36 C
Islamabad
جمعہ, جون 18, 2021

وفاق میں بیٹھی حکومت جنوری تک مہمان ہے، بلاول بھٹو

تازہ ترین

پی ٹی آئی دور میں گھوڑوں کے بجائے گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خبردار! اگر کسی نے نالائق حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ...

اسلام آباد میں خواتین کے لیے الگ بازار بنانے جا رہے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منشیات اور آئس کے ڈیلرز کو فور طور پر ختم کیا جائے، اسلام آباد...

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...
- Advertisement -

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اب تک وزیر اعلیٰ کا فیصلہ نہیں کیا، عین ممکن ہے آزاد امیدواروں کو لالچ دی جائے۔

گلگت بلتستان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی نمائندوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کر کے عمران خان کی کٹھ پتلی نہیں بننا چاہیے۔ گلگت بلتستان انتخابات میں کامیاب آزاد امیدواروں کو سوچنا چاہیے کہ کس کا ساتھ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے اور اس معاملے پر ہر جگہ آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے سوال کیا کہ یہاں تو آر ٹی ایس کا بہانہ نہیں ہے، پھر نا جانے حتمی نتائج میں اتنی دیر کیوں لگ رہی ہے۔

بلاول بھٹو نے 22 دسمبر کو ہونے والے جی بی 3 پر پولنگ کے حوالے سے کہا کہ عوام پیپلز پارٹی کا بھرپور ساتھ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن دھاندلی کا جواب دینے کے بجائے پی ٹی آئی کی حکومت بنانے میں مصروف عمل ہے۔ پی ٹی آئی اب تک یہ فیصلہ نہ کرسکی کہ گلگت بلتستان کا وزیر اعلیٰ کس کو بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جی بی کے عوام نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دے کر ہمارے منشور کو پسند کیا ہے۔

عالمی وبا کورونا سے متعلق وفاقی حکومت کے اقدامات پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے مقابلے میں پاکستان میں بہت جلد لاک ڈاؤن کیا گیا۔ این سی او سی کے فیصلے کے خلاف وزیر اعظم عمران خان نے ذاتی مفاد کے مطابق فیصلے کیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاق میں بیٹھی حکومت جنوری تک کی مہمان ہے۔

مزید تحاریر

پی ٹی آئی دور میں گھوڑوں کے بجائے گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خبردار! اگر کسی نے نالائق حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ...

اسلام آباد میں خواتین کے لیے الگ بازار بنانے جا رہے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منشیات اور آئس کے ڈیلرز کو فور طور پر ختم کیا جائے، اسلام آباد...

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے