8.3 C
Islamabad
بدھ, جنوری 27, 2021

برطانیہ: کورونا ویکسین کی منظوری دے دی گئی، پاکستان میں جنوری تک دستیاب ہوگی

تازہ ترین

عالمی بینک پاکستان میں 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے، فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ زرعی شعبہ کی بہتری کے لیے عالمی بینک کے ماہرین سے...

پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے خلاف فارن فنڈنگ پر کیس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کی جانب سے جے یو آئی کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کی درخواست تیار کرلی گئی ہے...

ایک ہی ہلّے میں ارب پتی بننے والا خوش نصیب

ایک ہوتا ہے جیتنا اور ایک ہوتا ہے جیت کر سب کو حیران کر دینا، امریکی ریاست مشیگن سے تعلق رکھنے والے ایک شخص...

براڈ شیٹ ایشو پر نیب کے تین چیئرمین جیل جاسکتے ہیں: شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جس طرح نیب ہم سے سوالات کر رہا ہے، اسی طرح کے سوالات اس...
- Advertisement -

برطانیہ نے فائزر بائیوٹک کورونا ویکسین کی منظوری دے دی، برطانوی وزارت صحت کے مطابق کورونا ویکسین کی دستیابی 7 سے 9 دسمبر کے درمیان ممکن ہوگی۔

کورونا ویکسین کے حصول کے لیے پاکستان کی جانب سے 15 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر اہم فیصلہ کرتے ہوئے ویکسین کے پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ترجیح دینے کا اعلان کیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر یہ کافی اہم خبر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز کابینہ کی طرف سے ایک بڑی رقم کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے مختص کی گئی ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی پریس کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آنے والے سال کی پہلی سہ ماہی تک پاکستان میں ویکسین دستیاب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین کے ذریعے کورونا کے پھیلاؤ میں کافی حد تک کمی دیکھنے میں آئے گی۔ ویکسین کے ذریعے انسانی جسم میں اینٹی باڈیز پیدا ہوجاتی ہیں جس کے سبب وائرس نہ ہی آپ کو متاثر کرسکتا ہے نہ ہی کوئی قریبی آپ سے متاثر ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان میں کتنی فیصد عوام تک اس ویکسین کی رسائی ممکن بنائی جاسکتی ہے۔ پاکستان میں ابتدائی طور پر فقط 20 فیصد لوگوں کو اس کا فائدہ ہوگا جس میں اکثریت ہیلتھ وکررز اور ڈاکٹرز کی ہے۔

 

مزید تحاریر

عالمی بینک پاکستان میں 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے، فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ زرعی شعبہ کی بہتری کے لیے عالمی بینک کے ماہرین سے...

پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے خلاف فارن فنڈنگ پر کیس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کی جانب سے جے یو آئی کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کی درخواست تیار کرلی گئی ہے...

ایک ہی ہلّے میں ارب پتی بننے والا خوش نصیب

ایک ہوتا ہے جیتنا اور ایک ہوتا ہے جیت کر سب کو حیران کر دینا، امریکی ریاست مشیگن سے تعلق رکھنے والے ایک شخص...

براڈ شیٹ ایشو پر نیب کے تین چیئرمین جیل جاسکتے ہیں: شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جس طرح نیب ہم سے سوالات کر رہا ہے، اسی طرح کے سوالات اس...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے