8.9 C
Islamabad
منگل, جنوری 26, 2021

سال 2020ء، تاریخ کا رخ بدلنے والی تصویریں

تازہ ترین

شاخِ زیتون پہ چہکتے گیلے تیتر – احمدحماد

قدیم یونان کے سات دانشمندوں سے ایک کا نام طالیس تھا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ طالیس ہی تھا جس نے پہلے پہل یہ...

کورونا کے خاتمے تک قرضوں کی ادائیگی میں رعایت دی جائے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے ختم ہونے تک مقروض ممالک پر قرضہ واپسی کے حوالے سے...

جمعرات کو چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا

جمعرات 28 جنوری کو سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق رات 12:43 پر چودہویں کا چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ جدہ آسٹرونومی...

پاک-جنوبی افریقہ تاریخی ٹیسٹ، پاکستان ان کھلاڑیوں میں سے انتخاب کرے گا

پاک-جنوبی افریقہ تاریخی ٹیسٹ کل یعنی منگل سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔ پاکستان نے اپنے 20 رکنی ابتدائی اسکواڈ میں...
- Advertisement -

سال 2020ء اپنے اختتام کی جانب رواں ہے اور اس موقع پر عموماً گزرتے سال کو یاد کیا جاتا ہے، اس کے نشیب و فراز پر پلٹ کر نگاہ ڈالی جاتی ہے، جس کا ایک بہترین طریقہ گزرے سال کی تصویریں دیکھنا ہے۔ نیشنل جیوگرافک نے ایک مرتبہ پھر سال کی بہترین تصاویر کا انتخاب کیا ہے۔ اس نے اپنے فوٹوگرافرز کی کھینچی گئی کُل 47 تصاویر پیش کی ہیں جو 2020ء کے سانحات، بے چینی و اضطراب اور بے یقینی کی کیفیت کو اچھی طرح بیان کرتی ہیں۔

اس سال میں کرونا وائرس کے علاوہ بھی بہت کچھ ہوا، جنگلات کی آگ سے لے کر تباہ کن طوفانوں تک، نسل پرستی کے خلاف سیاہ فاموں کے زبردست مظاہروں سے بیروت، لبنان میں ایک غیر معمولی دھماکے اور امریکی صدارتی انتخابات جیسے واقعات تک۔ جن کی عکاسی ان تصاویر سے بھرپور انداز میں ہو رہی ہے۔

ہم آپ کے لیے ان میں سے چند بہترین تصویریں یہاں پیش کر رہے ہیں، جبکہ تمام تصویریں اس لنک پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

لا لوویئر، بیلجیئم کے ایک ہسپتال کے باہر ایک ڈاکٹر کا حفاظتی لباس (PPE) پڑا ہوا ہے۔ ڈاکٹر نے ایمبولنس سے ایمرجنسی روم میں داخل ہوتے ہوئے اپنا یہ حفاظتی لباس اتارا تھا تاکہ کوئی بھی جراثیم ایمرجنسی روم میں داخل نہ ہو سکے



عموماً یہی سمجھا جاتا ہے کہ کرونا وائرس زیادہ عمر کے افراد کے لیے خطرہ ہے، لیکن یہ وائرس نوجوانوں کے لیے بھی خطرناک ہو سکتا ہے۔ یہ تصویر روسی دارالحکومت ماسکو کے ایک ہسپتال کی ہے جہاں کووِڈ-19 سے متاثرہ ایک نوجوان کا علاج کیا جا رہا ہے



کینیا نے اپریل میں کرونا کرفیو کا اعلان کیا، جس کے بعد ملک کی شاہراہیں ویران ہو گئیں۔ انہی میں سے ایک یہ دارالحکومت نیروبی کے نواح میں واقع شاہراہ بھی ہے



لاک ڈاؤن کے دوران اردن کے دارالحکومت عمان میں ایک نوجوان اپنی چھت پر پتنگ اڑا رہا ہے۔ شہر میں تعلیمی ادارے، کاروبار اور دفاتر بند ہونے کی وجہ سے پتنگ اڑانے کا مشغلہ ایک مرتبہ پھر عروج پر نظر آیا



کیلیفورنیا میں تاریخ کی بدترین جنگل کی آگ دیکھی گئی۔ تقریباً 3,80,000 ایکڑ رقبہ جل کر خاک ہو گیا۔ اس تصویر میں آگ بجھانے کے عملے کا ایک رکن امدادی کارروائیوں میں مصروف نظر آ رہا ہے



مئی میں مشرقی بھارت اور بنگلہ دیش میں ایک زبردست طوفان آیا، کہ جسے 21 ویں صدی میں خلیجِ بنگال میں آنے والا سب سے بڑا طوفان قرار دیا جا رہا ہے۔ اس میں درجنوں لوگ مارے گئے اور ہزاروں بے گھر ہوئے۔ بھارت میں یہ شخص اپنے گھر والوں اور جانوروں کو قریبی اسکول تک لے جا رہا ہے کیونکہ اس کا گھر سیلاب کی نذر ہو گیا ہے



لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر امونیم نائٹریٹ کے ذخیرے میں ایک زبردست دھماکے کے بعد شہر کی لگ بھگ 600 تاریخی عمارات تباہ ہوئیں



بروکلین، نیو یارک میں سیاہ فاموں پر پولیس مظالم کے خلاف ایک عوامی مظاہرہ



پاکستان سے تعلق رکھنے والے علی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ٹائمز اسکوائر، نیو یارک پر جو بائیڈن کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ بائیڈن کی نائب صدر کملا ہیرس امریکی تاریخ میں نائب صدر بننے والی پہلی خاتون ہیں، ساتھ ہی پہلی سیاہ فام شخصیت بھی اور پہلی جنوبی ایشیائی نژاد بھی



اسپیس ایکس کا ڈریگن راکٹ کینیڈی اسپیس سینٹر سے خلاء میں جا رہا ہے۔ اس روانگی کو پرائیوٹ خلا بازی میں ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے

مزید تحاریر

شاخِ زیتون پہ چہکتے گیلے تیتر – احمدحماد

قدیم یونان کے سات دانشمندوں سے ایک کا نام طالیس تھا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ طالیس ہی تھا جس نے پہلے پہل یہ...

کورونا کے خاتمے تک قرضوں کی ادائیگی میں رعایت دی جائے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے ختم ہونے تک مقروض ممالک پر قرضہ واپسی کے حوالے سے...

جمعرات کو چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا

جمعرات 28 جنوری کو سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق رات 12:43 پر چودہویں کا چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ جدہ آسٹرونومی...

پاک-جنوبی افریقہ تاریخی ٹیسٹ، پاکستان ان کھلاڑیوں میں سے انتخاب کرے گا

پاک-جنوبی افریقہ تاریخی ٹیسٹ کل یعنی منگل سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔ پاکستان نے اپنے 20 رکنی ابتدائی اسکواڈ میں...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے