36 C
Islamabad
جمعہ, جون 18, 2021

گلگت انتخابات نے 2018ء الیکشن کی یاد تازہ کرادی، شاہد خاقان عباسی

تازہ ترین

پی ٹی آئی دور میں گھوڑوں کے بجائے گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خبردار! اگر کسی نے نالائق حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ...

اسلام آباد میں خواتین کے لیے الگ بازار بنانے جا رہے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منشیات اور آئس کے ڈیلرز کو فور طور پر ختم کیا جائے، اسلام آباد...

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...
- Advertisement -

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات نے 2018ء کے انتخابات کی یاد تازہ کرادی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ وفاق نے گلگت بلتستان کے عوام کے اختیارات چھین لیے۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان انتخابات سے متعلق حکومت نے کسی بھی معاملے پر اعتماد میں نہیں لیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے 6 رہنماؤں کو انتخابات سے قبل دوسری جماعت کے ٹکٹ دیے گئے۔ ہمارے امیدواروں کو ہرانے کے لیے سائینٹیفک طریقہ اپنایا گیا۔ مزید یہ کہ 15 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں دھاندلی کروانے کے لیے ایک دن بڑھایا گیا۔

وفاقی وزرا کی انتخابی مہم میں گلگت بلتستان آمد پر انہوں نے الیکشن کمیشن کے قواعدوضوابط کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا عدالت کے فیصلوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے کشمیر امور پہلے دن سے جلسے کرتے رہے۔ وفاقی ذرائع استعمال کرکے ن لیگی امیدواروں کی حوصلہ شکنی کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ گلگت سے ووٹ خریدنے کی بھی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ بد قسمتی سے ہم نے پچھلے اڑھائی سالوں میں کچھ نہیں سیکھا۔ گلگت بلتستان کے انتخابات نے 2018 کے انتخابات کی یاد ایک مرتبہ پھر تازہ کرادی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پچھلے انتخابات کی دھاندلیوں سے کچھ سیکھ لینا چاہیۓ تھا جس کا نقصان ایک غیر نمائندہ حکومت کی شکل میں ہمارے سامنے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب آزاد امیدواروں کو ڈرا دھمکا کر حکومت بنائی جائے گی۔

مزید تحاریر

پی ٹی آئی دور میں گھوڑوں کے بجائے گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خبردار! اگر کسی نے نالائق حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ...

اسلام آباد میں خواتین کے لیے الگ بازار بنانے جا رہے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منشیات اور آئس کے ڈیلرز کو فور طور پر ختم کیا جائے، اسلام آباد...

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے