23.3 C
Islamabad
بدھ, دسمبر 2, 2020

دنیا کے امیر ترین شخص کا کرۂ ارض کے لیے 800 ملین ڈالرز کا تحفہ

تازہ ترین

شہباز، حمزہ نے پیرول پر رہائی میں توسیع کی درخواست دی، پھر بھی نہیں لی، وزیر قانون پنجاب

وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کی درخواست پر پیرول کی...

برطانیہ: کورونا ویکسین کی منظوری دے دی گئی، پاکستان میں جنوری تک دستیاب ہوگی

برطانیہ نے فائزر بائیوٹک کورونا ویکسین کی منظوری دے دی، برطانوی وزارت صحت کے مطابق کورونا ویکسین کی دستیابی 7 سے 9 دسمبر کے...

کرونا وائرس اور معاشی بحران، پاکستان میں ناکافی غذائیت کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہو گیا

اگست 2018ء میں عمران خان نے برسرِ اقتدار آتے ہی جن مسائل سے نمٹنے کا عزم ظاہر کیا تھا، ان میں ناکافی غذائیت (malnutrition)...

ہم اسلام آباد کے راستے میں ہوں گے اور حکومت چلی جائے گی، رانا ثناء اللہ

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے میں...
- Advertisement -

دنیا کے امیر ترین شخص، ایمیزن کے بانی جیف بیزوس نے کرۂ ارض کی حفاظت کے لیے 800 ملین ڈالرز کے عطیات دیے ہیں۔

اپنی ایک حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ چند مہینے موسمیاتی تبدیلی پر کام کرنے والے گروپوں کے ساتھ گزارنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ یہ رقوم بیزوس ارتھ فنڈ کے ذریعے تقسیم کریں گے۔ "مجھے آج بیزوس ارتھ فنڈ حاصل کرنے والے ابتدائی اداروں کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے – یہ کُل 16 ادارے ہیں جو جدید ہیں، بلند نظر ہیں اور انقلابی حلوں پر کام کر رہے ہیں۔”

انہوں نےکہا کہ ” 791 ملین ڈالرز کے یہ عطیات میرے 10 ارب ڈالرز کے وعدے کا محض ایک حصہ ہیں، جو سائنس دانوں، کارکنوں، این جی اوز اور دیگر کے لیے ہوں گے۔ ہم جارحانہ اقدامات اٹھا کر ہی زمین کے مستقبل کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔”

سائنس دانوں نے بیزوس کے عطیات کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جدوجہد میں مدد ملے گی۔

البتہ دیگر کا خیال ہے کہ یہ امریکی انتخابات کے دوران امیروں پر ٹیکس بڑھانے کی باتوں سے توجہ ہٹانے اور ایمیزن ساکھ بہتر بنانے کی ایک سیاسی کوشش ہے۔

ارب پتی بیزوس نے فروری میں ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ہی ‘بیزوس ارتھ فنڈ’ کا اجراء کیا تھا، اور کہا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی ہماری زمین کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے ابتدائی طور پر 10 ارب ڈالرز دینے کا عہد کیا اور کہا تھا کہ یہ گرانٹس اسی سال جاری کی جائیں گی۔

یہ بیزوس کے چند انسان دوست کاموں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے 2018ء میں بے گھر خاندانوں کے لیے 2 ارب ڈالرز کا اعلان کیا تھا۔

مزید تحاریر

شہباز، حمزہ نے پیرول پر رہائی میں توسیع کی درخواست دی، پھر بھی نہیں لی، وزیر قانون پنجاب

وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کی درخواست پر پیرول کی...

برطانیہ: کورونا ویکسین کی منظوری دے دی گئی، پاکستان میں جنوری تک دستیاب ہوگی

برطانیہ نے فائزر بائیوٹک کورونا ویکسین کی منظوری دے دی، برطانوی وزارت صحت کے مطابق کورونا ویکسین کی دستیابی 7 سے 9 دسمبر کے...

کرونا وائرس اور معاشی بحران، پاکستان میں ناکافی غذائیت کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہو گیا

اگست 2018ء میں عمران خان نے برسرِ اقتدار آتے ہی جن مسائل سے نمٹنے کا عزم ظاہر کیا تھا، ان میں ناکافی غذائیت (malnutrition)...

ہم اسلام آباد کے راستے میں ہوں گے اور حکومت چلی جائے گی، رانا ثناء اللہ

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے میں...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے