13.3 C
Islamabad
بدھ, مارچ 3, 2021

کورونا کے خاتمے تک قرضوں کی ادائیگی میں رعایت دی جائے، وزیر اعظم

تازہ ترین

شاہد آفریدی کی ‘برتھ ڈے ٹوئٹ’، کہیں ریکارڈ نہ بدل جائے؟

شاہد آفریدی نے 25 سال پہلے اپنی پہلی ون ڈے اننگز میں صرف 37 گیندوں پر سنچری بنائی تھی، جو کرکٹ تاریخ کی تیز...

یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخابات میں فتح ہوگی، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن رہنما اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں اپنے ہی اراکین...

بھارت سے کپاس کی درآمد کا امکان، ٹیکسٹائل ملز ناخوش

لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معاہدے کی بحالی کے بعد پاک-بھارت تعلقات کی مرحلہ وار بحالی کا امکان ہے اور ہو سکتا ہے کہ...

پاکستان اضافی بجلی سے بٹ کوائن بنا کر اپنا تمام قرضہ اتار سکتا ہے

حکومتِ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کی ضرورت سے زیادہ بجلی پوری ہو رہی ہے تو آخر پاکستان بٹ کوائن مائننگ...
- Advertisement -

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے ختم ہونے تک مقروض ممالک پر قرضہ واپسی کے حوالے سے نرمی کی جائے۔

اقوام متحدہ کے زیر انتظام کانفرنس سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا بلاتفریق امیر اور غریب سب کو متاثر کررہا ہے۔ ہمیں لوگوں کو وبا اور بھوک کے باعث ہلاکت سے بچانا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین ترقی یافتہ ممالک میں لگائی جارہی ہے۔ وبا سے بچاؤ کے لیے سہولیات میں اضافہ کیا جائے اور ترقی پذیر ملکوں کو بلا تعطل ویکسین فراہم کی جائے۔ عالمی سطح پر ویکسین کی دستیابی میں ابھی وقت درکار ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا کو اس وقت صحت عامہ اور معاشی حوالے سے غیر معمولی بحران کا سامنا ہے۔ عالمی وبا کورونا سے پسماندہ ممالک اور ان کے عوام سب سے زیادہ متاثر ہوئے جبکہ وبا کی صورتحال میں لاکھوں افراد غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ انہوں نے درخواست کی کہ کورونا وبا کے خاتمے تک مقروض ملکوں کو قرضوں کی ادائیگی میں رعایت دی جائے۔

اس سے قبل وزیر اعظم کی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعظم  نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ہمارا مؤقف درست ثابت ہوا، دوسری طرف براڈ شیٹ کے معاملے پر شفاف اور منصفانہ تحقیقات کرانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ہر کردار کو سامنے لائیں گے۔ حزب اختلاف کی خام خیالی ہے کہ وہ پروپیگنڈا کرکے حقائق چھپا لیں گے۔ انہوں نے حکم دیا کہ سیاسی سرپرستی کے بغیر کوئی بھی سرکاری زمین پر قبضہ نہیں کرسکتا۔ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے۔

مزید تحاریر

شاہد آفریدی کی ‘برتھ ڈے ٹوئٹ’، کہیں ریکارڈ نہ بدل جائے؟

شاہد آفریدی نے 25 سال پہلے اپنی پہلی ون ڈے اننگز میں صرف 37 گیندوں پر سنچری بنائی تھی، جو کرکٹ تاریخ کی تیز...

یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخابات میں فتح ہوگی، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن رہنما اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں اپنے ہی اراکین...

بھارت سے کپاس کی درآمد کا امکان، ٹیکسٹائل ملز ناخوش

لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معاہدے کی بحالی کے بعد پاک-بھارت تعلقات کی مرحلہ وار بحالی کا امکان ہے اور ہو سکتا ہے کہ...

پاکستان اضافی بجلی سے بٹ کوائن بنا کر اپنا تمام قرضہ اتار سکتا ہے

حکومتِ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کی ضرورت سے زیادہ بجلی پوری ہو رہی ہے تو آخر پاکستان بٹ کوائن مائننگ...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے