11.1 C
Islamabad
منگل, جنوری 26, 2021

‏2021ء میں دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، پاکستان کس نمبر پر؟

تازہ ترین

شاخِ زیتون پہ چہکتے گیلے تیتر – احمدحماد

قدیم یونان کے سات دانشمندوں سے ایک کا نام طالیس تھا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ طالیس ہی تھا جس نے پہلے پہل یہ...

کورونا کے خاتمے تک قرضوں کی ادائیگی میں رعایت دی جائے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے ختم ہونے تک مقروض ممالک پر قرضہ واپسی کے حوالے سے...

جمعرات کو چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا

جمعرات 28 جنوری کو سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق رات 12:43 پر چودہویں کا چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ جدہ آسٹرونومی...

پاک-جنوبی افریقہ تاریخی ٹیسٹ، پاکستان ان کھلاڑیوں میں سے انتخاب کرے گا

پاک-جنوبی افریقہ تاریخی ٹیسٹ کل یعنی منگل سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔ پاکستان نے اپنے 20 رکنی ابتدائی اسکواڈ میں...
- Advertisement -

وہ زمانے لد گئے جب ایئرپورٹ پر جانا، پاسپورٹ دکھا کر کچھ ہی دیر میں ہوائی جہاز میں بیٹھ کر کسی ملک کا سفر کرنا آسان تھا۔ کرونا وائرس نے سفر کے عالمی طریقوں کو بدل کر رکھ دیا ہے اور ہو سکتا ہے کہ سالوں تک یہ صورت حال معمول پر نہ آئے۔ کیونکہ دنیا کے کئی ممالک میں ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن لگ رہے ہیں اور جہاں پابندیاں نرم ہو رہی ہیں وہاں بھی ویکسینیشن کی لازمی شرائط عائد کی جا رہی ہیں۔

ایسے وقت میں ‘ہینلی پاسپورٹ انڈیکس‘ کے تحت دنیا کے بہترین اور طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری ہوئی ہے اور اس کی تازہ ترین رینکنگ بتاتی ہے کہ ایشیا کے پاسپورٹ اب دنیا کی طاقتور ترین دستاویز بن چکے ہیں۔

اس فہرست میں جاپان پہلے نمبر پر ہے کیونکہ اس کے شہری 191 ممالک میں بغیر ویزے یا آمد پر ویزا حاصل کر کے داخل ہو سکتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ ایشیا ہی کا ملک سنگاپور 190 ممالک کے ساتھ دوسرے اور جنوبی کوریا 189 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

جرمنی، جسے یورپ کا طاقتور ترین پاسپورٹ مانا جاتا ہے، جنوبی کوریا کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

اس پاسپورٹ انڈیکس کی 16 تاریخ میں ایشیا کا اس طرح غالب آنا حیران کُن ہے البتہ ٹاپ 10 میں بہت سارے ملک یورپ کے ہیں۔ جیسا کہ اٹلی، فن لینڈ، اسپین اور لکسمبرگ چوتھے؛ ڈنمارک اور آسٹریا پانچویں، سوئیڈن، فرانس، پرتگال، نیدرلینڈز اور آئرلینڈ چھٹے، جبکہ امریکا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ یورپ کے ممالک سوئٹزرلینڈ، بیلجیئم، ناروے اور برطانیہ ساتویں نمبر پر ہیں۔ یونان، مالٹا اور چیک جمہوریہ کے علاوہ آسٹریلیا آٹھویں، کینیڈا نویں اور ہنگری دسویں نمبر پر ہیں کہ جس کے شہری بغیر ویزے کے یا آمد پر ویزا حاصل کر کے 181 ممالک میں داخل ہو سکتے ہیں۔

اس درجہ بندی میں کرونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیوں کو خاطر میں نہیں لایا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ کہنے کو تو امریکا کے شہری 185 ممالک کو باآسانی جا سکتے ہیں لیکن کرونا وائرس پابندیوں کی وجہ سے درحقیقت 75 سے بھی کم ممالک ایسے ہیں جبکہ برطانیہ کے باشندے تو 70 سے بھی کم ممالک کا رخ کر سکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے بھی اس فہرست میں کافی تیزی سے ترقی حاصل کی ہے۔ 2020ء کے دوران امارات نے کئی ممالک کے ساتھ معاہدے کیے تاکہ ان کے شہریوں کو بغیر ویزا کے داخلے کی اجازت ملے۔ اب امارات اس فہرست میں 16 ویں نمبر پر ہے اور اس کے شہری 173 ممالک میں ویزا کے بغیر یا آمد پر ویزا حاصل کر کے داخل ہو سکتے ہیں۔ 2006ء میں جب پہلی بار یہ انڈیکس جاری ہوا تھا، تب کے مقابلے میں یہ بہت بڑی تبدیلی ہے۔ اُس وقت عرب امارات 62 ویں نمبر پر تھا اور اس کے شہری صرف 35 ممالک میں ویزا فری جا سکتے تھے۔

‏2021ء کے طاقتور ترین پاسپورٹس

1. جاپان (191 ممالک)

2. سنگاپور (190 ممالک)

3. جنوبی کوریا، جرمنی (189 ممالک)

4. اٹلی، فن لینڈ، اسپین، لکسمبرگ (188 ممالک)

5. ڈنمارک، آسٹریا (187 ممالک)

6. سوئیڈن، فرانس، پرتگال، نیدرلینڈز، آئرلینڈ (186 ممالک)

7. سوئٹزرلینڈ، امریکا، برطانیہ، ناروے، بیلجیئم، نیوزی لینڈ (185 ممالک)

8. یونان، مالٹا، چیک جمہوریہ، آسٹریلیا (184 ممالک)

9. کینیڈا (183 ممالک)

10. ہنگری (181 ممالک)

‏2021ء کے کمزور ترین پاسپورٹس

اس فہرست میں چند ممالک بہت پیچھے ہیں اور ان کے شہریوں کو 40 سے بھی کم ملکوں میں ویزا کے بغیر یا آمد پر ویزا حاصل کرنے کی سہولت میسر ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان بھی ان ملکوں میں شامل ہے بلکہ 110 ممالک کی اس فہرست میں پاکستان کا نمبر 107 واں ہے اور پاکستانیوں کو دنیا کے صرف 32 ممالک کے لیے یہ سہولت میسر ہے۔ پاکستان اس معاملے میں شمالی کوریا، لیبیا، فلسطین بلکہ صومالیہ اور یمن سے بھی پیچھے ہے۔

103. شمالی کوریا (39 ممالک)

104. لیبیا، نیپال (37 ممالک)

105. فلسطین (37 ممالک)

106. صومالیہ، یمن (33 ممالک)

107. پاکستان (32 ممالک)

108. شام (29 ممالک)

109. عراق (28 ممالک)

110. افغانستان (26 ممالک)

مزید تحاریر

شاخِ زیتون پہ چہکتے گیلے تیتر – احمدحماد

قدیم یونان کے سات دانشمندوں سے ایک کا نام طالیس تھا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ طالیس ہی تھا جس نے پہلے پہل یہ...

کورونا کے خاتمے تک قرضوں کی ادائیگی میں رعایت دی جائے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے ختم ہونے تک مقروض ممالک پر قرضہ واپسی کے حوالے سے...

جمعرات کو چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا

جمعرات 28 جنوری کو سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق رات 12:43 پر چودہویں کا چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ جدہ آسٹرونومی...

پاک-جنوبی افریقہ تاریخی ٹیسٹ، پاکستان ان کھلاڑیوں میں سے انتخاب کرے گا

پاک-جنوبی افریقہ تاریخی ٹیسٹ کل یعنی منگل سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔ پاکستان نے اپنے 20 رکنی ابتدائی اسکواڈ میں...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے