23.3 C
Islamabad
بدھ, دسمبر 2, 2020

سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، چین

تازہ ترین

برطانیہ: کورونا ویکسین کی منظوری دے دی گئی، پاکستان میں جنوری تک دستیاب ہوگی

برطانیہ نے فائزر بائیوٹک کورونا ویکسین کی منظوری دے دی، برطانوی وزارت صحت کے مطابق کورونا ویکسین کی دستیابی 7 سے 9 دسمبر کے...

کرونا وائرس اور معاشی بحران، پاکستان میں ناکافی غذائیت کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہو گیا

اگست 2018ء میں عمران خان نے برسرِ اقتدار آتے ہی جن مسائل سے نمٹنے کا عزم ظاہر کیا تھا، ان میں ناکافی غذائیت (malnutrition)...

ہم اسلام آباد کے راستے میں ہوں گے اور حکومت چلی جائے گی، رانا ثناء اللہ

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے میں...

وزیراعظم کی ٹیم کے اراکین کا خفیہ دورہِ اسرائیل، اینکرپرسن کا بڑا دعویٰ

تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی 52 رکنی ٹیم کے کچھ عہدیداران نے اسرائیل کے...
- Advertisement -

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان پر تازہ الزامات لگائے جانے کے فوراً بعد چین نے پاکستان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد نے عالمی دہشت گردی کے خلاف اپنا مثبت کردارادا کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لی جیان چاؤ نے کہاہے کہ چین بین الاقوامی انسداد دہشت گردی میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتا ہے، اور دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کے کریک ڈاؤن کی بھرپورحمایت کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔

بیجنگ، جو خود کو پاکستان کا "سدا بہار اتحادی” کہتا ہے، ماضی میں بھی بھارتی الزامات کے خلاف پاکستان کا دفاع کر چکا ہے۔ دونوں ملک تزویراتی اتحاد کے علاوہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) نامی ایک کئی ارب ڈالرز کر انفرا اسٹرکچر پروجیکٹ پر بھی کام کر رہے ہیں، جو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا اہم حصہ ہے۔

لی جیان چاؤ نے اپنی گفتگو میں سی پیک کا ذکر کر کے چین کے لیے اس منصوبے کی اہمیت اور اس کی کامیابی اور سکیورٹی کی جانب اشارہ کیا ہے۔

ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب مودی نے دعویٰ کیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جیشِ محمد کا ایک منصوبہ ناکام بنایا گیا ہے، جس کے تانے بانے انہوں نے پاکستان سے ملائے ہیں۔

یہ الزامات پاکستان کی جانب سے بھارت کی پشت پناہی سے کی گئی دہشت گردی کے پکّے ثبوت پیش کرنے کے بعد لگائے گئے ہیں۔ پاکستان نے یہ ثبوت اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور اسلامی تعاون کی تنظیم کے روبرو بھی پیش کیے ہیں۔ چند حلقے سمجھتے ہیں کہ بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے ایسے الزامات دراصل اس پاکستانی ‘ڈوزیئر’ کے عالمی اثرات کو کم کرنے کے لیے لگائے جا رہے ہیں۔

پاکستانی وزارت خارجہ نے نریندر مودی کے ان الزامات کو کلی طور پر رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور پاکستان میں بھارتی دہشت گردی سے بین الاقوامی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ یہ بالکل واضح ہے کہ پاکستان کی جانب سے ناقابلِ تردید ثبوت پیش کیے جانے کے بعد بھارت کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا اب اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے۔ ہم بارہا کہہ چکے ہیں کہ بھارت پاکستان پر الزام لگانے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں فالز فلیگ آپریشن کر سکتا ہے اور ہم ایک مرتبہ پھر دنیا کو خبردار کر رہے ہیں۔

مزید تحاریر

برطانیہ: کورونا ویکسین کی منظوری دے دی گئی، پاکستان میں جنوری تک دستیاب ہوگی

برطانیہ نے فائزر بائیوٹک کورونا ویکسین کی منظوری دے دی، برطانوی وزارت صحت کے مطابق کورونا ویکسین کی دستیابی 7 سے 9 دسمبر کے...

کرونا وائرس اور معاشی بحران، پاکستان میں ناکافی غذائیت کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہو گیا

اگست 2018ء میں عمران خان نے برسرِ اقتدار آتے ہی جن مسائل سے نمٹنے کا عزم ظاہر کیا تھا، ان میں ناکافی غذائیت (malnutrition)...

ہم اسلام آباد کے راستے میں ہوں گے اور حکومت چلی جائے گی، رانا ثناء اللہ

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے میں...

وزیراعظم کی ٹیم کے اراکین کا خفیہ دورہِ اسرائیل، اینکرپرسن کا بڑا دعویٰ

تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی 52 رکنی ٹیم کے کچھ عہدیداران نے اسرائیل کے...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے