18.3 C
Islamabad
منگل, جنوری 26, 2021

شہزاد اکبر نے مسلم لیگ ن ترجمان کو قانونی نوٹس بھجوادیا

تازہ ترین

عالمی بینک پاکستان میں 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے، فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ زرعی شعبہ کی بہتری کے لیے عالمی بینک کے ماہرین سے...

پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے خلاف فارن فنڈنگ پر کیس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کی جانب سے جے یو آئی کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کی درخواست تیار کرلی گئی ہے...

ایک ہی ہلّے میں ارب پتی بننے والا خوش نصیب

ایک ہوتا ہے جیتنا اور ایک ہوتا ہے جیت کر سب کو حیران کر دینا، امریکی ریاست مشیگن سے تعلق رکھنے والے ایک شخص...

براڈ شیٹ ایشو پر نیب کے تین چیئرمین جیل جاسکتے ہیں: شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جس طرح نیب ہم سے سوالات کر رہا ہے، اسی طرح کے سوالات اس...
- Advertisement -

وزیر اعظم کے مشیر داخلہ برائے احتساب شہزاد اکبر نے لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کو کمیشن لینے کے الزام پر قانونی نوٹس بھجوادیا۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کو بھجوائے گئے نوٹس میں لکھا گیا کہ براڈ شیٹ کے معاملے پر مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کے دوران شہزاد اکبر پر 50 فیصد کمیشن لینے کا بے بنیاد اور جھوٹا الزام لگایا۔ قانونی نوٹس میں بتایا گیا کہ مریم اورنگزیب نے دوران گفتگو مشیر داخلہ کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال بھی کیے۔

شہزاد اکبر کی طرف سے بھیجے گئے نوٹس میں مریم اورنگزیب کو جھوٹے الزامات لگانے پر 14 دن کے اندر معافی مانگنے جبکہ 50 کروڑ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔ نوٹس میں بتایا گیا کہ اگر 14 دن کے اندر معافی نہ مانگی گئی تو بات عدالت تک جاسکتی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزمسلم لیگ کی ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کا نظام حکومت سے چل نہیں سکتا، وزیر اعظم عمران خان کی چوری پکڑی جارہی ہے تو براڈ شیٹ یاد آگئی۔ سابق منتخب وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف مقدمہ بنانے کے لیے 600 کروڑ روپے دیے گئے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ براڈ شیٹ کمپنی کے مطابق شہزاد اکبر اور نیب کا رویہ مایوس کن ہے۔ 4 سو کروڑ روپے وزیراعظم صاحب نے ادا کیے کیونکہ آج بھی آمرانہ سوچ ملک پر مسلط ہے۔ عوام چاہتی ہے کہ شہزاد اکبر کے مذاکرات پبلک کیے جائیں، آپ نے جن جن پر جھوٹے الزامات لگائے وہ اپنا حساب دے چکے ہیں۔

مزید تحاریر

عالمی بینک پاکستان میں 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے، فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ زرعی شعبہ کی بہتری کے لیے عالمی بینک کے ماہرین سے...

پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے خلاف فارن فنڈنگ پر کیس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کی جانب سے جے یو آئی کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کی درخواست تیار کرلی گئی ہے...

ایک ہی ہلّے میں ارب پتی بننے والا خوش نصیب

ایک ہوتا ہے جیتنا اور ایک ہوتا ہے جیت کر سب کو حیران کر دینا، امریکی ریاست مشیگن سے تعلق رکھنے والے ایک شخص...

براڈ شیٹ ایشو پر نیب کے تین چیئرمین جیل جاسکتے ہیں: شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جس طرح نیب ہم سے سوالات کر رہا ہے، اسی طرح کے سوالات اس...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے