8.9 C
Islamabad
منگل, جنوری 26, 2021

پاکستان سپر لیگ 2021ء، کون کس ٹیم سے کھیلے گا؟

تازہ ترین

شاخِ زیتون پہ چہکتے گیلے تیتر – احمدحماد

قدیم یونان کے سات دانشمندوں سے ایک کا نام طالیس تھا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ طالیس ہی تھا جس نے پہلے پہل یہ...

کورونا کے خاتمے تک قرضوں کی ادائیگی میں رعایت دی جائے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے ختم ہونے تک مقروض ممالک پر قرضہ واپسی کے حوالے سے...

جمعرات کو چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا

جمعرات 28 جنوری کو سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق رات 12:43 پر چودہویں کا چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ جدہ آسٹرونومی...

پاک-جنوبی افریقہ تاریخی ٹیسٹ، پاکستان ان کھلاڑیوں میں سے انتخاب کرے گا

پاک-جنوبی افریقہ تاریخی ٹیسٹ کل یعنی منگل سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔ پاکستان نے اپنے 20 رکنی ابتدائی اسکواڈ میں...
- Advertisement -

بالآخر پاکستان سپر لیگ 2021ء کی تیاریاں اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں اور شیڈول کے اجراء کے بعد تمام ٹیموں نے کھلاڑیوں کا انتخاب بھی مکمل کر لیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کا آغاز 20 فروری سے کراچی میں ہوگا جبکہ یہ 22 مارچ کو لاہور میں فائنل کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچے گا۔

اس سیزن کے لیے ڈرافٹ کے مرحلے میں سب سے پہلے پلاٹینم کیٹیگری کے کھلاڑیوں کا انتخاب ہوا جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ نے وائلڈکارڈ انتخاب کے ذریعے حسن علی کو حاصل کر لیا ہے۔ حسن نے پہلے پانچوں سیزن پشاور زلمی کی جانب سے کھیلے تھے لیکن اس مرتبہ انہیں ریلیز کر دیا گیا تھا، جس کا اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

دو مرتبہ کے چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی گزشتہ سال کارکردگی بہت مایوس کن رہی تھی اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر آیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اسے انتخاب کا پہلا موقع ملا، جس میں اس کی نظرِ انتخاب حسن علی پر پڑی۔

بہرحال، پلاٹینم کیٹیگری میں آسٹریلیا کے کرس لِن لاہور قلندرز سے ملتان سلطانز منتقل ہو گئے ہیں جبکہ دنیا کے نمبر 1 ٹی ٹوئنٹی باؤلر افغانستان کے راشد خان اگلے سیزن میں لاہور کی جانب سے کھیلیں گے۔ اس کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انگلینڈ کے زبردست بیٹمسین ٹام بینٹن اور ‘یونیورس باس’ کرس گیل کا انتخاب کیا جبکہ جنوبی افریقہ کے دھواں دار بیٹسمین ڈیوڈ ملر کو شامل کیا۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں کراچی کنگز نے دنیا کے نمبر 1 آل راؤنڈر افغانستان کے محمد نبی اور آسٹریلیا کے ڈین کرسچن کا انتخاب کیا جبکہ جبکہ پشاور زلمی نے افغانستان کے مجیب الرحمٰن اور ویسٹ انڈیز کے شرفین ردرفرڈ کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے انگلینڈ کے لوئس گریگری کو لے کر ایک مرتبہ پھر انگلش کھلاڑیوں سے اپنے دلی لگاؤ کا ثبوت دیا ہے۔

گولڈ کیٹیگری میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز نے بالترتیب سمیت پٹیل اور چیڈوِک والٹن کو منتخب کیا جبکہ پشاور زلمی نے عماد بٹ کو لیا ہے۔ اس کیٹیگری میں عثمان شنواری لاہور قلندرز سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز منتقل ہو گئے ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک مرتبہ پھر انگلینڈ ہی کے کھلاڑی فل سالٹ کو منتخب کیا۔

سلور کیٹیگری میں اسلام آباد نے افتخار احمد، رِیس ٹوپلی ور روحیل نذیر، کراچی کنگز نے دانش عزیز، جو کلارک، محمد الیاس اور ذیشان ملک، لاہور قلندرز نے محمد فیضان، ٹام ابیل، سلمان علی آغا اور ذیشان اشرف، ملتان سلطانز نے ایڈم لتھ، محمد رضوان، صہیب مقصود، صہیب اللہ اور سہیل خان، پشاور زلمی نے امام الحق، محمد عمران رندھارا، ثاقب محمود اور عمید آصف، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عبد الناصر، کیمرون ڈیلپورٹ اور قیس احمد کو اپنی اپنی ٹیموں میں شامل کیا ہے۔

تمام ٹیموں نے چند دن پہلے ہی ان کھلاڑیوں کے نام ظاہر کر دیے تھے کہ جن کو وہ اپنی ٹیم میں برقرار رکھیں گے اور اب ڈرافٹ کے ساتھ حتمی اسکواڈ سامنے آ گئے ہیں۔

شرائط و ضوابط کے مطابق ہر ٹیم کم از کم 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہونی چاہیے اور اس میں زیادہ سے زیادہ 18 کھلاڑی ہو سکتے ہیں۔ ان میں سے 3 پلاٹینم، 3 ڈائمنڈ، 3 گولڈ، 5 سلوَر، 2 ایمرجنگ اور 2 سپلیمنٹری کیٹیگری کے کھلاڑی ہوں گے۔ اس آخری کیٹیگری میں کئی نمایاں نام ہیں جیسا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے انگلینڈ کے کرس جارڈن کا انتخاب کیا ہے جبکہ ملتان سلطان نے ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھویٹ، لاہور قلندرز نے انگلینڈ کو جو ڈینلی، پشاور زلمی نے انگلینڈ کے روی بوپارا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین کو چُنا ہے۔

ٹیموں کے لیے 16 رکنی اسکواڈ میں 5 غیر ملکی اور 11 ملکی کھلاڑیوں کا ہونا ضروری ہے، جبکہ 18 رکنی اسکواڈ میں 6 غیر ملکی اور 12 مقامی یا پانچ غیر ملکی اور 13 مقامی کھلاڑی شامل کیے جا سکتے ہیں۔ حتمی الیون میں کم از کم تین غیر ملکی کھلاڑیوں کا ہونا ضروری ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ چار غیر ملکی کھلاڑی کھلائے جا سکتے ہیں۔

مزید تحاریر

شاخِ زیتون پہ چہکتے گیلے تیتر – احمدحماد

قدیم یونان کے سات دانشمندوں سے ایک کا نام طالیس تھا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ طالیس ہی تھا جس نے پہلے پہل یہ...

کورونا کے خاتمے تک قرضوں کی ادائیگی میں رعایت دی جائے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے ختم ہونے تک مقروض ممالک پر قرضہ واپسی کے حوالے سے...

جمعرات کو چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا

جمعرات 28 جنوری کو سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق رات 12:43 پر چودہویں کا چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ جدہ آسٹرونومی...

پاک-جنوبی افریقہ تاریخی ٹیسٹ، پاکستان ان کھلاڑیوں میں سے انتخاب کرے گا

پاک-جنوبی افریقہ تاریخی ٹیسٹ کل یعنی منگل سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔ پاکستان نے اپنے 20 رکنی ابتدائی اسکواڈ میں...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے