25.7 C
Islamabad
پیر, اگست 2, 2021

مراد علی شاہ بدزبانی کو برداشت کرنے کے عادی نہیں، سعید غنی

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...
- Advertisement -

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بدزبانی کو برداشت کرنے کے عادی نہیں ہیں۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے کوئی نامناسب زبان استعمال نہیں کی۔

پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعیلم نے وفاقی وزراء کے رویے کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے ہمیشہ کی طرح ذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ وفاقی وزیر علی زیدی نے غیر ضروری رد عمل کا مظاہرہ کیا۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ علی زیدی کی سیاسی سنجیدگی سے سب واقف ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم عمران خان کو لکھا گیا خط میں نے بھی نہیں دیکھا۔ کراچی میں بہت سے ادارے ہیں جن کے اپنے اپنے اختیارات ہیں۔ علی زیدی نے بہت سی ایسی چیزیں لکھیں جو نہیں لکھنی چاہیئے تھیں۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں گالم گلوچ نہیں، تلخ کلامی ہوئی تھی، علی زیدی نے نامناسب الفاظ میں وزیراعلیٰ سے بات کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے علی زیدی کی بدزبانی کا وفاقی وزیر اسد عمر سے گلہ کیا۔ علی زیدی اس قابل نہیں کہ ان کو وفاقی وزیر بنایا جائے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ مراد علی شاہ کا خط آج دیکھا ہے جو میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔ وفاقی وزراء کی جانب سے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ ہورہا ہے۔ وزیراعظم صاحب کو لکھا گیا خط کسی اور کے ہاتھ کیسے لگا؟ 

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر علی زیدی کے درمیان جنگ شدت اختیار کر گئی، علی زیدی نے بھی وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ انتظامی معاملات چلانا تو پہلے ہی مراد علی شاہ کے بس میں نہ تھا لیکن وہ گفتگو کے آداب سے بھی مکمل ناواقف نکلے۔ انہوں نے لکھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نا اہل، مغرور اور کراچی کے مسائل کے حل میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر علی زیدی کے درمیان ایک اجلاس میں تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے 17 جنوری کو خط لکھ کر وزیر اعظم سے وزیر بحری امور کی شکایت کی تھی۔

مزید تحاریر

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے