18.4 C
Islamabad
بدھ, دسمبر 2, 2020

ڈونلڈ ٹرمپ کا بیٹا بھی کرونا وائرس کا شکار

تازہ ترین

شہباز، حمزہ نے پیرول پر رہائی میں توسیع کی درخواست دی، پھر بھی نہیں لی، وزیر قانون پنجاب

وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کی درخواست پر پیرول کی...

برطانیہ: کورونا ویکسین کی منظوری دے دی گئی، پاکستان میں جنوری تک دستیاب ہوگی

برطانیہ نے فائزر بائیوٹک کورونا ویکسین کی منظوری دے دی، برطانوی وزارت صحت کے مطابق کورونا ویکسین کی دستیابی 7 سے 9 دسمبر کے...

کرونا وائرس اور معاشی بحران، پاکستان میں ناکافی غذائیت کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہو گیا

اگست 2018ء میں عمران خان نے برسرِ اقتدار آتے ہی جن مسائل سے نمٹنے کا عزم ظاہر کیا تھا، ان میں ناکافی غذائیت (malnutrition)...

ہم اسلام آباد کے راستے میں ہوں گے اور حکومت چلی جائے گی، رانا ثناء اللہ

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے میں...
- Advertisement -

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صاحبزادے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کووِڈ-19 کا شکار ہو گئے ہیں۔ 42 سالہ جونیئر صدر ٹرمپ کے دوسرے بیٹے ہیں کہ جو کرونا وائرس کا نشانہ بنے ہیں۔ ان سے پہلے گزشتہ ماہ بیرن ٹرمپ بھی اس کا شکار ہو چکے ہیں۔

ٹرمپ جونیئر کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ڈون کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ اب قرنطینہ میں ہیں۔ ان میں بیماری کی کوئی علامات موجود نہیں ہے اور وہ طبی طور پر تمام ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔

یکم اکتوبر کو خود صدر ٹرمپ کا بھی کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور انہیں چند دن ہسپتال میں گزارنا پڑے تھے۔ اس کے بعد وائٹ ہاؤس کے کئی مکین اس وباء کا شکار ہوئے کہ جن میں خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ، بیرن ٹرمپ اور کئی اہم عہدیداران شامل تھے۔

ٹرمپ جونیئر بارہا کرونا وائرس کی شدت پر سوال اٹھاتے رہے ہیں، اور اس وباء کو اہمیت نہیں دیتے، یہاں تک کہ والد کو ہو جانے کے بعد بھی۔ 30 اکتوبر کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ اس مرض سے ہونے والی اموات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

اُن کا یہ تبصرہ اس وقت آیا تھا جب امریکا میں 5,600 سے زیادہ افراد ایک ہفتے میں کرونا وائرس کی وجہ سے موت کے گھاٹ اترے تھے۔ یہ تعداد بڑھتی ہی چلی گئی اور اب پچھلے ہفتے امریکا میں 8,461 اموات ہوئی ہیں، جو مئی کے بعد کسی بھی ہفتے میں سب سے زیادہ ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے یہ بھی کہا تھا کہ ادویات بنانے والے اداروں نے جان بوجھ کر اپنے ویکسین کے نتائج ظاہر کرنے میں تاخیر کی اور اس کا اعلان انتخابات کے بعد کیا۔ یہی دعویٰ ابھی گزشتہ روز خود صدر ٹرمپ نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں کیا ہے۔

مزید تحاریر

شہباز، حمزہ نے پیرول پر رہائی میں توسیع کی درخواست دی، پھر بھی نہیں لی، وزیر قانون پنجاب

وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کی درخواست پر پیرول کی...

برطانیہ: کورونا ویکسین کی منظوری دے دی گئی، پاکستان میں جنوری تک دستیاب ہوگی

برطانیہ نے فائزر بائیوٹک کورونا ویکسین کی منظوری دے دی، برطانوی وزارت صحت کے مطابق کورونا ویکسین کی دستیابی 7 سے 9 دسمبر کے...

کرونا وائرس اور معاشی بحران، پاکستان میں ناکافی غذائیت کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہو گیا

اگست 2018ء میں عمران خان نے برسرِ اقتدار آتے ہی جن مسائل سے نمٹنے کا عزم ظاہر کیا تھا، ان میں ناکافی غذائیت (malnutrition)...

ہم اسلام آباد کے راستے میں ہوں گے اور حکومت چلی جائے گی، رانا ثناء اللہ

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے میں...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے