوی وزارت صحت کے مطابق کورونا ویکسین کی دستیابی 7 سے 9 دسمبر کے...

کرونا وائرس اور معاشی بحران، پاکستان میں ناکافی غذائیت کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہو گیا

اگست 2018ء میں عمران خان نے برسرِ اقتدار آتے ہی جن مسائل سے نمٹنے کا عزم ظاہر کیا تھا، ان میں ناکافی غذائیت (malnutrition)...

ہم اسلام آباد کے راستے میں ہوں گے اور حکومت چلی جائے گی، رانا ثناء اللہ

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے میں...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے