23.3 C
Islamabad
بدھ, دسمبر 2, 2020

انگلینڈ کے بعد کیا آسٹریلیا بھی پاکستان کا دورہ کرے گا؟

تازہ ترین

برطانیہ: کورونا ویکسین کی منظوری دے دی گئی، پاکستان میں جنوری تک دستیاب ہوگی

برطانیہ نے فائزر بائیوٹک کورونا ویکسین کی منظوری دے دی، برطانوی وزارت صحت کے مطابق کورونا ویکسین کی دستیابی 7 سے 9 دسمبر کے...

کرونا وائرس اور معاشی بحران، پاکستان میں ناکافی غذائیت کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہو گیا

اگست 2018ء میں عمران خان نے برسرِ اقتدار آتے ہی جن مسائل سے نمٹنے کا عزم ظاہر کیا تھا، ان میں ناکافی غذائیت (malnutrition)...

ہم اسلام آباد کے راستے میں ہوں گے اور حکومت چلی جائے گی، رانا ثناء اللہ

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے میں...

وزیراعظم کی ٹیم کے اراکین کا خفیہ دورہِ اسرائیل، اینکرپرسن کا بڑا دعویٰ

تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی 52 رکنی ٹیم کے کچھ عہدیداران نے اسرائیل کے...
- Advertisement -

انگلینڈ نے اگلے سال دورۂ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے تو کیا آسٹریلیا بھی 24 سال بعد پاکستان کا رُخ کرے گا؟ یہ سوال ہر پاکستانی کے ذہن میں پیدا ہو رہا ہے۔

انگلینڈ 14 اور 15 اکتوبر 2021ء کو کراچی میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گا اور یوں 16 سال بعد پاکستان کی سرزمین پر ایک یادگار سیریز منعقد ہوگا۔ لیکن آسٹریلیا نے آخری بار پاکستان کا دورہ 1998ء میں کیا تھا جب کپتان مارک ٹیلر تھے اور موجودہ کوچ جسٹن لینگر ٹیم کا حصہ تھے۔

اگر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے فیوچر ٹورز پروگرام (FTP) کو دیکھیں تو آسٹریلیا کو فروری و مارچ 2022ء میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے، جس میں دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ ہو سکتا ہے کرونا وائرس کی وجہ سے FTP میں بڑی تبدیلیاں ہوں، لیکن پاکستانیوں کی شدید خواہش ہے کہ آسٹریلیا ایک مرتبہ پھر ملک میں واپس آئے۔ چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان کہتے ہیں کہ ہمیں امید ہے کہ آسٹریلیا 2022ء کے اوائل میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔

آسٹریلیا کے اُس دورۂ پاکستان میں کپتان مارک ٹیلر نے دوسرےٹیسٹ میں 334 رنز کی تاریخی اننگز کھیلی تھی اور آسٹریلیا نے ‏1-0 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ آسٹریلیا نے 2002ء میں دوبارہ پاکستان کا دورہ کرنا تھا، لیکن اس سے چند مہینے پہلے ایک خودکش حملے کی وجہ سے دورۂ پاکستان مؤخر کر دیا گیا اور بعد ازاں اس کے میچز سری لنکا اور متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے۔

تو ملک سے بین الاقوامی کرکٹ کا خاتمہ 2009ء میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے سے ہوا۔ پاکستان کو اگلے سال 2010ء میں آسٹریلیا کے خلاف اپنی ہوم سیریز انگلینڈ کے میدانوں پر کھیلنا پڑی۔

گو کہ حالیہ چند سالوں میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف اپنے ملک میں تو بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن متحدہ عرب امارات میں اُس کا ریکارڈ بہت برا رہا ہے۔ 2014ء کی سیریز میں آسٹریلیا کو ‏2-0 سے شکست ہوئی کہ جس میں کپتان مصباح الحق نے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ قائم کیا تھا اور پھر اکتوبر 2018ء میں اسے ایک مرتبہ پھر ‏1-0 سے شکست کھائی، جو پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی آخری سیریز ہے۔

زمبابوے وہ پہلا ملک تھا کہ جس نے 2009ء کے دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان کا دورہ کیا، جب اس نے 2015ء میں محدود اوورز کے میچز کی ایک سیریز کھیلی۔ تب سے اب تک پاکستان سپر لیگ کئی مقابلے پاکستان میں ہو چکے ہیں بلکہ اس سال یعنی 2020ء میں تو پورا سیزن ہی پاکستان میں کھیلا گیا ہے جن میں آسٹریلیا کے کئی کھلاڑی شرکت کر چکے ہیں، جن میں شین واٹسن، کرس لِن اور بین ڈنک بھی شامل ہیں۔

2017ء میں آسٹریلیا کے ٹم پین، بین کٹنگ اور جارج بیلی اس ورلڈ الیون کا حصہ تھے کہ جس نے ورلڈ الیون کی جانب سے پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز لاہور میں کھیلی تھی۔ لیکن پی سی بی کی بڑی کامیابی انگلینڈ کی جانب سے دورۂ پاکستان کا اعلان ہے کیونکہ اس آسٹریلیا سمیت دیگر تمام بڑی ٹیموں کی پاکستان آمد کی راہ ہموار ہوگی۔

مزید تحاریر

برطانیہ: کورونا ویکسین کی منظوری دے دی گئی، پاکستان میں جنوری تک دستیاب ہوگی

برطانیہ نے فائزر بائیوٹک کورونا ویکسین کی منظوری دے دی، برطانوی وزارت صحت کے مطابق کورونا ویکسین کی دستیابی 7 سے 9 دسمبر کے...

کرونا وائرس اور معاشی بحران، پاکستان میں ناکافی غذائیت کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہو گیا

اگست 2018ء میں عمران خان نے برسرِ اقتدار آتے ہی جن مسائل سے نمٹنے کا عزم ظاہر کیا تھا، ان میں ناکافی غذائیت (malnutrition)...

ہم اسلام آباد کے راستے میں ہوں گے اور حکومت چلی جائے گی، رانا ثناء اللہ

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے میں...

وزیراعظم کی ٹیم کے اراکین کا خفیہ دورہِ اسرائیل، اینکرپرسن کا بڑا دعویٰ

تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی 52 رکنی ٹیم کے کچھ عہدیداران نے اسرائیل کے...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے