23.3 C
Islamabad
بدھ, دسمبر 2, 2020

ڈونلڈ ٹرمپ جاتے جاتے پیدائش پر امریکی شہریت ملنے کا قانون ختم کر جائیں گے

تازہ ترین

شہباز، حمزہ نے پیرول پر رہائی میں توسیع کی درخواست دی، پھر بھی نہیں لی، وزیر قانون پنجاب

وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کی درخواست پر پیرول کی...

برطانیہ: کورونا ویکسین کی منظوری دے دی گئی، پاکستان میں جنوری تک دستیاب ہوگی

برطانیہ نے فائزر بائیوٹک کورونا ویکسین کی منظوری دے دی، برطانوی وزارت صحت کے مطابق کورونا ویکسین کی دستیابی 7 سے 9 دسمبر کے...

کرونا وائرس اور معاشی بحران، پاکستان میں ناکافی غذائیت کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہو گیا

اگست 2018ء میں عمران خان نے برسرِ اقتدار آتے ہی جن مسائل سے نمٹنے کا عزم ظاہر کیا تھا، ان میں ناکافی غذائیت (malnutrition)...

ہم اسلام آباد کے راستے میں ہوں گے اور حکومت چلی جائے گی، رانا ثناء اللہ

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے میں...
- Advertisement -

صدر ٹرمپ اپنی صدارت کا دور مکمل ہونے سے پہلے پیدائش پر شہریت ملنے کا قانون ختم کر دیں گے۔

امریکی اخبار ‘دی ہِل’ نے بتایا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے متعدد اراکین 20 جنوری کو جو بائیڈن کے حلف اٹھانے سے پہلے شہریت کے اِس قانون کے خاتمے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

اس وقت امریکا میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو ملک کی شہریت دی جاتی ہے، چاہے اس کے والدین امریکا کے شہری ہوں یا نہ ہوں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکینِ وطن اور سیاح اس قانون کا فائدہ اٹھاتے ہیں بلکہ کئی لوگ تو محض اسی مقصد سے امریکا کا رخ کرتے ہیں اور اپنے بچے کے لیے امریکی شہریت حاصل کر لیتے ہیں۔ امریکی صدر کا ایگزیکٹو آرڈر اس قانون کا خاتمہ کر دے گا۔

چند ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے کوئی بھی ایگزیکٹو آرڈر معنی نہیں رکھتا کیونکہ شہریت کو 14 ویں ترمیم کے تحت تحفظ حاصل ہے۔ اگر صدر کی جانب سے کسی بھی ایسے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے گئے تو اسے قانونی طور پر لازماً چیلنج کیا جائے گا۔

گو کہ علانیہ طور پر ٹرمپ انتظامیہ نے اس کے بارے میں کوئی بات نہیں کی لیکن ٹرمپ بارہا اس قانون کے خاتمے کی بات کر چکے ہیں اور یہ تک کہا ہے کہ وہ کسی ترمیم کے بغیر بھی اس قانون کو ختم کر سکتے ہیں۔ ان کا اشارہ ایگزیکٹو آرڈر کی طرف ہی تھا۔

واضح رہے کہ دنیا کے صرف 40 ممالک ایسے ہیں جہاں پیدا ہونے والے بچے کو ملک کی شہریت دی جاتی ہے۔ ان میں پاکستان بھی شامل ہے بلکہ پاکستان پورے ایشیا کا واحد ملک ہے کہ جہاں پیدا ہونے والے بچے کو ملک کی شہریت مل جاتی ہے۔ یورپ کے کسی بھی ملک میں غیر مشروط طور پر اس طرح شہریت نہیں ملتی۔ ایسے زیادہ تر ممالک براعظم جنوبی و شمالی امریکا میں ہیں کہ جہاں پاکستان کی طرح پیدائش پر غیر مشروط شہریت دے دی جاتی ہے۔ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کے علاوہ برازیل، چلی، ارجنٹینا اور مندرجہ ذیل ممالک میں یہ قانون موجود ہے۔

مزید تحاریر

شہباز، حمزہ نے پیرول پر رہائی میں توسیع کی درخواست دی، پھر بھی نہیں لی، وزیر قانون پنجاب

وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کی درخواست پر پیرول کی...

برطانیہ: کورونا ویکسین کی منظوری دے دی گئی، پاکستان میں جنوری تک دستیاب ہوگی

برطانیہ نے فائزر بائیوٹک کورونا ویکسین کی منظوری دے دی، برطانوی وزارت صحت کے مطابق کورونا ویکسین کی دستیابی 7 سے 9 دسمبر کے...

کرونا وائرس اور معاشی بحران، پاکستان میں ناکافی غذائیت کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہو گیا

اگست 2018ء میں عمران خان نے برسرِ اقتدار آتے ہی جن مسائل سے نمٹنے کا عزم ظاہر کیا تھا، ان میں ناکافی غذائیت (malnutrition)...

ہم اسلام آباد کے راستے میں ہوں گے اور حکومت چلی جائے گی، رانا ثناء اللہ

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے میں...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے