23.3 C
Islamabad
بدھ, دسمبر 2, 2020

امریکا کے صدر کی تنخواہ کتنی ہوتی ہے؟ آپ کو جان کر حیرت ہوگی

تازہ ترین

برطانیہ: کورونا ویکسین کی منظوری دے دی گئی، پاکستان میں جنوری تک دستیاب ہوگی

برطانیہ نے فائزر بائیوٹک کورونا ویکسین کی منظوری دے دی، برطانوی وزارت صحت کے مطابق کورونا ویکسین کی دستیابی 7 سے 9 دسمبر کے...

کرونا وائرس اور معاشی بحران، پاکستان میں ناکافی غذائیت کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہو گیا

اگست 2018ء میں عمران خان نے برسرِ اقتدار آتے ہی جن مسائل سے نمٹنے کا عزم ظاہر کیا تھا، ان میں ناکافی غذائیت (malnutrition)...

ہم اسلام آباد کے راستے میں ہوں گے اور حکومت چلی جائے گی، رانا ثناء اللہ

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے میں...

وزیراعظم کی ٹیم کے اراکین کا خفیہ دورہِ اسرائیل، اینکرپرسن کا بڑا دعویٰ

تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی 52 رکنی ٹیم کے کچھ عہدیداران نے اسرائیل کے...
- Advertisement -

صدر امریکا کا سب سے بڑا عہدہ ہے، بلکہ اسے دنیا کا طاقتور ترین عہدہ بھی کہیں تو غلط نہیں ہوگا۔ لیکن کیا اس عہدے پر فائز شخص کو تنخواہ ملتی ہے؟ اگر ہاں تو کتنی؟

اس اہم ترین ذمہ داری کو نبھانے کے لیے واقعی تنخواہ ادا کی جاتی ہے۔ بطور کمانڈر انچیف اور سربراہِ حکومت نو منتخب صدر جو بائیڈن کو بھی ملے گی، لیکن کتنی؟ ہو سکتا ہے کہ آپ کو جان کر حیرت ہو کہ اتنے بڑے عہدے کے لیے اتنی کم تنخواہ؟

امریکی قانون کے مطابق صدر کو سالانہ 4 لاکھ ڈالرز ادا کیے جاتے ہیں، جو آج کے لحاظ سے پاکستانی روپوں میں ساڑھے 6 کروڑ روپے بھی نہیں بنتے اور اگر ماہانہ حساب سے دیکھا جائے تو صرف 53 لاکھ روپے۔ البتہ امریکی صدر کو دیگر اخراجات کے ضمن میں سالانہ 50 ہزار ڈالرز، سفر کے لیے 1 لاکھ ڈالرز اور تفریحی مقاصد کے لیے 19 ہزار ڈالرز بھی دیے جاتے ہیں۔ ان میں سے دیگر اخراجات کے 50ہزار ڈالرز میں سے نہ خرچ ہونے والی رقم خزانے میں واپس جاتی ہے۔ اِن سب کو ملا بھی لیا جائے تو یہ 5 لاکھ 69 ہزار روپے بنتے ہیں یعنی پاکستانی 9 کروڑ روپے اور ماہانہ 75 لاکھ روپے۔

1789ء میں جارج واشنگٹن امریکا کے پہلے صدر بنے تھے۔ تب سے کر آج تک امریکی صدر کی تنخواہ میں صرف پانچ مرتبہ اضافہ ہوا ہے۔ آخری بار 2001ء میں صدر کی تنخواہ کو دو گُنا کرکے 2 سے 4 لاکھ ڈالرز کیا گیا تھا۔ البتہ جارج واشنگٹن کی تنخواہ 25 ہزار ڈالرز سالانہ تھی، جو آج کے حساب سے 6 لاکھ ڈالرز بنتے ہیں، یعنی تقریباً ڈھائی صدی پہلے بھی امریکی صدر کی تنخواہ آج کے مقابلے میں زیادہ تھی۔

آج تک امریکا میں صدر بننے والی تقریباً تمام ہی شخصیات نے دی جانے والی تنخواہ قبول کی ہے، سوائے ہربرٹ ہوور کے۔ وہ 1917ء میں امریکا کے 31 ویں صدر منتخب ہوئے تھے اور وہ تنخواہ بجائے خود رکھنے کے بجائے خیراتی اداروں کو عطیہ کر دیا کرتے تھے۔ ان کے علاوہ 35 ویں صدر جان ایف کینیڈی نے 1961ء میں عہدہ سنبھالنے کے بعد تنخواہ لینے سے انکار کر دیا تھا۔ ویسے وہ کانگریس کے رکن کی حیثیت سے بھی تنخواہ نہیں لیتے تھے اور بعد میں صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بھی اس روایت کو برقرار رکھا۔ البتہ انہوں نے دیگر اخراجات کا الاؤنس ضرور قبول کیا۔

تنخواہ کے علاوہ صدر کو دیگر کئی سہولیات بھی ملتی ہیں۔ جیسا کہ وہ صدارتی گاڑی کے علاوہ ہیلی کاپٹر (مرین وَن) اور ہوائی جہاز (ایئر فورس وَن) میں مفت سفر کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں وائٹ ہاؤس کی رہائش بھی مفت ملتی ہے۔ اپنا دورِ حکومت ختم ہونے کے بعد بھی سابق صدر کی حیثیت سے بھی انہیں کئی مراعات ملتی ہیں جیسا کہ تقریباً 2 لاکھ ڈالرز سالانہ کی پنشن، سفر اخراجات اور ایک دفتر بھی۔ ویسے نئے صدر کو عہدہ سنبھالنے کے بعد وائٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش کے لیے 1 لاکھ ڈالرز بھی دیے جاتے ہیں۔ البتہ براک اوباما سمیت کئی صدور نے اس رقم کو استعمال نہیں کیا۔

مزید تحاریر

برطانیہ: کورونا ویکسین کی منظوری دے دی گئی، پاکستان میں جنوری تک دستیاب ہوگی

برطانیہ نے فائزر بائیوٹک کورونا ویکسین کی منظوری دے دی، برطانوی وزارت صحت کے مطابق کورونا ویکسین کی دستیابی 7 سے 9 دسمبر کے...

کرونا وائرس اور معاشی بحران، پاکستان میں ناکافی غذائیت کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہو گیا

اگست 2018ء میں عمران خان نے برسرِ اقتدار آتے ہی جن مسائل سے نمٹنے کا عزم ظاہر کیا تھا، ان میں ناکافی غذائیت (malnutrition)...

ہم اسلام آباد کے راستے میں ہوں گے اور حکومت چلی جائے گی، رانا ثناء اللہ

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے میں...

وزیراعظم کی ٹیم کے اراکین کا خفیہ دورہِ اسرائیل، اینکرپرسن کا بڑا دعویٰ

تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی 52 رکنی ٹیم کے کچھ عہدیداران نے اسرائیل کے...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے