8.9 C
Islamabad
منگل, جنوری 26, 2021

اسامہ ستی قتل کیس: قتل کا ذمہ دار اے ٹی سی کے اہلکار قرار

تازہ ترین

شاخِ زیتون پہ چہکتے گیلے تیتر – احمدحماد

قدیم یونان کے سات دانشمندوں سے ایک کا نام طالیس تھا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ طالیس ہی تھا جس نے پہلے پہل یہ...

کورونا کے خاتمے تک قرضوں کی ادائیگی میں رعایت دی جائے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے ختم ہونے تک مقروض ممالک پر قرضہ واپسی کے حوالے سے...

جمعرات کو چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا

جمعرات 28 جنوری کو سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق رات 12:43 پر چودہویں کا چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ جدہ آسٹرونومی...

پاک-جنوبی افریقہ تاریخی ٹیسٹ، پاکستان ان کھلاڑیوں میں سے انتخاب کرے گا

پاک-جنوبی افریقہ تاریخی ٹیسٹ کل یعنی منگل سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔ پاکستان نے اپنے 20 رکنی ابتدائی اسکواڈ میں...
- Advertisement -

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اینٹی ٹیررازم اسکواڈ (اے ٹی ایس) اسلام آباد کے اہلکاروں کو اسامہ ستی کے قتل کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے چیف کمشنر عامر احمد علی نے اسامہ ستی قتل کیس کی تحقیقات کے حوالے سے حقائق معلوم کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس سلسلے میں اسامہ ستی قتل کیس کی جوڈیشل انکوائری میں پانچوں اہلکاروں کو قصور وار قرار دیا گیا ہے جبکہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت مقدمہ چلانے کی سفارش کر دی گئی ہے۔

جوڈیشل انکوائری رپورٹ میں پانچوں اہلکاروں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ، غیرذمہ دارانہ رویے پر ایس پی اور ڈی ایس پی کے خلاف بھی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ اسامہ ستی قتل کیس کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ وزارت داخلہ میں بھی جمع کرادی گئی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اے ٹی ایس کمانڈرز کی تعیناتی کارکردگی کی بنیاد پر ہونی چاہیے، اے ٹی ایس اہلکاروں کو فورسز کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔ مزید کہا گیا ہے کہ آئی جی وائرلیس سسٹم کی بہتری کے لیے اقدامات کریں، آئی جی ہدایت دیں، سنسنی پھیلانے کے بجائے واقعے کی تفصیل دیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اہلکاروں کی خدمات ایس پی کی منظوری کے بغیر نہیں لی جانی چاہئیں، رپورٹ میں متعلقہ ایس پی اور ڈی ایس پی کو غیر ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ متعلقہ ایس پی اور ڈی ایس پی نے غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے، دونوں افسران کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔

مزید تحاریر

شاخِ زیتون پہ چہکتے گیلے تیتر – احمدحماد

قدیم یونان کے سات دانشمندوں سے ایک کا نام طالیس تھا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ طالیس ہی تھا جس نے پہلے پہل یہ...

کورونا کے خاتمے تک قرضوں کی ادائیگی میں رعایت دی جائے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے ختم ہونے تک مقروض ممالک پر قرضہ واپسی کے حوالے سے...

جمعرات کو چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا

جمعرات 28 جنوری کو سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق رات 12:43 پر چودہویں کا چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ جدہ آسٹرونومی...

پاک-جنوبی افریقہ تاریخی ٹیسٹ، پاکستان ان کھلاڑیوں میں سے انتخاب کرے گا

پاک-جنوبی افریقہ تاریخی ٹیسٹ کل یعنی منگل سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔ پاکستان نے اپنے 20 رکنی ابتدائی اسکواڈ میں...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے