23.3 C
Islamabad
بدھ, دسمبر 2, 2020

خادم رضوی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، تحریک لبیک کے نئے امیر کا فیصلہ ہوگیا

تازہ ترین

شہباز، حمزہ نے پیرول پر رہائی میں توسیع کی درخواست دی، پھر بھی نہیں لی، وزیر قانون پنجاب

وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کی درخواست پر پیرول کی...

برطانیہ: کورونا ویکسین کی منظوری دے دی گئی، پاکستان میں جنوری تک دستیاب ہوگی

برطانیہ نے فائزر بائیوٹک کورونا ویکسین کی منظوری دے دی، برطانوی وزارت صحت کے مطابق کورونا ویکسین کی دستیابی 7 سے 9 دسمبر کے...

کرونا وائرس اور معاشی بحران، پاکستان میں ناکافی غذائیت کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہو گیا

اگست 2018ء میں عمران خان نے برسرِ اقتدار آتے ہی جن مسائل سے نمٹنے کا عزم ظاہر کیا تھا، ان میں ناکافی غذائیت (malnutrition)...

ہم اسلام آباد کے راستے میں ہوں گے اور حکومت چلی جائے گی، رانا ثناء اللہ

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے میں...
- Advertisement -

علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ ادا ہونے کے ساتھ ساتھ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے نئے امیر کی تقرری کا فیصلہ بھی ہوگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجود تحریک لبیک پاکستان ٰیا رسول اللہ کے آفیشل اکاؤنٹ کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے علامہ حافظ سعد حسین رضوی کو تحریک کا نیا امیر مقرر کردیا گیا ہے۔ جماعت کے نئے امیر کی جانب سے مینار پاکستان گراؤنڈ کے اجتماع کے دوران ہی عہدے کا حلف اٹھایا گیا۔ اس سے قبل علامہ سعد رضوی ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

علامہ سعد رضوی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ گستاخی رسول کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے اپنے والد علامہ خادم رضوی کے نقش قدم پر چلنے اور ان کا مشن جاری رکھنے کا یقین دلایا۔ علامہ خادم رضوی کے جسد خاکی کو ان کی رہائش گاہ سے مینار پاکستان لایا گیا جہاں کارکنان ایمبولنس کے ہمراہ موجود تھے۔

واضح رہے کہ علامہ خادم حسین رضوی ایک روز قبل طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کردیے گئے تھے جہاں ڈاکٹرز کے مطابق ہسپتال لانے سے پہلے ہی وہ انتقال کرچکے تھے۔ ان کی نماز جنازہ آج بروز ہفتہ لاہور کے مینار پاکستان گراؤنڈ میں ظہر کے وقت ادا کی گئی۔ اس موقع پر تحریک لبیک کے کارکنوں کی ایک وسیع تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی۔

وفات سے ایک دن قبل علامہ خادم حسین رضوی کی جانب سے راولپنڈی کے لیاقت باغ سے فیض آباد تک لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا تھا۔ مارچ کا مقصد حالیہ فرانس کی طرف سے بنائے گئے گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرنا تھا۔ تحریک لبیک پاکستان نے اس موقع پر فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید تحاریر

شہباز، حمزہ نے پیرول پر رہائی میں توسیع کی درخواست دی، پھر بھی نہیں لی، وزیر قانون پنجاب

وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کی درخواست پر پیرول کی...

برطانیہ: کورونا ویکسین کی منظوری دے دی گئی، پاکستان میں جنوری تک دستیاب ہوگی

برطانیہ نے فائزر بائیوٹک کورونا ویکسین کی منظوری دے دی، برطانوی وزارت صحت کے مطابق کورونا ویکسین کی دستیابی 7 سے 9 دسمبر کے...

کرونا وائرس اور معاشی بحران، پاکستان میں ناکافی غذائیت کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہو گیا

اگست 2018ء میں عمران خان نے برسرِ اقتدار آتے ہی جن مسائل سے نمٹنے کا عزم ظاہر کیا تھا، ان میں ناکافی غذائیت (malnutrition)...

ہم اسلام آباد کے راستے میں ہوں گے اور حکومت چلی جائے گی، رانا ثناء اللہ

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے میں...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے