8.9 C
Islamabad
منگل, جنوری 26, 2021

سینیٹ انتخابات میں ہر حال میں حصہ لیں گے، یوسف رضا گیلانی

تازہ ترین

شاخِ زیتون پہ چہکتے گیلے تیتر – احمدحماد

قدیم یونان کے سات دانشمندوں سے ایک کا نام طالیس تھا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ طالیس ہی تھا جس نے پہلے پہل یہ...

کورونا کے خاتمے تک قرضوں کی ادائیگی میں رعایت دی جائے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے ختم ہونے تک مقروض ممالک پر قرضہ واپسی کے حوالے سے...

جمعرات کو چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا

جمعرات 28 جنوری کو سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق رات 12:43 پر چودہویں کا چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ جدہ آسٹرونومی...

پاک-جنوبی افریقہ تاریخی ٹیسٹ، پاکستان ان کھلاڑیوں میں سے انتخاب کرے گا

پاک-جنوبی افریقہ تاریخی ٹیسٹ کل یعنی منگل سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔ پاکستان نے اپنے 20 رکنی ابتدائی اسکواڈ میں...
- Advertisement -

سابق وزیر اعظم پاکستان اور سینئر وائس چیئرمین پیپلزپارٹی سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چاہتے ہیں کوئی فارم بھی خالی نہ چھوٹے، سینیٹ انتخابات میں حصہ ہر حال میں لیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں جو بھی فیصلے ہوتے ہیں، متفقہ ہوتے ہیں۔ سینیٹ انتخابات میں جانے کے لیے پی ڈی ایم میں مشاورت ہوئی۔ پیپلز پارٹی کی طرف سے بھی رائے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کوئی بھی فورم خالی نہیں چھوڑیں گے، چاہے پارلیمان کے اندر ہو یا باہر۔ سینیٹ انتخابات میں حصہ ہر حال میں لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف لندن میں اپنے میڈیکل چیک اپ کے لیے گئے ہیں۔ نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کی باتیں فقط سیاسی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن کا پاسپورٹ منسوخ نہیں ہوگا اور نواز شریف جب چاہیں گے، واپس آئیں گے۔ حکومت گرانا یا نہ گرانا عوام کا اختیار ہے، استعفوں کا آپشن آخری آپشن ہوگا۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمارے اتحادیوں کے ساتھ مل کر سوات اور مالاکنڈ کو شدت پسندی اور دہشت گردی سے کامیابی کے ساتھ نجات دلائی۔ انشاء اللہ ہم پاکستان کو اس سلیکٹڈ حکومت کے ظلم سے نجات دلائیں گے۔ سابق وزیراعظم  نے کہا کہ پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا کو کامیاب ریلی کے انعقاد پہ مبارکباد دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مردان سے بٹخیلہ بازار مالاکنڈ تک کامیاب ریلی کے لیے پیپلزپارٹی کے پی کے کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔

دوسری طرف احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 3 فروری کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔

مزید تحاریر

شاخِ زیتون پہ چہکتے گیلے تیتر – احمدحماد

قدیم یونان کے سات دانشمندوں سے ایک کا نام طالیس تھا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ طالیس ہی تھا جس نے پہلے پہل یہ...

کورونا کے خاتمے تک قرضوں کی ادائیگی میں رعایت دی جائے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے ختم ہونے تک مقروض ممالک پر قرضہ واپسی کے حوالے سے...

جمعرات کو چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا

جمعرات 28 جنوری کو سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق رات 12:43 پر چودہویں کا چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ جدہ آسٹرونومی...

پاک-جنوبی افریقہ تاریخی ٹیسٹ، پاکستان ان کھلاڑیوں میں سے انتخاب کرے گا

پاک-جنوبی افریقہ تاریخی ٹیسٹ کل یعنی منگل سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔ پاکستان نے اپنے 20 رکنی ابتدائی اسکواڈ میں...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے