36 C
Islamabad
جمعہ, جون 18, 2021

کرکٹ کی دنیا میں میری وجہ سے نیوٹرل امپائرنگ کا آغاز ہوا، وزیراعظم عمران خان

تازہ ترین

پی ٹی آئی دور میں گھوڑوں کے بجائے گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خبردار! اگر کسی نے نالائق حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ...

اسلام آباد میں خواتین کے لیے الگ بازار بنانے جا رہے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منشیات اور آئس کے ڈیلرز کو فور طور پر ختم کیا جائے، اسلام آباد...

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...
- Advertisement -

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جلد انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا جائے گا جس سے تمام جماعتیں مطمئن ہوں گی۔

آج وزیراعظم عمران خان نے میڈیا بریفنگ میں گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے گلگت کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور بوڑھے جس جذبے کے ساتھ سخت سردی میں ووٹ ڈالنے آئے وہ یقیناً سراہنے کے قابل تھا۔ لوگوں کی جانب سے تعریف کرتے ہوئے گلگت انتخابات کو شفاف اور شاندار قراردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا کہ گلگت کے عوام کو پاکستان کا شہری نہیں سمجھا جاتا تھا لیکن اب پی ٹی آئی انہیں تمام بنیادی حقوق دے گی۔ جی بی کو عبوری صوبائی حیثیت دی جائے گی۔

انہوں نے بعد از انتخابات دھاندلی کا الزام لگانے والی جماعتوں سے متعلق کہا کہ آنے والے انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا جس میں دھاندلی کا الزام لگانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے بھی ووٹ ڈالنے کا سسٹم جلد متعارف کرائیں گے۔

کرکٹ کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے زمانے میں میزبان ٹیم اپنا امپائر خود کھڑا کرتی تھی جس کے نتیجے میں مہمان ٹیم دھاندلی کے الزامات لگاتی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان ٹیم ہندوستان میں جاکر کبھی میچ نہیں جیتی تھی۔ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میری کپتانی میں ہندوستان کے امپائرز کے سامنے پاکستان نے میچ جیتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ آج کرکٹ کی دنیا میں میری وجہ سے نیوٹرل امپائرنگ کا رواج آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 2013 الیکشنز کے بعد تمام جماعتوں نے دھاندلی کا شور مچایا حتیٰ کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے اقتدار میں آنے کے باوجود سندھ کی نشستوں کے حوالے سے الزامات لگائے۔ دوسری طرف تحریک انصاف نے فقط 4 حلقوں کے کھولنے کی درخواست کی جس کا مقصد 2018 کے الیکشن کا شفاف ہونا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ 1 سال تک میں نے ان 4 حلقوں سے متعلق پارلیمان میں آواز اٹھائی۔ صاف اور شفاف انتخابات کی مہم پہلی دفعہ ہم نے چلائی تھی۔

مزید تحاریر

پی ٹی آئی دور میں گھوڑوں کے بجائے گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خبردار! اگر کسی نے نالائق حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ...

اسلام آباد میں خواتین کے لیے الگ بازار بنانے جا رہے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منشیات اور آئس کے ڈیلرز کو فور طور پر ختم کیا جائے، اسلام آباد...

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے