36 C
Islamabad
جمعہ, جون 18, 2021

زیادہ امکان ہے کہ ن لیگ سینیٹ انتخابات میں حصہ لے گی، لیگی رہنما

تازہ ترین

پی ٹی آئی دور میں گھوڑوں کے بجائے گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خبردار! اگر کسی نے نالائق حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ...

اسلام آباد میں خواتین کے لیے الگ بازار بنانے جا رہے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منشیات اور آئس کے ڈیلرز کو فور طور پر ختم کیا جائے، اسلام آباد...

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...
- Advertisement -

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ عین ممکن ہے ن لیگ بھی سینیٹ انتخابات میں حصہ لے۔

نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے اپنی پارٹی کا مؤقف سامنے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا قوی امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں سناتی تب تک آگے  نہیں بڑھیں گے، یہ فقط ہماری جماعت کا مؤقف ہے۔ ہمیں جے یو آئی ایف اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے مؤقف کو بھی دیکھنا ہے تاکہ پی ڈی ایم نہ ٹوٹے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی پارٹی کا مؤقف واضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشاورت کرنے کے بعد ہماری پارٹی اے پی سی پلان کے تحت چلنا چاہتی ہے۔ سینیٹ انتخابات لڑنے کی طرف اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کو سینیٹ میں بھی چیلنج کرنا چاہتی ہے، پی ڈی ایم اور ہم مل کر سینیٹ میں مقابلہ کریں تو کامیاب ہوجائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب تک پی ڈی ایم نے استعفوں سے متعلق فیصلہ نہیں کیا کہ کب اور کہاں استعمال کرنے ہیں۔

واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات 2021 کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا 28 نشستوں کے ساتھ ایوان بالا کی سب سے بڑی جماعت بننے کا امکان ہے جبکہ 100 رکنی ایوان میں حکومت اور حزب اختلاف کے ارکان کی تعداد تقریباً برابر رہنے کی بھی توقع ہے۔ دوسری طرف پیپلز پارٹی 19 نشستوں کے ساتھ دوسری، مسلم لیگ (ن) 18 نشستوں کے ساتھ تیسری اور بلوچستان عوامی پارٹی کا 12 نشستوں کے ساتھ چوتھی بڑی جماعت بننے کا امکان ہے۔

مزید تحاریر

پی ٹی آئی دور میں گھوڑوں کے بجائے گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خبردار! اگر کسی نے نالائق حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ...

اسلام آباد میں خواتین کے لیے الگ بازار بنانے جا رہے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منشیات اور آئس کے ڈیلرز کو فور طور پر ختم کیا جائے، اسلام آباد...

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے