11.1 C
Islamabad
منگل, جنوری 26, 2021

خبطی امیر، کرونا وائرس سے بچنے کے لیے جہاز کے سارے ٹکٹ خرید لیے

تازہ ترین

شاخِ زیتون پہ چہکتے گیلے تیتر – احمدحماد

قدیم یونان کے سات دانشمندوں سے ایک کا نام طالیس تھا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ طالیس ہی تھا جس نے پہلے پہل یہ...

کورونا کے خاتمے تک قرضوں کی ادائیگی میں رعایت دی جائے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے ختم ہونے تک مقروض ممالک پر قرضہ واپسی کے حوالے سے...

جمعرات کو چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا

جمعرات 28 جنوری کو سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق رات 12:43 پر چودہویں کا چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ جدہ آسٹرونومی...

پاک-جنوبی افریقہ تاریخی ٹیسٹ، پاکستان ان کھلاڑیوں میں سے انتخاب کرے گا

پاک-جنوبی افریقہ تاریخی ٹیسٹ کل یعنی منگل سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔ پاکستان نے اپنے 20 رکنی ابتدائی اسکواڈ میں...
- Advertisement -

آپ خود کو کووِڈ-19 سے بچانے کے لیے کس حد تک جا سکتے ہیں اور کتنا پیسہ خرچ کر سکتے ہیں؟ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں تو ایک شخص تو احتیاطی تدابیر کی حد ہی کر دی، اس نے خود کو اور اپنی بیوی کو کرونا وائرس سے بچانے کے لیے پوری فلائٹ ہی بُک کر لی تاکہ کوئی دوسرا شخص جہاز میں سوار نہ ہو سکے۔

جکارتہ کے رچرڈ ملجیڈی، جو اپنے غیر معمولی طرزِ زندگی اور شو بازی کی وجہ سے "مشہور ہیں”، نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں دکھایا ہے کہ وہ کس طرح ایک خالی ہوائی جہاز میں سفر کر رہے ہیں۔ وہ لکھتے ہیں کہ "میں نے جس حد تک ہو سکا تمام سیٹیں بُک کروائی ہیں، پھر بھی یہ جہاز پرائیوٹ جیٹ سے سستا ہی پڑا ہے۔”

ان کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی بیوی شلوین چینگ کووِڈ-19 سے کافی خوفزدہ ہیں، اس لیے انہوں نے پرواز کی تمام نشستیں بک کروا لیں تاکہ انہیں اکیلے سفر کرنا پڑے اور وہ دوسرے مسافروں سے دُور رہ سکیں کیونکہ ان سے انہیں وائرس لگ سکتا ہے۔

اگر رچرڈ نے واقعی پوری فلائٹ بُک کروائی ہے تو اس پر ان کے 7,895 ڈالرز خرچ ہوں گے، جس میں 12 بزنس کلاس اور 150 اکنامی کلاس کی سیٹس شامل ہیں۔

لائن ایئر نے تصدیق تو کی ہے کہ دونوں جکارتہ سے بالی جانے والی پرواز ID-6502 پر موجود تھے، لیکن ایئرلائن کا کہنا ہے کہ ان کی بکنگ صرف دو مسافروں کی ہی تھی، یعنی ایئرلائن کے مطابق ان کا دعویٰ ٹھیک نہیں ہے۔

لیکن رچرڈ سوشل میڈیا پر اپنی دولت کو اڑانے اور بے جا خرچ کرنے کے لیے جو حرکتیں کرتے رہتے ہیں، اس لیے ان سے بعید نہیں کہ انہوں نے پوری فلائٹ ہی بُک کروا لی ہو۔ آپ اس سے اندازہ لگا لیں کہ انہوں نے اپنے پالتو کتے کی سالگرہ پر اسے یہ گاڑی تحفے میں دی تھی، وہ بھی اسپیشل نمبر پلیٹ کے ساتھ۔ البتہ ایک مرتبہ وہ جکارتہ کے ایک شاپنگ مال میں کوکین کا استعمال کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے، جس پر انہیں ڈیڑھ سال کی قید ہوئی تھی۔

مزید تحاریر

شاخِ زیتون پہ چہکتے گیلے تیتر – احمدحماد

قدیم یونان کے سات دانشمندوں سے ایک کا نام طالیس تھا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ طالیس ہی تھا جس نے پہلے پہل یہ...

کورونا کے خاتمے تک قرضوں کی ادائیگی میں رعایت دی جائے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے ختم ہونے تک مقروض ممالک پر قرضہ واپسی کے حوالے سے...

جمعرات کو چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا

جمعرات 28 جنوری کو سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق رات 12:43 پر چودہویں کا چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ جدہ آسٹرونومی...

پاک-جنوبی افریقہ تاریخی ٹیسٹ، پاکستان ان کھلاڑیوں میں سے انتخاب کرے گا

پاک-جنوبی افریقہ تاریخی ٹیسٹ کل یعنی منگل سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔ پاکستان نے اپنے 20 رکنی ابتدائی اسکواڈ میں...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے