18.4 C
Islamabad
بدھ, دسمبر 2, 2020

اپوزیشن جلد حکومت کے ساتھ مذاکرات کی طرف آئے گی: شیخ رشید

تازہ ترین

شہباز، حمزہ نے پیرول پر رہائی میں توسیع کی درخواست دی، پھر بھی نہیں لی، وزیر قانون پنجاب

وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کی درخواست پر پیرول کی...

برطانیہ: کورونا ویکسین کی منظوری دے دی گئی، پاکستان میں جنوری تک دستیاب ہوگی

برطانیہ نے فائزر بائیوٹک کورونا ویکسین کی منظوری دے دی، برطانوی وزارت صحت کے مطابق کورونا ویکسین کی دستیابی 7 سے 9 دسمبر کے...

کرونا وائرس اور معاشی بحران، پاکستان میں ناکافی غذائیت کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہو گیا

اگست 2018ء میں عمران خان نے برسرِ اقتدار آتے ہی جن مسائل سے نمٹنے کا عزم ظاہر کیا تھا، ان میں ناکافی غذائیت (malnutrition)...

ہم اسلام آباد کے راستے میں ہوں گے اور حکومت چلی جائے گی، رانا ثناء اللہ

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے میں...
- Advertisement -

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن جلد حکومت کے ساتھ مذاکرات کی طرف آئے گی۔ عمران خان کہیں نہیں جارہے، وہ پانچ سال پورے کریں گے۔ فوج بہت تحمل اور برداشت سے کام لے رہی ہے۔ وہ غیر آئینی کام میں اپوزیشن کا ساتھ نہیں دے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جلسے کرکے اور کورونا پھیلاکر اگر اپوزیشن سمجھتی ہے کہ حکومت کو شکست دے دیں گے، یہ جو مرضی کرلیں، قوم سمجھتی ہے کہ ان جلسوں سے کچھ نہیں نکلے گا۔ یہ بند گلی کی طرف قوم کو لے کر جارہی ہے، جس میں ان کا اپنا نقصان زیادہ ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف اور مریم نواز نے جو بیانات دیے ہیں، وہ عمران خان کی خدمت کی ہے۔ کوئی عقل کا اندھا بھی نہ سوچے کہ پاکستان کی عظیم فوج کو کسی مسئلے سے نکالا جاسکتا ہے۔ فوج میں بہت برداشت اور تحمل ہے۔ فوج جذباتی اور بے وقوف نہیں، وہ ملک کو آگے لے کر جانا چاہتی ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے چار مرتبہ کہا ہے کہ جس کی حکومت ہوگی، فوج اس کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ انہوں نے سوال اُٹھایا کہ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ وہ غیر آئینی اور غیرجمہوری کام میں ساتھ دیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ جب سیاسی لوگ سیاسی لوگوں سے بات نہیں کرتے تو سیاست کا جنازہ نکالتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ سیاست کا جنازہ نہیں نکلے گا۔ اپوزیشن مذاکرات کی طرف آئے گی اور حکومت کے ساتھ یہ سلسلہ شروع ہوگا۔ حکومت ڈائیلاگ میں شامل نہیں ہوگی تو ان مذاکرات کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔ نیب اور این آر او کے کیسز سے ہٹ کر عمران خان ہر ایک سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

مزید تحاریر

شہباز، حمزہ نے پیرول پر رہائی میں توسیع کی درخواست دی، پھر بھی نہیں لی، وزیر قانون پنجاب

وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کی درخواست پر پیرول کی...

برطانیہ: کورونا ویکسین کی منظوری دے دی گئی، پاکستان میں جنوری تک دستیاب ہوگی

برطانیہ نے فائزر بائیوٹک کورونا ویکسین کی منظوری دے دی، برطانوی وزارت صحت کے مطابق کورونا ویکسین کی دستیابی 7 سے 9 دسمبر کے...

کرونا وائرس اور معاشی بحران، پاکستان میں ناکافی غذائیت کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہو گیا

اگست 2018ء میں عمران خان نے برسرِ اقتدار آتے ہی جن مسائل سے نمٹنے کا عزم ظاہر کیا تھا، ان میں ناکافی غذائیت (malnutrition)...

ہم اسلام آباد کے راستے میں ہوں گے اور حکومت چلی جائے گی، رانا ثناء اللہ

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے میں...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے