23.3 C
Islamabad
بدھ, دسمبر 2, 2020

بختاور کی منگنی میں کورونا ٹیسٹ لازمی، جلسوں میں کوئی پوچھنے والا نہیں، ڈاکٹر شہباز گل

تازہ ترین

شہباز، حمزہ نے پیرول پر رہائی میں توسیع کی درخواست دی، پھر بھی نہیں لی، وزیر قانون پنجاب

وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کی درخواست پر پیرول کی...

برطانیہ: کورونا ویکسین کی منظوری دے دی گئی، پاکستان میں جنوری تک دستیاب ہوگی

برطانیہ نے فائزر بائیوٹک کورونا ویکسین کی منظوری دے دی، برطانوی وزارت صحت کے مطابق کورونا ویکسین کی دستیابی 7 سے 9 دسمبر کے...

کرونا وائرس اور معاشی بحران، پاکستان میں ناکافی غذائیت کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہو گیا

اگست 2018ء میں عمران خان نے برسرِ اقتدار آتے ہی جن مسائل سے نمٹنے کا عزم ظاہر کیا تھا، ان میں ناکافی غذائیت (malnutrition)...

ہم اسلام آباد کے راستے میں ہوں گے اور حکومت چلی جائے گی، رانا ثناء اللہ

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے میں...
- Advertisement -

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ بختاور بھٹو کی منگنی میں کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا جبکہ جلسوں میں آنے والے لوگوں کی کوئی پروا نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کے منگنی کارڈ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے منگنی کارڈ پر موجود کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا حوالہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خلق خدا کو جب پیپلز پارٹی کے جلسوں میں بلایا جاتا ہے تب کیوں ان باتوں کا خیال نہیں رکھا جاتا۔ اپنی جانیں تو عزیز ہیں لیکن دوسروں کی جانوں کا خیال کیوں نہیں رکھا جاتا؟

پاکستان پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ فرعون حکومت اس ظالمانہ سوچ کی حامل ہے جو عوام کی اپنے سے کم تر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس منفی سوچ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بختاور بھٹو کی منگنی پروگرام کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے جس کے بغیر بلاول ہاؤس میں داخلہ ممنوع ہے۔

خیال رہے کہ بختاور بھٹو کی منگنی رواں ماہ 27 نومبر کو بلاول ہاؤس میں محمود چوہدری کے ساتھ طے کی گئی تھی۔ حال ہی میں منگنی کا کارڈ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا جس کے مطابق تمام مہمانوں کو کورونا ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازمی قرار دیا ہے۔

مزید تحاریر

شہباز، حمزہ نے پیرول پر رہائی میں توسیع کی درخواست دی، پھر بھی نہیں لی، وزیر قانون پنجاب

وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کی درخواست پر پیرول کی...

برطانیہ: کورونا ویکسین کی منظوری دے دی گئی، پاکستان میں جنوری تک دستیاب ہوگی

برطانیہ نے فائزر بائیوٹک کورونا ویکسین کی منظوری دے دی، برطانوی وزارت صحت کے مطابق کورونا ویکسین کی دستیابی 7 سے 9 دسمبر کے...

کرونا وائرس اور معاشی بحران، پاکستان میں ناکافی غذائیت کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہو گیا

اگست 2018ء میں عمران خان نے برسرِ اقتدار آتے ہی جن مسائل سے نمٹنے کا عزم ظاہر کیا تھا، ان میں ناکافی غذائیت (malnutrition)...

ہم اسلام آباد کے راستے میں ہوں گے اور حکومت چلی جائے گی، رانا ثناء اللہ

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے میں...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے