8.9 C
Islamabad
منگل, جنوری 26, 2021

مولانا فضل الرحمان امریکا سے کہتے ہیں کہ مجھے خدمت کا موقع دیں، مراد سعید

تازہ ترین

شاخِ زیتون پہ چہکتے گیلے تیتر – احمدحماد

قدیم یونان کے سات دانشمندوں سے ایک کا نام طالیس تھا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ طالیس ہی تھا جس نے پہلے پہل یہ...

کورونا کے خاتمے تک قرضوں کی ادائیگی میں رعایت دی جائے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے ختم ہونے تک مقروض ممالک پر قرضہ واپسی کے حوالے سے...

جمعرات کو چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا

جمعرات 28 جنوری کو سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق رات 12:43 پر چودہویں کا چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ جدہ آسٹرونومی...

پاک-جنوبی افریقہ تاریخی ٹیسٹ، پاکستان ان کھلاڑیوں میں سے انتخاب کرے گا

پاک-جنوبی افریقہ تاریخی ٹیسٹ کل یعنی منگل سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔ پاکستان نے اپنے 20 رکنی ابتدائی اسکواڈ میں...
- Advertisement -

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن ہمیشہ اسرائیل کی باتیں ہی کرتے ہیں، نواز شریف دور میں جے یو آئی کے رہنما نے ہی اسرائیل کا دورہ کیا۔
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد سعید نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن پر لگائے گئے الزامات پر اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی مختلف جائیدادوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ نیب نے مولانا سے سوال پوچھے اور جواب مانگے ہیں۔
مراد سعید نے کہا کہ جب آر ایس ایس بے نقاب ہوا تو مولانا نے مسئلہ کشمیر آگے کردیا، ان کے دور میں کشمیر کاز کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی گئی۔ مولانا فضل الرحمن کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے، مولانا فضل الرحمن نے کبھی کشمیر کے بارے میں بات نہیں کی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ لڑا اور کشمیر کاز کو آگے بڑھا کر بھارت کو بے نقاب کیا اور فلسطین کی بات کی۔ مولانا صرف جلسوں میں مدارس کے بچوں کو لاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں اسرائیل سے روابط قائم کرنے کی کوشش کی جاتی رہیں، مولانا فضل الرحمان امریکہ سے کہتے ہیں کہ مجھے خدمت کا موقع دیں۔ نواز شریف کے دور میں ہی مولانا اجمل قادری نے اسرائیل جانے کا اعتراف کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے ناموس رسالت کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھایا جبکہ 54 سال میں پہلی بار یو این اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر بات ہوئی۔
وفاقی وزیر نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ مولانا نے اسلام کا نام استعمال کر کے مسلمانوں کو ٹھیس پہنچائی۔ گزشتہ ہفتے مولانا فضل الرحمان کی جائیداد کی تفصیلات سامنے آئیں، نیب نے جائیدادوں کے حوالے سے نوٹس بھی لے لیا ہے۔ دوسری طرف مولانا امریکی سفیر سے خود کو وزیراعظم بنانے کی درخواست کرتے ہیں، نیٹو سپلائی کے دھندے میں بھی فضل الرحمن ملوث رہے ہیں۔

مزید تحاریر

شاخِ زیتون پہ چہکتے گیلے تیتر – احمدحماد

قدیم یونان کے سات دانشمندوں سے ایک کا نام طالیس تھا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ طالیس ہی تھا جس نے پہلے پہل یہ...

کورونا کے خاتمے تک قرضوں کی ادائیگی میں رعایت دی جائے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے ختم ہونے تک مقروض ممالک پر قرضہ واپسی کے حوالے سے...

جمعرات کو چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا

جمعرات 28 جنوری کو سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق رات 12:43 پر چودہویں کا چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ جدہ آسٹرونومی...

پاک-جنوبی افریقہ تاریخی ٹیسٹ، پاکستان ان کھلاڑیوں میں سے انتخاب کرے گا

پاک-جنوبی افریقہ تاریخی ٹیسٹ کل یعنی منگل سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔ پاکستان نے اپنے 20 رکنی ابتدائی اسکواڈ میں...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے