23.3 C
Islamabad
بدھ, دسمبر 2, 2020

وبا کا شکار دنیا کے مہنگے ترین شہر، پاکستان کا کونساشہر سستا ترین قرار پایا؟

تازہ ترین

شہباز، حمزہ نے پیرول پر رہائی میں توسیع کی درخواست دی، پھر بھی نہیں لی، وزیر قانون پنجاب

وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کی درخواست پر پیرول کی...

برطانیہ: کورونا ویکسین کی منظوری دے دی گئی، پاکستان میں جنوری تک دستیاب ہوگی

برطانیہ نے فائزر بائیوٹک کورونا ویکسین کی منظوری دے دی، برطانوی وزارت صحت کے مطابق کورونا ویکسین کی دستیابی 7 سے 9 دسمبر کے...

کرونا وائرس اور معاشی بحران، پاکستان میں ناکافی غذائیت کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہو گیا

اگست 2018ء میں عمران خان نے برسرِ اقتدار آتے ہی جن مسائل سے نمٹنے کا عزم ظاہر کیا تھا، ان میں ناکافی غذائیت (malnutrition)...

ہم اسلام آباد کے راستے میں ہوں گے اور حکومت چلی جائے گی، رانا ثناء اللہ

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے میں...
- Advertisement -

بڑے شہروں میں رہنا بہت سے لوگوں کے لیے ایک خواب ہوتا ہے لیکن جان رکھیں کہ بڑے شہروں میں ضروریاتِ زندگی کے لیے بھی بڑی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے۔ خاص طور پر اگر آپ ہانگ کانگ، پیرس یا زیورخ منتقل ہونا چاہتے ہیں تو اس نئی تحقیق کو دیکھ لیں، جس کے مطابق یہ دنیا کے مہنگے ترین شہر ہیں۔

اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ (EIU) نے دنیا بھر کے 133 شہروں میں روزمرہ استعمال کی 138 اشیاء کی قیمتوں کا پتہ چلایا اور ان کی ایک فہرست مرتب کی ہے۔ جس کے مطابق یورپی شہر اب سنگاپور اور اوساکا کو بھی پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔

تبدیلی کا یہ عمل عین اُس وقت آیا ہے جب کرونا وائرس نے دنیا کو جکڑ رکھا ہے اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی دیکھی گئی ہے۔

زیادہ تر اثرات کرنسی کی شرح میں تبدیلی کی وجہ سے مرتب ہوئے ہیں۔ امریکی ڈالر کی قیمت گرنے کی وجہ سے افریقہ، براعظم جنوبی و شمالی امریکا اور مشرقی یورپ کے شہر سستے ہو گئے ہیں جبکہ مغربی یورپ میں کہ جہاں ڈالر کے مقابلے میں یورو کی قدر میں اضافہ ہوا ہے، قیمتوں بڑھتی ہوئی پائی گئیں۔

درجہ بندی کے بعد سنگاپور اور اوساکا اب چوتھے اور پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں کہ جہاں اسرائیل کا شہر تل ابیب پانچویں نمبر پر اوساکا کے ساتھ کھڑا ہے۔

ٹاپ 10 میں سوئٹزرلینڈ کا شہر جنیوا، نیو یارک شہر، ڈنمارک کا دارالحکومت کوپن ہیگن اور امریکی شہر لاس اینجلس شامل ہیں۔ سڈنی، آسٹریلیا 15 ویں؛ لندن، برطانیہ 20 ویں اور نیروبی، کینیا 77 ویں نمبر پر ہیں۔ روسی دارالحکومت ماسکو 106 اور بھارت کا صدر مقام دہلی 121 ویں نمبر پر کھڑا ہے۔

مارچ کے مقابلے میں قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ایران کے دارالحکومت تہران میں دیکھا گیا کہ جو درجہ بندی میں 106 سے 79 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ اس کی وجہ امریکی پابندیوں اور کرونا وائرس کی وجہ سے حالات میں پیدا ہونے والی تبدیلی ہے۔

آئس لینڈ کا دارالحکومت ریکیاوِک اور برازیل کے شہر ریو اور ساؤ پاؤلو میں قیمتوں میں سب سے زیادہ کمی دیکھی گئی۔ کمزور کرنسی اور غربت کی بڑھتی ہوئی شرح کو اس کی وجہ قرار دیا گیا ہے کیونکہ برازیل کو اس وباء سے بہت بڑا دھچکا پہنچا ہے۔

شام کا دارالحکومت دمشق اس وقت دنیا کا سب سے سستا شہر ہے کہ جہاں ضروریاتِ زندگی کی اشیاء سب سے کم قیمت پر میسر ہیں۔ اس کے بعد ازبکستان کا شہر تاشقند؛ لوساکا، زیمبیا؛ کراکس، وینزویلا اور الماتی، قزاقستان کے نام ہیں۔

آخری 10 شہروں، یعنی دنیا کے سستے ترین شہروں میں پاکستان کا شہر کراچی، ارجنٹینا کا بیونس آئرس، الجزائر کا دارالحکومت اور بھارت کے شہر بنگلور اور چنئی شامل ہیں۔

سروے میں پایا گیا کہ دنیا بھر میں الیکٹرانکس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ کپڑوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، جس کی وجہ لوگوں کا گھروں سے کام کرنا ہے۔

مزید تحاریر

شہباز، حمزہ نے پیرول پر رہائی میں توسیع کی درخواست دی، پھر بھی نہیں لی، وزیر قانون پنجاب

وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کی درخواست پر پیرول کی...

برطانیہ: کورونا ویکسین کی منظوری دے دی گئی، پاکستان میں جنوری تک دستیاب ہوگی

برطانیہ نے فائزر بائیوٹک کورونا ویکسین کی منظوری دے دی، برطانوی وزارت صحت کے مطابق کورونا ویکسین کی دستیابی 7 سے 9 دسمبر کے...

کرونا وائرس اور معاشی بحران، پاکستان میں ناکافی غذائیت کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہو گیا

اگست 2018ء میں عمران خان نے برسرِ اقتدار آتے ہی جن مسائل سے نمٹنے کا عزم ظاہر کیا تھا، ان میں ناکافی غذائیت (malnutrition)...

ہم اسلام آباد کے راستے میں ہوں گے اور حکومت چلی جائے گی، رانا ثناء اللہ

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے میں...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے