8.9 C
Islamabad
منگل, جنوری 26, 2021

پاکستان سپر لیگ 2021ء کی تیاریاں شروع، کئی اہم اعلان ہو گئے

تازہ ترین

شاخِ زیتون پہ چہکتے گیلے تیتر – احمدحماد

قدیم یونان کے سات دانشمندوں سے ایک کا نام طالیس تھا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ طالیس ہی تھا جس نے پہلے پہل یہ...

کورونا کے خاتمے تک قرضوں کی ادائیگی میں رعایت دی جائے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے ختم ہونے تک مقروض ممالک پر قرضہ واپسی کے حوالے سے...

جمعرات کو چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا

جمعرات 28 جنوری کو سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق رات 12:43 پر چودہویں کا چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ جدہ آسٹرونومی...

پاک-جنوبی افریقہ تاریخی ٹیسٹ، پاکستان ان کھلاڑیوں میں سے انتخاب کرے گا

پاک-جنوبی افریقہ تاریخی ٹیسٹ کل یعنی منگل سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔ پاکستان نے اپنے 20 رکنی ابتدائی اسکواڈ میں...
- Advertisement -

پاکستان سپر لیگ 2021ء رواں سال 20 فروری سے شروع ہوگی، جس کا پہلا مقابلہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین ہوگا۔ جس کے بعد ایک مہینے تک چھ ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلے دیکھنے کو ملیں گے کہ جو بالآخر 22 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں فائنل تک پہنچیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ایڈیشن کو صرف دو مقامات تک محدود کر دیا ہے، ایک کراچی اور دوسرا لاہور۔ اس سے پہلے پی ایس ایل 2020ء کے مقابلے کراچی اور لاہور کے علاوہ راولپنڈی اور ملتان میں بھی کھیلے گئے تھے۔ لیکن یہ مرحلہ کرونا وائرس سے بُری طرح متاثر ہوا تھا، یہاں تک کہ آخری مرحلے کے اہم مقابلے 8 ماہ بعد منعقد ہوئے۔ یہ فیصلہ کووِڈ-19 کے حوالے سے ایک محفوظ ماحول بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 15 فروری تک کرونا وائرس کی منفی رپورٹ کے ساتھ پاکستان پہنچ جائیں۔ تربیت اور میچ میں کھیلنے کی اجازت سے پہلے انہیں مزید دو ٹیسٹ منفی ثابت کرنا ہوں گے۔ جن کھلاڑیوں میں بیماری کی علامات نہیں ہوں گی لیکن ان کا ٹیسٹ مثبت آئے گا، انہیں پانچ دن تک آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔

گزشتہ سال پی ایس ایل کا آخری حصہ بغیر تماشائیوں کے کھیلا گیا تھا، لیکن اس بار پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کے دن قریب آنے پر فیصلہ کرے گا کہ آیا تماشائیوں کو میدان میں آنے کی اجازت ملنی چاہیے یا نہیں۔ اس حوالے سے بورڈ متعلقہ سرکاری عہدیداروں کے ساتھ مل کر کوئی فیصلہ کرے گا۔

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے لیے جاری کردہ شیڈول میں یقینی بنایا گیا ہے کہ ہر ٹیم کو دن اور رات میں میچز کی برابر تعداد ملے۔

20 فروری سے 7 مارچ تک تمام میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوں گے جس کے بعد تمام ٹیمیں لاہور منتقل ہو جائیں گی جہاں 10 مارچ سے لے کر 22 مارچ کو فائنل تک کے میچز کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے ڈرافٹ 10 جنوری کو یعنی کل ہوں گے۔

دوسری جانب ٹیموں نے بھی اپنی retention لسٹ جاری کر دی ہے یعنی وہ کھلاڑی کہ جنہیں وہ اس سیزن میں بھی اپنی ٹیم میں برقرار رکھیں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے ساتھ "ٹریڈ” کر کے ایلکس ہیلز کو واپس لیا ہے اور کولن انگرام ایک مرتبہ پھر کراچی آ جائیں گے۔

اسلام آباد نے شاداب خان، کولن منرو، فہیم اشرف سمیت آٹھ کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے جبکہ دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز نے اعلان کیا ہے کہ بابر اعظم، محمد عامر، عماد وسیم اور شرجیل خان سمیت اتنے ہی کھلاڑی اس کی ٹیم میں برقرار رہیں گے۔

لاہور قلندرز نے محمد حفیظ، شاہین آفریدی، فخر زمان، ڈیوڈ ویزَ سمیت آٹھ کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ شاہد آفریدی، رائلی روسو، سہیل تنویر، عمران طاہر کو ملا کر اتنے ہی پلیئرز ملتان سلطانز کا حصہ رہیں گے۔

پشاور زلمی نے صرف پانچ کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے وہاب ریاض، شعیب ملک، کامران اکمل، لیام لونگسٹن اور حیدر علی۔ یعنی حسن علی اس مرتبہ پشاور کا حصہ نہیں ہوں گے بلکہ وہ ڈرافٹ میں شامل ہوں گے، جہاں کوئی بھی ٹیم انہیں لے سکتی ہے۔ آجکل وہ جس فارم میں چل رہے ہیں، لگتا ہے حسن کو ہاتھوں ہاتھ لیا جائے گا۔

بہرحال، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد اور بین کٹنگ سمیت آٹھ کھلاڑیوں کو برقرار کا فیصلہ کیا ہے۔

اب دیکھتے ہیں کل کون سی ٹیمیں کن کھلاڑیوں کو منتخب کرتی ہے؟ انتخاب کے لیے کھلاڑیوں کی ایک طویل فہرست موجود ہے جن میں کرس گیل، ڈیوین براوو، ڈیوڈ ملان، معین علی، کرس جارڈن، ڈیوڈ ملر، ڈیل اسٹین، مورنے مورکل، کرس لِن، تھیسارا پیریرا، راشد خان، محمد نبی اور مستفیض الرحمٰن جیسے زبردست کھلاڑی بھی موجود ہوں گے۔

مزید تحاریر

شاخِ زیتون پہ چہکتے گیلے تیتر – احمدحماد

قدیم یونان کے سات دانشمندوں سے ایک کا نام طالیس تھا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ طالیس ہی تھا جس نے پہلے پہل یہ...

کورونا کے خاتمے تک قرضوں کی ادائیگی میں رعایت دی جائے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے ختم ہونے تک مقروض ممالک پر قرضہ واپسی کے حوالے سے...

جمعرات کو چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا

جمعرات 28 جنوری کو سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق رات 12:43 پر چودہویں کا چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ جدہ آسٹرونومی...

پاک-جنوبی افریقہ تاریخی ٹیسٹ، پاکستان ان کھلاڑیوں میں سے انتخاب کرے گا

پاک-جنوبی افریقہ تاریخی ٹیسٹ کل یعنی منگل سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔ پاکستان نے اپنے 20 رکنی ابتدائی اسکواڈ میں...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے