8.9 C
Islamabad
منگل, جنوری 26, 2021

اب کسی ادارے کی نہیں، عوام کی بالادستی ہوگی، مولانا فضل الرحمن

تازہ ترین

شاخِ زیتون پہ چہکتے گیلے تیتر – احمدحماد

قدیم یونان کے سات دانشمندوں سے ایک کا نام طالیس تھا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ طالیس ہی تھا جس نے پہلے پہل یہ...

کورونا کے خاتمے تک قرضوں کی ادائیگی میں رعایت دی جائے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے ختم ہونے تک مقروض ممالک پر قرضہ واپسی کے حوالے سے...

جمعرات کو چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا

جمعرات 28 جنوری کو سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق رات 12:43 پر چودہویں کا چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ جدہ آسٹرونومی...

پاک-جنوبی افریقہ تاریخی ٹیسٹ، پاکستان ان کھلاڑیوں میں سے انتخاب کرے گا

پاک-جنوبی افریقہ تاریخی ٹیسٹ کل یعنی منگل سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔ پاکستان نے اپنے 20 رکنی ابتدائی اسکواڈ میں...
- Advertisement -

جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع میں تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے، وہاں الگ صوبے کیوں نہیں بنائے جارہے؟

لورالائی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری فضا نہیں ہے اور ہم آئین کی بالادستی چاہتے ہیں۔ لوگ اب اس حکومت سے بیزار ہوچکے ہیں، لوگوں کا یہ سمندر ایک معنی رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج فیصلہ کن وقت آگیا ہے، وزیر اعظم عمران خان کو جانا ہی ہوگا۔ ملک میں صرف بالادستی عوام کی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان تحریک انصاف کا بانی رکن الیکشن کمیشن میں جا جا کر تھک گیا ہے۔ وہ کہتا ہے یہ پیسے کہاں سے آئے، الیکشن کمیشن حساب تو لے۔ آپ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کو چور کہتے ہیں، آپ کو فنڈز کہاں سے ملا؟ انہوں نے کہا کہ افغانستان ہمارا ساتھ دینے کیلئے تیار نہیں، چین پاکستان سے ناراض ہے۔ آج ہماری مدد کرنے والا کوئی نہیں، پڑوسی ملک ہمارا ساتھ نہیں دے رہا۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے مطابق مودی کے حکومت میں آنے کے بعد تعلقات بہتر ہوجائیں گے، مودی حکومت میں آیا تو مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرلیا۔ قبائلی اضلاع میں پشتونوں کی آبادی ایک کروڑ کے قریب ہے۔ قبائلی اضلاع کو الگ صوبہ کیوں نہیں بنایا جارہا؟ پورے خطے میں ایک پاکستان ہے جس کی معیشت ڈوب رہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ملک کی معیشت کا کباڑہ کردیا ہے۔

دوسری طرف وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور میں جے یو آئی کا رہنما اسرائیل جانے کا اعتراف کرتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان ہمیشہ اسرائیل اور یہودی لابی کی بات کرتے ہیں۔مولانافضل الرحمان کی جماعت کا اہم رہنما اسرائیل وفد سمیت جاتاہے۔ مراد سعید نے کہا کہ مدرسوں کے طلبہ ان کی آواز پر لبیک کہتے ہیں ان کا کیا بنے گا؟ مولانافضل الرحمان امریکی سفیر سے خود کو وزیراعظم بنانے کی درخواست بھی کرتا نظر آتا ہے۔

مزید تحاریر

شاخِ زیتون پہ چہکتے گیلے تیتر – احمدحماد

قدیم یونان کے سات دانشمندوں سے ایک کا نام طالیس تھا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ طالیس ہی تھا جس نے پہلے پہل یہ...

کورونا کے خاتمے تک قرضوں کی ادائیگی میں رعایت دی جائے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے ختم ہونے تک مقروض ممالک پر قرضہ واپسی کے حوالے سے...

جمعرات کو چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا

جمعرات 28 جنوری کو سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق رات 12:43 پر چودہویں کا چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ جدہ آسٹرونومی...

پاک-جنوبی افریقہ تاریخی ٹیسٹ، پاکستان ان کھلاڑیوں میں سے انتخاب کرے گا

پاک-جنوبی افریقہ تاریخی ٹیسٹ کل یعنی منگل سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔ پاکستان نے اپنے 20 رکنی ابتدائی اسکواڈ میں...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے